پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیندریہ ودیالیوں کے لیے 34ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے، 2023-24 کی تقسیم انعامات کی تقریب

Posted On: 09 JAN 2025 4:04PM by PIB Delhi

کیندریہ ودیالیوں کے لیے 34 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 2023-24 کے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعہ، 10 جنوری، 2025 کو جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم، پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

جناب کرن رجیجو، ​​پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر؛ اور اقلیتی امور کے وزیر تقریب کی صدارت کریں گے اور انعام جیتنے والے طلباء اور اسکولوں میں مقابلہ میں ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر، پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، آئی آئی ٹی، کھڑگپور (کولکتہ ریجن، ایسٹ زون) کے طلباء، 34 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے، 2023-24 کے قومی فاتح، اپنی یوتھ پارلیمنٹ نشست کی کارکردگی کا تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر اعادہ کریں گے۔

پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 36 سالوں سے کیندریہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کرتی  رہی ہے۔ کیندریہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ کی اسکیم کے تحت، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے 25 خطوں میں پھیلے ہوئے 150 کیندریہ ودیالیوں کے درمیان 2023-24 کے دوران اس سلسلے کا 34 واں مقابلہ منعقد کیا گیا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں نظم و ضبط، متنوع رائے کی قوت برداشت، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اسکیم طلباء کو پارلیمانی کارروائیوں کےطریقہ کار، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کی صفت اور موثر خطابت کے فن اور ہنر کو فروغ دیتی ہے۔

‘‘نہرو رننگ شیلڈ’’ اور ٹرافی مقابلے میں قومی سطح پر اول آنے پر پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، آئی آئی ٹی، کھرگپور (کولکتہ ریجن، ایسٹ زون) کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زونل ونر ٹرافیاں بھی عزت مآب وزیرموصوف کی طرف سے درج ذیل 4 ودیالیوں کو دی جائیں گی جنہوں نے مقابلہ میں زونل سطح پر اول پوزیشن حاصل کی۔

نمبرشمار

کیندریہ ودیالیہ کا نام

زون

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، این ایس جی مانیسر (گروگرام خطہ)

شمال

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، مہو (بھوپال خطہ)

مرکزی

  1.  

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، کوٹا (جے پور خطہ)

مغرب

  1.  

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، ایچ وی ایف آوادی (چنئی خطہ)

جنوب

 

اس کے علاوہ، علاقائی فاتح ٹرافیاں عزت مآب وزیر کی طرف سے درج ذیل 20 ودیالیوں کو دی جائیں گی جو مقابلہ میں علاقائی سطح پر پہلے نمبر پر رہے:

 

نمبرشمار

کیندریہ ودیالیہ کا نام

زون

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، روڑکی

دہرادون

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، پی ایل ڈبلیو۔ چندی گڑھ

چندی گڑھ

  1.  

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ اے ایف ایس بوانہ

دہلی خطہ

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، جموں کینٹ۔

جموں

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نمبر 4، تیز پور یونیورسٹی، تیز پور

گوہاٹی

  1.  

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، بھونیشور

بھونیشور

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، او این جی سی سریکونا

سلچر

  1.  

پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، اے ایف ایس، چھبوا

تنسوکیا

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، ایس ای سی ایل جھارکھنڈ

رائے پور

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، جمال پور

پٹنہ

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، ارما پور، کانپور

لکھنؤ

  1.  

کیندریہ ودیالیہ بی ایل ڈبلیو وارانسی

وارانسی

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، میگھاہاٹوبورو

رانچی

  1.  

کیندریہ ودیالیہ ا ٓئی آئی ٹی پوئی، ممبئی

ممبئی

  1.  

کیندریہ ودیالیہ، احمد آباد کینٹ

احمد آباد

  1.  

کیندریہ ودیالیہ ببینا کینٹ

آگرہ

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 چھندواڑہ

جبل پور

  1.  

کیندریہ ودیالیہ کالی کٹ نمبر 1

ایرناکلم

  1.  

کیندریہ ودیالیہ بی آر بی این ایم پی ایل، میسور

بنگلورو

  1.  

کیندریہ ودیالیہ نیلور

حیدرآباد

****

ش ح۔ا ک ۔ف ر

Urdu No. 5030


(Release ID: 2091513) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil