محنت اور روزگار کی وزارت
محنت اور روزگار کی وزارت نے ہندی فورٹنائٹ ایوارڈ تقسیم تقریب کا اہتمام کیا
محنت اورروزگار محکمے کی سکریٹری محترمہ سمیتا داؤرا نے تقریب کی صدارت کی اور جیتنے والوں کو انعامات پیش کیے
Posted On:
08 JAN 2025 6:40PM by PIB Delhi
سرکاری کاموں میں سرکاری زبان ہندی کے ترقی پسندانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے محنت اور روزگار کی وزارت کی طرف سے 14 سے 29 ستمبر 2024 تک ہندی پنکھواڑہ منایا گیا۔ ملازمین کو ہندی میں کام کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف مقابلے جیسے مضمون نویسی، ہندی وزارت میں نوٹنگ/ مسودہ، دفتری زبان ایکٹ/ قوانین وغیرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کے لیے ڈکٹیشن کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
ہندی پکھواڑہ کی اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم 7 جنوری 2025 کو محنت اور روزگار کی وزارت نئی دلی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کی صدارت لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کی سکریٹری محترمہ سومیتا داؤرا نے کی۔ اس موقع پر، محنت و روزگارمحکمے کے ڈائریکٹر جنرل جناب پی سنگیت کمار، وزارت محنت و روزگار سرکاری زبان شعبے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور انچارج،جناب ناگیش کمار سنگھ، اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
محترمہ سومیتا داؤرا، سکریٹری، محنت اور روزگار نے ہندی زبان کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ ہندی زبان کے استعمال کو فروغ دیں اور علم کو پھیلائیں، جس کے لیے کتابیں پڑھنے کی عادت بھی پیدا کرنی چاہیے۔ سکریٹری نے جیتنے والوں اور دیگر شرکاء سے بات چیت کی اور انہیں مستقبل میں بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دی۔
ڈائرکٹر جنرل جناب پی سنگیت کمار نے اپنے خطاب میں سبھی کو اپنے سرکاری کام میں زیادہ سے زیادہ ہندی کا استعمال کرنے کی ترغیب دی۔
سرکاری زبان کےڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اور انچارج جناب ناگیش کمار سنگھ نے ہندی پکھواڑہ کے دوران منعقد ہونے والے مختلف مقابلوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور سب کو حوصلہ دیا کہ وہ دفتری زبان کے محکمے، وزارت داخلہ کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
سرکاری زبان کےجوائنٹ ڈائرکٹر جناب نکولس زالکسونے شکریہ کی تحریک پیش کی اور ساتھ ہی پورے جوش و جذبے کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیتے رہنے اور اپنے روزمرہ کے کام میں ہندی کے استعمال کو بڑھانے پر زور دیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 5001)
(Release ID: 2091294)
Visitor Counter : 14