سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا سائبرسیکیوریٹی، مصنوعی ذہانت ، اور بلاک چین ٹیکنالوجی پر منعقدہ قومی کانفرنس میں کہنا ہے کہ "مصنوعی ذہانت( اے آئی) اور بلاک ٹیکنالوجیز اب کوئی اختیاری نہیں بلکہ واحد انتخاب ہیں، چیلنج یہ ہے کہ انسانیت کے فائدے کے لیے اس کا بہترین استعمال کیا جائے"
"ارتقائی ٹیکنالوجی: ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس کے لیے چہرے کی شناخت کا سب سے پہلے استعمال کرنے والا محکمہ پنشن کا محکمہ ہے" - ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر سنگھ کہنا ہے کہ "حکومت اور نجی شعبے شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تنگ ذاتی مفادات کا مقابلہ کرنے کے لیے فورسز میں شامل "
Posted On:
08 JAN 2025 4:09PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بلاک چین ٹیکنالوجیز اب اختیاری نہیں ہیں بلکہ مستقبل کے لیے واحد قابل عمل انتخاب ہیں۔ آج پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سائبرسیکیوریٹی، مصنوعی ذہانت، اور بلاک چین پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا، "چیلنج بنی نوع انسان کے فائدے کے لیے ان ٹیکنالوجیز کا بہترین استعمال کرنا ہے۔"
گزشتہ سات سالوں میں سالانہ کانفرنس کے ساتھ اپنی وابستگی کو یاد کرتے ہوئے، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ارضیاتی سائنسز، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلاء ، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس طرح کے سمپوزیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو دور حاضر میں حکومت اور ،معاشرے کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تسلیم کیا کہ سائبرسیکیوریٹی اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز ایک عالمی تشویش ہے، جس میں بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ انہوں نے پچھلی دہائی میں تکنیکی ترقی کی تیز رفتاری کو نوٹ کیا، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے اختراعی اور تکنیکی ترقی کے وژن سے جاری ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ٹیکنالوجی ایک دو دھاری تلوار ہے، جس میں بدنیتی پر مبنی عناصر ممکنہ طور پر ان پیشرفتوں کا استحصال کرتے ہیں۔
عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت نے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔ ایک قابل ذکر مثال محکمہ پنشن کی ہے، جو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کو اپنانے والے پہلے محکموں میں شامل ہے۔ یہ اقدام پنشن یافتگان کو بینکوں یا سرکاری دفاتر میں جسمانی موجودگی کی ضرورت کے بغیر اپنے گھر کے آرام سے اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو تسلط کے آلے کے بجائے انسانوں کا معاون ہونا چاہیے۔ ڈپارٹمنٹ آف ایڈمنسٹریٹو ریفارمز اینڈ پبلک گریوینس (ڈی اے آر پی جی) کی ایک مثال شیئر کرتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جہاں مصنوعی ذہانت نے شکایات کے حل میں نمایاں اضافہ کیا ہے، انسانی جذباتی ذہانت اہم ہے۔ 95 فیصد شکایات کے ازالے کی شرح حاصل کرنے کے باوجود، شہری بعض اوقات عدم اطمینان محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے دسمبر 2023 میں ان خدشات کو دور کرنے کے لیے ہیومن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا۔
ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح مصنوعی ذہانت کو سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے شکایات کا بہتر تجزیہ کرنے اور حل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جو کہ دیگر ممالک کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ٹیکنالوجی کے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موجودہ حکومت غیر سرکاری کھلاڑیوں کے ساتھ شراکت کرنے لے لیے تیار ہے۔ انہوں نے حال ہی میں منظور شدہ بایو ای 3 پالیسی کا حوالہ دیا، جو ہندوستان کو عالمی اقتصادی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کرنے اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ مزید برآں، ڈاکٹر سنگھ نے انوسندھان این آر ایف کے بارے میں بات کی، جس نے سرکاری فنڈز پر ملک کا انحصار کم کر دیا ہے۔ این آر ایف کے ذریعے، تقریباً 60-70 فیصد فنڈنگ نجی ذرائع سے آئے گی۔
ڈاکٹر سنگھ نے پچھلی دہائی میں اسٹارٹ اپس کی ترقی پر بھی روشنی ڈالی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں اسٹارٹ اپس کی تعداد میں صرف 350 سے بڑھ کر تقریباً 1,900 تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ 2047 تک ہندوستان کو ’وکست بھارت‘(ترقی یافتہ ہندوستان) بنانے کے حتمی مقصد کے ساتھ غیر سماجی عناصر اور ذاتی مفادات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جیسے فورمز کے اس وژن کے حصول میں اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
کانفرنس میں جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ، ڈی ایس ٹی ؛ جناب اشوک متھا جین، آئی پی ایس، اے ڈی جی، اتر پردیش پولیس؛ انوج اگروال، چیئرمین، سینٹر فار ریسرچ آن سائبر کرائم اینڈ سائبر لاء؛ پی ایچ ڈی سی سی آئی کی طرف سے ڈاکٹر رنجیت مہتا، سی ای او اور سکریٹری جنرل اور جناب ونوڈ کروا ،چیئر، ایم ایس ایم ای کمیٹی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نیہا برلیا، چیئر، ٹاسک فورس آن ڈیجیٹل سیکورٹی ، آن لائن سیشن میں شامل ہوئیں۔
کانفرنس نے ٹیکنالوجی کے مستقبل، سائبرسیکیوریٹی، اور ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں اے آئی اور بلاک چین کے کردار پر بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور دیگر ماہرین کے اشتراک کردہ بصیرتوں نے مسلسل تعاون اور اختراع کی راہ ہموار کیں، جو آنے والے سالوں میں ہندوستان کی ترقی کے لیے ضروری ہوں گی۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.4988
(Release ID: 2091210)
Visitor Counter : 13