وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مال مویشی کے شعبے کی اقتصادیات میں اصلاحات: مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ پونے میں ایک بڑے’’انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ کانکلیو‘‘ کا کل کریں گے افتتاح


پانچ سو پینتالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مویشیوں سے جڑے 40 منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا

نیشنل لائیو اسٹاک مشن آپریشنل گائیڈ لائنز 2.0 اور این ایل ایم۔ ای ڈی پی ڈیش بورڈ کا بھی آغاز کیا جائے گا

Posted On: 12 JAN 2025 12:46PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمہ  13 جنوری 2025 کو پونے، مہاراشٹر میں ’’انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ کانکلیو‘‘ کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا موضوع ’’کاروباری افراد کو بااختیار بنانا: مویشیوں کی معیشتوں کو تبدیل کرنا‘‘ ہے۔ اس کانکلیو میں ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری و پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ المعروف للن سنگھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری و پنچایتی راج کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین بھی کانکلیو میں شرکت کریں گے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ جناب اجیت پوار، مہاراشٹر سرکار کے مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر محترمہ پنکجا پرادنیہ منڈے، اور مہاراشٹر سرکار کے کئی دیگر وزراء بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ  محکمہ کے سینئر افسران، مویشی پروری کے سکریٹریز اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  پرنسپل سکریٹریز بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ کانکلیو کا مقصد پالیسی سازوں، فیڈریشنوں، کوآپریٹوز، صنعت کی انجمنوں، کاروباری افراد اور مالی اداروں کو یکجا کرنا ہے تاکہ مویشی پالن  کے شعبے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں متعلقہ فریقین  چیلنجز پر بات کر سکتے ہیں، حل شیئر کر سکتے ہیں، کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں، ویلیو ایڈیشن اور پائیدار طریقے فراہم کر سکتے ہیں تاکہ یہ شعبے کی ترقی کے لیے محرک بن سکے۔

حکومت ہند’’اینمل ہیسبنڈری انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ‘‘ جس کا بجٹ 29110.25 کروڑ روپے ہے، اور ’’نیشنل لائیو اسٹاک مشن‘‘ جس کا بجٹ 2300 کروڑ روپے ہے، جیسی اسکیموں پر عمل کر رہی ہے۔این ایل ایم اوراے ایچ آئی ڈی ایف  کے تحت مواقع کو پیش کر کے، کانکلیو کا مقصد جامع ترقی کو فروغ دینا اور دیہی کسانوں نیز چھوٹے کاروباروں کو بااختیار بنانا ہے۔

انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ کانکلیو میں نیشنل لائیو اسٹاک مشن - انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایل ایم۔ ای ڈی پی) ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا جائے گا، جو عوام کو پورے منصوبے کی اہم معلومات کا منظم خلاصہ فراہم کرے گا۔ اے ایچ آئی ڈی ایف اور این ایل ایم۔ ای ڈی پی کے تحت 545.04 کروڑ روپے مالیت کے 40 منصوبوں کا افتتاح ہوگا۔ اسی طرح سے نیشنل لائیو اسٹاک مشن آپریشنل گائیڈ لائنز 2.0 اور کامیابی کی کہانی کے کتابچوں کا اجرا کیا جائے گا۔

کانکلیو میں ’’مویشیوں کے شعبے میں ترقی کو بڑھانا: کاروباری افراد، پروسیسنگ اور مواقع‘‘ اور ’’مویشیوں کے شعبے میں بینکوں اور ایم ایس ایم ایز کا کردار اور کریڈٹ کی سہولت‘‘ کے موضوعات پر پینل مباحثے بھی ہوں گے، جن میں حکومت، صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مالی اداروں، بینکوں، کوآپریٹوز اور فیڈریشنوں و صنعت کی انجمنوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5118


(Release ID: 2092226) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil