صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو  نے 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈز عطا کئے


بھارت نژاد  افراد ا ترقی یافتہ بھارت کے وژن کا لازمی جزو ہیں : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 10 JAN 2025 4:53PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ  ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج  (10 جنوری 2025) اڈیشہ کے بھوبنیشور میں، 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ پیش  کئے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نژاد  افراد ہمارے ملک کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اپنے ہمراہ نہ صرف اس مقدس سرزمین میں حاصل کیا گیا علم اور ہنر لے کر گئے ہیں، بلکہ وہ اخلاق  اور اقدار بھی ان کے ساتھ ہیں، جو صدیوں سے ہماری تہذیب کی بنیاد رہے ہیں۔ بھارتی نژاد  افراد نے ، چاہے یہ ٹکنالوجی ہو، طب ہو، آرٹس یا صنعت  ہو  ہرشعبے میں، ایک ایسا مقام  حاصل کیا ہے، جسے دنیا نے تسلیم  کیا  ہے اور اس کا احترام کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے تمام پرواسی بھارتیہ سمان  ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کی داستانیں نہ صرف ہندوستان کے لیے باعث فخر ہیں، بلکہ وہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو بہترین کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔ انہوں نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی جمہوریہ کی صدر محترمہ کرسٹین کنگالو کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خواتین اور بھارت نژاد  افراد پر خصوصی توجہ کے ساتھ اپنے ملک کی رہنمائی میں ان کی شاندار شراکت نے عالمی سطح پر ایک اعلیٰ معیار قائم کیا ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پرواسی بھارتیہ دیوس ایک تقریب سے کہیں زیادہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں خیالات امتزاج  ہوتا ہے ، اشتراک عمل میں آتا ہے اور بھارت اور بھارت نژاد  افراد کے درمیان تعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا ملک 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت   کی سمت گامزن ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک قومی مشن ہے، جس میں بیرون ملک رہنے والوں سمیت ہر ہندوستانی کی فعال اور پرجوش شرکت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارات  نژاد افراد  اس وژن کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ ان کی عالمی موجودگی انہیں ایک منفرد نقطہ نظر دیتی ہے، اور ان کی حصولیابیاں ، انہیں ایک ترقی یافتہ بھارت کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں رکھتی ہیں۔

وسودھیو کٹم بکم کے ہندوستان کے لازوال فلسفے کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ وژن ایک ایسے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے بارے میں ہے،  جو نہ صرف ہماری ضروریات کو پورا کرتا ہے بلکہ عالمی بہبود میں بھی معاون ہے۔ ہم ایک ایسا ملک  تشکیل دینا چاہتے ہیں، جو معاشی ترقی کو سماجی انصاف اور ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ متوازن رکھے اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نژاد  افراد  اس وژن کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے پرواسی بھارتیہ کنبے کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں، ہمیں بھی امید اور عزم کے ساتھ مستقبل کی سمت  دیکھنا چاہیے۔ ایک ساتھ مل کر، ہم ایک وکست بھارت، ایک ایسا ملک  تعمیر کر سکتے ہیں ،جس کا مقام  عالمی سطح پر بلند ہو  اور جو دنیا کے لیے ایک مشعل  راہ  ہو۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

************

U.No:5073

ش ح۔ش م۔ق ر


(Release ID: 2091842) Visitor Counter : 25