ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام کے لیے بہتر ریل کنیکٹیویٹی: تین نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ۔ آسام میں 72 کروڑ روپے کا روڈ اوور برج قوم کے نام وقف

Posted On: 03 JAN 2025 7:09PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم کے ریل روابط(کنیکٹیویٹی) کو بہتر بنانے کے وژن کے مطابق ، تین نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا اور شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے ذریعے تعمیر کردہ ٹیٹیلیا اسٹیشن یارڈ پر ایک نئے روڈ اوور برج (آر او بی) کو آج گوہاٹی سے قوم کے نام وقف کیا گیا ۔ آسام کے عزت مآب گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ ، آسام کے عزت مآب وزیر اعلی ڈاکٹر ہمنتا بسوا شرما ، ریلوے ، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے عزت مآب وزیر جناب اشونی ویشنو اور حکومت ہند کے امور خارجہ اور ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبترا مارگریٹا گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر جبکہ دیگر ایم پی/ایم ایل اے متعدد دیگرمقامات پر موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-03at7.05.58PMO36Q.jpeg

نئی متعارف کرائی گئی ٹرینوں میں ٹرین نمبر ۔ 55818/55817 (گوہاٹی-نیو بونگائی گاؤں-گوہاٹی) ڈیلی پسنجر، ٹرین نمبر ۔ 15911/15912 (تنسوکیا-نہارلاگون-تنسوکیا) ٹرائی – ویکلی (ہفتے میں تین دن) ایکسپریس اور ٹرین نمبر ۔ 12047/12048 (گوہاٹی-شمالی لکھیم پور-گوہاٹی) بائی ویکلی (ہفتے میں دو دن) جن شتابدی ایکسپریس  شامل ہیں۔ جھنڈی دکھانے کی تقریب کے دوران عزت مآب ریلوے کے وزیر نے کہا کہ توقع ہے کہ ان خدمات سے علاقائی کنیکٹیویٹی کو تقویت ملے گی اور آسام نیز پڑوسی علاقوں میں مسافروں کے لیے سفر کے متبادل  بہتر ہوں گے ۔

مزید برآں ، تقریب کے دوران نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (شمال مشرقی سرحدی ریلوے)کے ذریعہ تعمیر کردہ ٹیٹیلیا اسٹیشن یارڈ پر ایک نیا روڈ اوور برج (آر او بی) عام لوگوں کے استعمال کے لیے وقف کیا جائےگا ۔ آر او بی (نمبر ۔ 59 اے) کی تعمیر نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے نے کی تھی جس کی کل لاگت 72 کروڑ روپے تھی ۔ یہ ٹیٹیلیا اسٹیشن یارڈ پر  لیول کراسنگ گیٹ نمبر ایس ٹی-22 کی جگہ  لے گا۔

پروگرام کے دوران نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے جنرل منیجر جناب چیتن کمار شریواستو ، نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (کنسٹرکشن) کے جنرل منیجر جناب ارون کمار چودھری ، ہیڈ کوارٹر اور ڈویژنوں کے سینئر حکام ، مقامی ایم پی/ایم ایل اے اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔ ع ن

 (U: 4941)


(Release ID: 2090824) Visitor Counter : 6


Read this release in: Odia , English , Hindi , Assamese