امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے موقع پر نئی دہلی کے گرودوارہ شری رکاب گنج صاحب میں ماتھا ٹیکا اور ستسنگ کا آشیرواد حاصل کیا


شری گرو گوبند سنگھ جی مذہبی عقیدت، قربانی اور جرأت کے مظہر تھے: مرکزی وزیر داخلہ

گرو گوبند سنگھ جی کی زندگی ایثار، بہادری اور خدمت کی انوکھی مثال ہے

گرو گوبند سنگھ جی، جنھوں نے ثقافت، مذہب اور انسانیت کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، جنونی حملہ آوروں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہے

Posted On: 06 JAN 2025 8:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے سکھ مذہب کے دسویں گرو گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے مبارک موقع پر ماتھا ٹیکنے اور آشیرواد حاصل کرنے کے لیے آج نئی دہلی میں گرودوارہ شری رکاب گنج صاحب کا دورہ کیا۔

X پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا، ”مذہبی عقیدت، ایثار اور جرأت کے مظہر، شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرو کے موقع پر، میں نے آج نئی دہلی کے گرودوارہ شری رکاب گنج صاحب میں ماتھا ٹیکا اور ست سنگ کا آشیرواد حاصل کیا۔“

X پر ایک اور پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی، جنھوں نے ثقافت، مذہب اور انسانیت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، جنونی حملہ آوروں کے سامنے اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی زندگی جو قربانی، بہادری اور لگن کی علامت ہے، ابد تک سب کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ناانصافی اور ظلم کے خلاف ثابت قدمی سے لڑنے والے شری گرو گوبند سنگھ جی کی زندگی قربانی، بہادری اور خدمت کی انوکھی مثال ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 4929


(Release ID: 2090742) Visitor Counter : 16