وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آسام کے امرانگسو میں پھنسے کان کنوں کو بچانے کے لیے بھارتی بحریہ کی ٹیم تعینات

Posted On: 08 JAN 2025 12:50PM by PIB Delhi

فوری طور پرمدد فراہم کرنے کے لئے کی گئی درخواست کے بعد، ہندوستانی بحریہ نے آسام کے  دیما ہساؤ  ضلع کے دور افتادہ صنعتی شہرامرانگسومیں پھنسے کان کنوں کو بچانے میں مدد کے لیے ایک خصوصی ٹیم تعینات کی ہے۔ بحریہ کا عملہ ایک افسر اور گیارہ ملاحوں پر مشتمل ہے، جن میں اعلیٰ تربیت یافتہ غوطہ خور شامل ہیں، جو گہرے پانی میں غوطہ خوری اور بچاؤ کے کاموں میں ماہر ہیں، اورجائے حادثہ  پر موجود ہیں۔

اس اہم اور حساس مشن کے لیے ٹیم مکمل طور پر لیس ہے، جس میں خصوصی آلات جیسے گہرے پانی میں غوطہ خوری اور تلاش اور بچاؤ کے لیے پانی کے اندر دور سے چلنے والی گاڑیاں (آر او وی)  موجود ہیں۔

یہ کوشش ہندوستانی فوج، این ڈی آر ایف اور مقامی سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے تاکہ فوری اور موثر امدادی کاروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستانی بحریہ کی ٹیم 7 جنوری 2025 کو شام 7 بجے وشاکھاپٹنم سے فضائیہ کی جانب سے فراہم کردہ طیارے  کے ذریعے موقع پر پہنچی۔

بچاؤ اور تلاشی کے کام  کے ساتھ ساتھ تمام ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کو ہموار اور بروقت ممکن بنایا جا سکے۔

ہندوستانی بحریہ بحران کے وقت فوری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جانوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں قوم کی مدد کے لیے آگے آنا اس کا مظہرہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)ER0Q.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(3)6ZCX.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)TI4W.jpeg

*************

(ش ح ۔ع و۔ج ا(

U. No.4985


(Release ID: 2091122) Visitor Counter : 15