ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں سری نگر وندے بھارت ایکسپریس جلد ہی کٹرا اور سری نگر کے درمیان چلائے گی۔ جموں کو وادی کشمیر سے جوڑنے والے 111 کلومیٹر طویل کٹرہ ۔بانہال سیکشن کا حتمی معائنہ شروع


خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا جموں سری نگر وندے بھارت 8 کوچز کے ساتھ اینٹی فریزنگ خصوصیات سے لیس ہے تاکہ مسافروں کو آرام دہ سفر اور خراب موسمی حالات میں ڈرائیوروں کو بہتر دکھائی دے سکے

Posted On: 08 JAN 2025 7:33PM by PIB Delhi

جموں اور سری نگر جلد ہی قریب ہوں گے کیونکہ ان کے درمیان سفر کا وقت محض تین گھنٹے دس منٹ کا ہوگا۔ نئے تعمیر شدہ جموں ڈویژن میں 111 کلومیٹر طویل بانہال۔کٹرہ  سیکشن کے حتمی حفاظتی معائنہ کے آغاز کے ساتھ، ریل کے مسافر اس سال کے آخر سے اس روٹ پر عالمی معیار کے سفری تجربے کی توقع کر سکتے ہیں کیونکہ جموں اسٹیشن کو8 پلیٹ فارمز اور جدید سہولیات دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے۔ تاہم کٹرا سے سری نگر کے درمیان 8 کوچ والی جموں سری نگر وندے بھارت ایکسپریس جلد ہی چلنا شروع ہو جائے گی۔ اس تبدیلی کے ساتھ وادی کشمیر اور جموں کے درمیان ٹرین رابطے کا طویل انتظار ختم ہو جائے گا۔ بانہال،کٹرہ  سیکشن کی تکمیل ایک انجینئرنگ کا کمال ہے جس میں 97 کلومیٹر لمبائی کی سرنگ ہے اور 7 کلومیٹر کا فاصلہ 4 اہم پلوں سے طے ہوتا ہے۔

اس منصوبے میں سب سے مشکل چیلنج دریائے چناب پر دنیا کے بلند ترین محراب والے پل (یعنی 359 میٹر) کو بنیاد فراہم کرنا تھا۔ یہ 30,000 ٹن اسٹیل کا استعمال کرتے ہوئے راک بولٹنگ کے طریقہ سے حاصل کیا گیا تھا۔ دوسرا اہم چیلنج دریائے انجی پر بھارت  کا پہلا کیبل اسٹیڈ پل بنانا تھا۔ اس حصے پر دو دیگر پل ریاسی پل اور بکل پل ہیں۔

 پراجیکٹ پر عمل کرتے ہوئے، ریلوے کے انجینئرز نے حفاظتی خدشات پر قابو پانے اور 67 کلومیٹر کی سرنگوں کو مضبوط بنانے کے لیے روایتی سرنگوں کے مقابلے ہمالیائی ٹنلنگ کی تکنیک کو اختراع کیا۔ سرنگوں میں مکمل طور پر بیلاسٹ کے بغیر ٹریک ہوتا ہے جیسا کہ میٹرو پٹریوں پر بغیر کسی جوڑ کے استعمال ہوتا ہے۔ ادھم پور۔سرینگر۔بارہمولہ ریل لنک  پروجیکٹ کے اس حصے میں سب سے لمبی سرنگ یعنی ٹی 50 کی لمبائی 12.77 کلومیٹر ہے۔ حفاظت اور آپریشنل ڈیٹا پر نظر رکھنے کے لیے سرنگوں میں ہر 50 میٹر پر کیمرے لگائے گئے ہیں۔ یہ کیمرے جدید ترین مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔ ریلوے نے منصوبے کی جگہوں تک رسائی کے لیے خطے میں 215 کلومیٹر سڑکیں بھی بنائی ہیں، جس سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

جموں سری نگر وندے بھارت ٹرین خاص طور پر اینٹی فریزنگ خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہے۔ برف ہٹانے والی ٹرین، مسافروں اور مال بردار ٹرینوں سے آگے بڑھنے سے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس اسٹریٹجک روٹ پر ٹرینیں سارا سال دن اور رات چلتی رہیں۔ یہ دونوں خطوں کے درمیان تمام موسمی رابطے کو یقینی بنائے گا۔ مسافروں کو ایک آرام دہ اور محفوظ سفر کا تجربہ دینے کے لیے، ریلوے نے پروجیکٹ میں اینٹی وائبریشن سیسمک ڈیوائسز کا استعمال کیا ہے کیونکہ یہ خطہ زون پانچ کے زلزلے کے خطرے میں آتا ہے۔ یہ ڈیمپرز ہمالیہ کے علاقے میں جھٹکوں کو جذب کریں گے اور اس طرح مسافروں کے لیے تیز اور محفوظ سفر کو برقرار رکھیں گے۔

کشمیر میں چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس پورے ملک میں چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس سے مختلف ہے۔ یہ خاص طور پر انتہائی سرد حالات یعنی20 سینٹیگریڈ تک میں آسانی سے کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  مسافروں اور ڈرائیوروں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے، ٹرین جدید ترین ہیٹنگ سسٹم سے لیس ہے۔ ڈرائیور کے کیبن میں گرم ونڈ شیلڈ موجود ہے تاکہ اسے دھند لگنے یا جمنے سے روکا جا سکے، جو انتہائی درجہ حرارت میں واضح مرئیت کو یقینی بناتا ہے۔ مزید یہ کہ ٹرین میں پانی کو جمنے سے روکنے کے لیے پلمبنگ اور بائیو ٹوائلٹس میں حرارتی عناصر ہوتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سرد موسم میں ضروری نظام کام کرتے رہیں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 5006


(Release ID: 2091291) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil