وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فضائیہ کے سربراہ نے یوم جمہوریہ 2025 کے این سی سی کیمپ کا دورہ کیا

Posted On: 08 JAN 2025 5:31PM by PIB Delhi

فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس)ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا۔ 08 جنوری 2025 کو انہوں نے کیڈٹس میں تربیت کے دوران ان اقدار کو اُجاگر کیا، جن میں نظم و ضبط، بے لوث خدمت، ملک کی تعمیر اور اخلاق شامل ہیں اور انہوں نے کیڈٹس کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی وہ اپنی زندگی میں ہمیشہ اِن اقدار پر  قائم رہیں ۔ انہوں نے کیڈٹس کو ‘اتحاد اور ڈسپلین’کے این سی سی کے مقصدپر ہمیشہ قائم رہنے کی تحریک دی  اور زندگی کے تمام شعبوں میں اپنے عہد کا اظہار کرنے کو کہا ، چاہے وہ وردی میں ہوں یا نہ ہوں۔

سی اے ایس نے اس بات پر زور دیا کہ این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ، کیڈٹس کو مختلف ثقافتوں، مذاہب اور خطوں سے تعلق رکھنے والے سبھی لوگوں کے درمیان رابطے کا موقع فراہم کرتا ہے اور اس طرح ہندوستان کے ‘تنوع میں اتحاد’ کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے تقریب میں شاندار اور دلکش کارکردگی پر کیڈٹس کو سراہا۔

فضائیہ کے سربراہ نے این سی سی کے فوجی ، بحریہ اور فضائیہ کے ونگز کے کیڈٹس کے ‘گارڈ آف آنر’ کامعائنہ کیا۔ اس کے بعد سندھیا اسکول، گوالیار کے کیڈٹس نے بینڈ ڈ کی دھنیں بجائیں ۔ ائیر چیف مارشل نے ‘فلیگ ایریا’ کا معائنہ کیا، جسےاین سی سی کے تمام 17 ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس نے سماجی بیداری کے مختلف موضوعات پر تیار کیا تھا۔

سی اے ایس نے ‘ہال آف فیم’ کا بھی دورہ کیا اور انہیں این سی سی کی تاریخ، تربیت اور کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ بعد ازاں ائیر چیف مارشل نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ مختلف ڈائریکٹوریٹس کے کیڈٹس کے ذریعہ پیش کیے گئے ‘ثقافتی پروگرام’ کا  نظارہ کیا ، جس میں بیلے، گروپ ڈانس اور گانوں کے ذریعے ہندوستانی کی مالا  ثقافت کو دلکش اندا ز میں  پیش کیا گیا ۔

********

ش ح۔ا ع خ۔ن ع

U-4995


(Release ID: 2091238) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil