وزارت خزانہ
خزانہ سکریٹری جناب توہن کانت پانڈے نے آج وزارت خزانہ کے ریوینیوکے محکمے کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھالا
Posted On:
09 JAN 2025 4:17PM by PIB Delhi
موجودہ خزانہ سکریٹری جناب توہن کانت پاندے نے آج دوپہر سے قبل وزارتِ خزانہ کے ریوینیو کے محکمے (ڈی او آر)کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھالا۔
کابینہ کی تقرر کمیٹی نے بدھ کے روز جناب پانڈے کو وزارتِ خزانہ کے ریونیو کے محکمے(ڈی/او ریونیو) کا سکریٹری مقرر کیا تھا۔ حکم نامے میں جناب پانڈے کوخزانہ سکریٹری کے طور پر بھی اپنی ذمہ داری جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس سے قبل جناب پانڈے، جو 1987 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور جن کا تعلق اڈ یشہ کیڈر سے ہے، تین محکموں کے سکریٹری،یعنی 24 اکتوبر 2019 سے سرمایہ کاری اور سرکاری اثاثے کے بندو بست کے محکمے (ڈی آئی پی اے ایم ) یکم اگست 2024 سے سرکاری کمپنیوں کے محکمے( ڈی پی ای ) اور 04 نومبر 2024 سے عملہ اور تربیت کے محکمے (ڈی پی ٹی )کے سکریٹری رہ چکے ہیں۔ ڈی آئی پی اے ایم اور ڈی پی ای دونوں محکمے وزارتِ خزانہ کے تحت کام کرتے ہیں۔
ماضی کی ذمہ داریاں
ڈی آئی پی اے ایم میں سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے سے پہلے، جناب پانڈے نے مرکزی حکومت اور اڈیشہ کی ریاستی حکومت میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے (یو این آئی ڈی او) کے علاقائی دفتر میں بھی مختصر عرصے تک کام کیا۔
مرکزی حکومت میں ان کے سابقہ عہدوں میں جوائنٹ سکریٹری، برائے منصوبہ بندی کمیشن (جو اب نیتی آیوگ ہے)، جوائنٹ سکریٹری، کابینہ سیکریٹریٹ اور ڈپٹی سکریٹری وزارتِ تجارت شامل ہیں۔
اڈیشہ کی ریاستی حکومت میں انہوں نے صحت، عمومی انتظامیہ، تجارتی ٹیکسز، ٹرانسپورٹ اور خزانہ کے محکموں میں انتظامی سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اڈیشہ ریاستی مالیاتی کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اڈیشہ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
جناب پانڈے نے پنجاب یونیورسٹی، چنڈی گڑھ سے معاشیات کے مضمون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انھوں نےیونیورسٹی آف برمنگھم (برطانیہ) سے ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
****
ش ح۔ م ع ۔ ش ب ن
U-No.5031
(Release ID: 2091537)
Visitor Counter : 16