الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانک اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل ذاتی اعداد وشمار کے تحفظ سے متعلق 2025 کے ضابطوں کامسودہ عوامی صلاح مشورے کے لیے جاری کیا۔ 18 فروری 2025 تک عوام سے رائے/تبصرے طلب کیے گئے ہیں
Posted On:
03 JAN 2025 9:44PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ، 2023 (ڈی پی ڈی پی ایکٹ) کے نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز، 2025 کا مسودہ تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد ضروری تفصیلات اور قابل عمل فریم ورک فراہم کرکے ڈیجیٹل ذاتی اعدادوشمار کے تحفظ کے لیے قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔ متعلقہ فریقوں کو ڈرافٹ رولز پر تاثرات/تبصرے فراہم کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
براہ کرم ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز، 2025 کا مسودہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں اور ڈرافٹ ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن رولز، 2025 پر وضاحتی نوٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایس اے آر اے ایل فریم ورک کے مطابق، قواعد کا مسودہ تیار کرتے وقت کچھ اصول جیسے سادہ زبان، غیر ضروری کراس حوالہ، سیاق و سباق کی تعریف اور تصویروں وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ مسودے کے قواعد کی رسائی اور سمجھ کو بڑھانے کے لیے آسان وضاحتی نوٹ کے ساتھ قواعد کا متن وزارت کی ویب سائٹ https://www.meity.gov.in/data-protection-framework پر دستیاب ہے۔
مسودہ قوانین کا جائزہ
مختلف پہلوؤں جیسے اعداد وشمار کواستعمال کرنے والےاہلکاروں کی طرف سے افراد کو نوٹس جاری کیا جانا، کنسنٹ منیجرکااستعفی اوراس کی ذمہ داریاں،ریاست کے ذریعہ سبسڈی فائدے اور خدمات جاری کرنے سے متعلق ذاتی اعداد وشمارکی دیکھ بھال وغیرہ، حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد، ذاتی اعداد وشمارکی خلاف ورزی کی اطلاع، افرادکی طرف سے ان کے حقوق کے استعمال کے بارے میں تفصیلات کی فراہمی ،معذوربچوں اورافراد کے ذاتی اعداد وشمارکارکھ رکھاؤ، اعداد وشمار کے تحفظ سے متعلق بورڈ کی تشکیل، بورڈ کے چیئرپرسن اور دیگرارکان کا تقرر اورانکی خدمات سے متعلق شرائط، بورڈ کی ایک ڈجیٹل دفتر کے طور پر کارکردگی ،اپیل ٹرائبونل میں درخواست دیئے جانے کے عمل وغیرہ کے بارے میں ضابطوں کی تفصیلات کا مسودہ۔
ڈرافٹ رولز کے لیے تاثرات/تبصرے۔
اس سلسلے میں، فیڈ بیک/تبصرے درج ذیل لنک پرمائی گو پورٹل کے ذریعے جمع کیے جا سکتے ہیں: https://innovateindia.mygov.in/dpdp-rules-2025 اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 فروری 2025 ہے۔
ڈی پی ڈی پی ایکٹ میں جسے صدر جمہوریہ ہند کی منظوری مل چکی ہے، ڈیجیٹل ذاتی اعدادوشمار پر کارروائی کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔ یہ قانونی مقاصد کے لیے ایسے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کرنے کی ضرورت کے ساتھ ذاتی اعدادوشمار کی حفاظت کے فرد کے حق کو متوازن کرتا ہے۔
************
ش ح۔اس ۔ ف ر
(U: 4942)
(Release ID: 2090842)
Visitor Counter : 11