وزارت اطلاعات ونشریات
آکاشوانی کوکراجھار میں 10 کے ڈبلیو ایف ایم ٹرانسمیٹر کا ورچوئل افتتاح کیا گیا
Posted On:
03 JAN 2025 7:04PM by PIB Delhi
مواصلات اور ثقافتی انضمام کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے آکاشوانی کوکراجھار میں 10 کے ڈبلیو ایف ایم ٹرانسمیٹر کا آج گوہاٹی ورچوئل افتتاح کیا گیا۔
اس تقریب میں آسام کے معزز گورنر،جناب لکشمن پرساد اچاریہ نے شرکت کی۔ اس دوران ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو اور آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما موجود تھے۔
کوکراجھار میں سال 1999 میں قائم کیا گیا آکاشوانی، کوکراجھار کے متنوع قبائلی اور کمیونٹی گروپوں کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے۔ اس اسٹیشن نے مقامی زبانوں میں تعلیمی، معلوماتی اور تفریحی پروگراموں کوفروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
میڈیم ویو 20 کے ڈبلیو ٹرانسمیٹر اور 2012 میں نصب 100 واٹ ایف ایم ٹرانسمیٹر کی محدود رینج کی حدود کو تسلیم کرتے ہوئے، اس ہائی پاور 10 کے ڈبلیو ایف ایم ٹرانسمیٹر کا تعارف ایک تبدیلی کی پیشرفت ہے۔
افتتاح کیا گیا نیا ٹرانسمیٹر 70 کلومیٹر کے دائرے میں اعلیٰ معیار کی ایف ایم نشریات فراہم کرے گا اور کوکراجھار اور دھوبری، بونگائیگاؤں اور چرانگ کے قریبی اضلاع کے 30 لاکھ سے زیادہ باشندوں تک اپنی رسائی کی توسیع کرے گا۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آکاشوانی کوکراجھار کسانوں، نوجوانوں اور مقامی افراد کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے جڑے، ایک قومی پبلک براڈکاسٹر کے طور پر اپنے کردارنبھائے گا۔
آکاشوانی کوکراجھار اب بوڈو لوک موسیقی، راجبونگشی گانے اور دیگر قبائلی دھنوں پر مشتمل پروگراموں کی نشریات میں اضافہ کے ساتھ اپنے ثقافتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بنائے گا۔
بوڈولینڈ ٹیریٹوریل کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ممبر، جناب پرمود بورو اس تقریب میں ورچوئل طور پر شامل ہوئے۔ انہوں نے کوکراجھار کے لوگوں اور بوڈو لینڈ کے علاقائی لوگوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے، کوکراجھار میں مقامی آکاشوانی ریڈیو سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بوڈو سامعین کی دیرینہ درخواست کو پورا کرنے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی اور ریلوے، اطلاعات و نشریات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا۔
اس افتتاحی تقریب میں محترمہ پرگیہ پالیوال گوڑ، ڈائرکٹر جنرل، آکاشوانی کے علاوہ آکاشوانی کے دیگر سینئر افسران اور عملہ کے لوگ بھی موجود تھے۔
***************
(ش ح۔م ح۔ش ت)
U:4889
(Release ID: 2090559)
Visitor Counter : 8