امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ 7 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں سی بی آئی کے ذریعہ تیار کردہ بھارت پول پورٹل کا آغاز کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو مضبوط بنانے کی سمت کئی اہم اقدامات کیے ہیں
ملک میں قانون کا نفاذ کرنے والے ادارے بھارت پول پورٹل کے ذریعے بر وقت معلومات حاصل کر سکیں گے
یہ پورٹل انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی امداد کے لیے تمام درخواستوں کی کارروائی کو ہموار کرے گا، جس میں ریڈ نوٹسیز اور دیگر کلر کوڈ والے انٹرپول نوٹس کا اجرا شامل ہے
بھارت پول پورٹل فیلڈ سطح کے پولیس افسران کے لیے ایک تبدیلی کا ذریعہ بن جائے گا، جو جرائم اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا
بین الاقوامی امداد تک آسان اور تیز تر رسائی کو آسان بنا کر، بھارت پول بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کوششوں کو تقویت فراہم کرے گا
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ ایوارڈیافتہ سی بی آئی افسران کو پولیس میڈل بھی پیش کریں گے
Posted On:
06 JAN 2025 6:15PM by PIB Delhi
وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 07 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ تیار کردہ بھارت پول (BHARATPOL)پورٹل کا آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک میں قانون کا نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو مضبوط بنانے کی سمت کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ بھارت پول پورٹل ہندوستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت معلومات کا اشتراک کرنے کے اہل بنائے گا، جس سے بین الاقوامی پولیس تعاون تک فوری رسائی ہو گی۔
ہندوستان میں انٹرپول کے لیے نیشنل سینٹرل بیورو(این سی بی-نیو دہلی) کے طور پر، سی بی آئی ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سمیت مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کر فوجداری مقدمات میں بین الاقوامی تعاون میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مرکز، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر یہ رابطہ انٹرپول رابطہ افسروں (آئی ایل او) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو اپنے متعلقہ اداروں میں سپرنٹنڈنٹس آف پولیس، کمشنر آف پولیس اور برانچ ہیڈز کی سطح پر یونٹ افسران (یو او) سے منسلک ہوتے ہیں۔ فی الحال، سی بی آئی، آئی ایل او اور یو او کے درمیان مواصلات بنیادی طور پر خطوط، ای میلز اور فیکس پر منحصر ہیں۔
بین الاقوامی جرائم کے بڑھتے ہوئے اثرات، بشمول سائبر جرائم، مالیاتی جرائم، آن لائن بنیاد پرستی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ وغیرہ کے لیے مجرمانہ تحقیقات میں تیز رفتار اور بر وقت بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے،سی بی آئی نے بھارت پول پورٹل تیار کیا ہے، جو سی بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہے اور یہ تمام متعلقہ فریقوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لائے گا۔
بھارت پول پورٹل انٹرپول کے ذریعے بین الاقوامی امداد کے لیے تمام درخواستوں کی کارروائی کو ہموار کرے گا، جس میں ریڈ نوٹسیز اور دیگر کلر کوڈ والے انٹرپول نوٹس کا اجرا شامل ہیں۔ بھارت پول پورٹل فیلڈ سطح کے پولیس افسران کے لیے ایک تبدیلی کا ذریعہ بن جائے گا، جو جرائم اور سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ بین الاقوامی امداد تک آسان اور تیز تر رسائی کی سہولت فراہم کرکے، بھارت پول بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے میں ہندوستان کی کوششوں کو تقویت فراہم کرے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ ایوارڈیافتہ 35 سی بی آئی افسران کو پولیس میڈل بھی پیش کریں گے جنہیں ممتاز خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل اور تحقیقات میں مرکزی وزیر داخلہ کا تمغہ برائے بہترین کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔
اس تقریب میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، ڈی او پی ٹی، سنٹرل ویجیلنس کمیشن اور سنٹرل پولیس آرگنائزیشن سمیت مختلف وزارتوں/محکموں کی کئی معززشخصیات اور سینئر افسران موجود ہوں گے۔
*****
ش ح۔ش م۔ع د۔
U-4914
(Release ID: 2090680)
Visitor Counter : 21