وزیراعظم کا دفتر
مہا کمبھ ہندوستان کے لازوال روحانی ورثے کی علامت اور عقیدے اور ہم آہنگی کا جشن ہے:وزیر اعظم
Posted On:
13 JAN 2025 9:08AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہا کمبھ 2025 کے آغاز پرسبھی کو مبارکباد دی ہے۔ جناب مودی نےکہا کہ یہ ان کروڑوں لوگوں کے لیے بہت خاص دن ہے جو بھارتی اقدار اور ثقافت کی قدر کرتے ہیں اور مہا کمبھ ہندوستان کے لازوال روحانی ورثے کو مجسم کرتا ہے اور عقیدے،عقیدت اور ہم آہنگی کا جشن مناتا ہے۔
وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:
‘‘ان کروڑوں لوگوں کے لئے ایک بہت ہی خاص دن ہےجو ہندوستانی اقدار اور ثقافت کو پسند کرتے ہیں!
مہا کمبھ 2025 کاپریاگ راج میں آغاز ہوا ہے ، جس میں بے شمار لوگ عقیدے ، عقیدت اور ثقافت کے مقدس سنگم پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ مہا کمبھ ہندوستان کے لازوال روحانی ورثے کی علامت ہے اور عقیدے اور ہم آہنگی کا جشن مناتا ہے ’’۔
‘‘مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پریاگ راج میں بے شمار لوگ آتے ہیں ، مقدس ڈبکی لگاتے ہیں اور آشیرواد مانگتے ہیں ۔
تمام زائرین اور سیاحوں کے شاندار قیام کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’’
‘‘پوش پورنیما کے مقدس اسنان کے ساتھ ، پریاگ راج کی مقدس سرزمین پر آج سے مہاکمبھ شروع ہو گیا ہے ۔ ہمارے عقیدے اور ثقافت سے وابستہ اس مقدس موقع پر ، میں تمام عقیدت مندوں کو دل سے سلام پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں ۔ ہندوستانی روحانی روایت کا یہ شاندار جشن آپ سب کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش و خروش پیدا کرے ۔’’
********
ش ح۔ شت ۔اش ق
(U: 5135)
(Release ID: 2092376)
Visitor Counter : 31
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam