جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے مفاہمت نامے پر عمل درآمد میں مسلسل چوتھے سال ‘بہترین’ درجہ بندی حاصل کی
Posted On:
08 JAN 2025 11:38AM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے مالی سال24-2023 کے لیے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ساتھ پرفارمنس ایم او یو کے لیے 98.24 (کل 98) کے اسکور کے ساتھ 'بہترین' درجہ بندی حاصل کی ہے۔ یہ لگاتار چوتھا سال ہے جب آئی آر ای ڈی اے نے 'بہترین' درجہ بندی حاصل کی ہے، جو آپریشنل ایکسیلنس اور کارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کے لیے اس کی غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
پچھلے تین سالوں میں، آئی آر ای ڈی اے نے مسلسل غیر معمولی نتائج پیش کیے ہیں، جس نے مالی سال23-2022میں 93.50، مالی سال22-2021 میں 96.54 اور مالی سال21-2020 میں 96.93 کے اسکور کے ساتھ ‘بہترین’ درجہ بندی حاصل کی ہے۔ یہ مسلسل کامیابیاں ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے تنظیم کی لگن کو واضح کرتی ہیں۔
اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے، جناب پردیپ کمار داس، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے کہا، "مسلسل چوتھے سال 'بہترین' درجہ بندی حاصل کرنا آئی آر ای ڈی اے کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ ہمارے ملازمین کی انتھک کوششوں، ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے غیر متزلزل اعتماد اور حکومت ہند کی رہنمائی کی عکاسی کرتا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی میں تعاون کیا۔ "ہم ایک ساتھ مل کر ہندوستان کی سبز توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے اور اپنے ملک کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے نئی اور قابل تجدید توانائی، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک، سکریٹری،ایم این آر ای جناب پرشانت کمار سنگھ اور وزارت کے دیگر سینئر حکام اور ان کے تعاون اور انمول رہنمائی پر بورڈ آف ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
*****
(ش ح ۔ع و۔ج ا(
U. No.4979
(Release ID: 2091097)
Visitor Counter : 23