امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بھارتی معیارات کے بیورو نے 78 واں یوم تاسیس منایا
معیار صرف ایک پیمانہ نہیں، زندگی کا ایک طریقہ ہےجو اختراعات کو آگے بڑھاتا ہے: جناب پرہلاد جوشی
خوراک اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر نے اعلیٰ معیار اور پائیدار مصنوعات کے لیے ’زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ‘ پر زور دیا
جناب جوشی نے معیارات سے متعلق ہندستانی بیورو پر زور دیا کہ صارفین کی چاندی کی ہال مارکنگ پر بڑھتی ہوئی مانگ پرغور کیا جائے
Posted On:
06 JAN 2025 5:27PM by PIB Delhi
معیار محض ایک پیمانہ نہیں بلکہ یہ ایک عزم ہے،زندگی کا ایک طریقہ ہے اوریہ اعتماد کی بنیاد بناتا ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج نئی دہلی میں بھارتی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس) کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یہ ترقی کو فروغ دیتا ہے اور جدت کو آگے بڑھاتا ہے۔
جناب جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگوں کو ’سب کا ساتھ، سب کا اعتماد، سب کا وکاس اورسب کا پریاس‘ کے رہنما اصول کے مطابق محفوظ، قابل بھروسہ اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات ملیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی ایکو سسٹم کی بنیاد کوالٹی کنٹرول آرڈرز(کیو سی اوز) کا نفاذ ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ کیو سی اوز کی مسلسل توسیع ایک ترقی پسند معیاری ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعظم کے ’زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ‘ کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے بغیر کسی نقص کے ساتھ معیاری مصنوعات بنانے پر زور دیا جو پائیدار، ماحول دوست ہوںاور جن کا ماحولیات پر بالکل بھی اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کا فیصلہ اس کے اپنے معیارات سے کیا جائے گا جو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ مقامی طور پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
جناب جوشی نے کہا کہ بیگ سے لے کر مشینوں اور انجینئرنگ سے لے کر طبی سامان تک ہر شعبے میں 23,500 سے زیادہ معیارات نافذ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ 94فیصد ہندوستانی معیارات بین الاقوامی تنظیم برائے معیار کاری (آئی ایس او) اور بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) کے معیارات سے ہم آہنگ ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 2014 میں لازمی بی آئی ایس سرٹیفیکیشن اور ہندوستانی معیارات کے نفاذ کے لیے صرف 14 کیو سی اوز کا احاطہ کرنے والے 106 مصنوعات کو نوٹیفائی کیا گیا۔ اس کے برعکس، آج، 760 پروڈکٹس کا احاطہ کرنے والے 186 کیو سی اوز کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
اب تک 44.28 کروڑ سے زیادہ سونے کے زیورات/ نوادرات کی ہال مارکنگ کی گئی ہے۔ جناب جوشی نے یہ بھی کہا کہ صارفین کی مانگ چاندی کی ہال مارکنگ کے لیے بھی ہے اور بی آئی ایس اس پر غور کررہی ہے۔ مرکزی وزیر نے بیورو کی اس کی وراثت ،معیار، اعتماد اور عمدگی کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے اس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس کوالٹی مارکس زراعت، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے متعدد شعبوں میں اعتماد کی علامت بن گئے ہیں۔
اس موقع پر صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بی آئی ایس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ 78 واں یوم تاسیس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ بی آئی ایس کے ڈائرکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز اور تخلیقی صلاحیتوں کو اپناتے ہوئے، بی آئی ایس ملک کی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے اور اس کی امنگوں کو پورا کرنے کے ساتھ بہترین قیادت جاری رکھے ہوئے ہے۔
مرکزی وزیر نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹوڈیو، آؤٹ ریچ میٹریل، ٹیسٹ میتھڈ ویڈیوز کا آغاز کیا۔ اس ضمن میں بی آئی ایس نے تعلیمی اداروں جیسے آئی آئی ٹی تروپتی، آئی آئی ٹی بھونیشور، آئی آئی ایم ناگپور، این آئی ٹی ورنگل، اورآئی آئی ایف ٹی دہلی کے ساتھ مفاہمت کے اقرار ناموں (ایم او یوز) کے ذریعے باضابطہ تعاون کو فروغ دیا ہے جس کا مقصد جدت کو فروغ دینا، صنعت کے طریقوں کو بہتر بنانا اور پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے لے جانا ہے۔
*******
ش ح۔ش م۔ع د
(U: 4909)
(Release ID: 2090675)
Visitor Counter : 22