نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پوربندر میں 'فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل' کی قیادت کی ؛ اولمپیئن لولینا بورگوہین، ریسلر سنگرام سنگھ نے اپنی حمایت کا وعدہ کیا
فوج کے جوانوں نے فٹ انڈیا مہم کے تحت منشیات کے خلاف سماجی مہم کو اجاگر کرتے ہوئے، میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے وجے چوک تک کرتویہ پاتھ تک سائیکل چلائی
Posted On:
05 JAN 2025 2:11PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سائیکلنگ ایونٹ کے لیے جوش و خروش کو مزیدفروغ دینے کے لیے آج پوربندر، گجرات کے اپنے انتخابی حلقے اپلیٹا میں ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘مہم کی قیادت کی۔ 150 سے زیادہ سائیکل سواروں نے ڈاکٹر منڈاویہ کے ہمراہ میونسپل آرٹس اینڈ کامرس کالج سے لے کر اُپلیٹا کے تعلقہ اسکول کرکٹ گراؤنڈ تک 5 کلومیٹر سائیکلنگ کا فاصلہ طے کیا۔
’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کے تیسرے ہفتے میں اولمپک تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین اور سابق کامن ویلتھ ہیوی ویٹ ریسلنگ چیمپیئن سنگرام سنگھ نے سائیکلنگ کی تحریک میں اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔ درحقیقت، اب تک اس پہل کا انعقاد ملک بھر میں 2500 سے زیادہ مقامات پر کیا گیا ہے جب سے اسے ڈاکٹر منڈاویہ نے گزشتہ ماہ شروع کیا تھا۔
"سائیکلنگ آلودگی کا حل ہے۔ یہ صحت کا منتر ہے۔ ہر ایک کو سائیکل چلانا چاہیے کیونکہ یہ ہر کسی کو فٹ رکھنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ آپ ایک گروپ بنا سکتے ہیں اور ایک ساتھ سائیکل چلا سکتے ہیں۔ میں ہر کسی کو فٹ انڈیا کی ویب سائٹ اور ایپ پر رجسٹر کرنے اور ہمارے معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کے بعد اتوار کو سائیکل موومنٹ کا حصہ بننے کا مشورہ دوں گا۔ برائے مہربانی اپنے آپ کو اپلیٹا سائیکلنگ کلب کے طور پر رجسٹر کریں۔ جب میں اپلیٹا میں رہوں گا تو میں بھی آپ کے ساتھ سائیکل چلاوں گا،‘‘ ڈاکٹر منڈاویہ نے گجرات میں کہا۔
عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں میں صحت مند اور فعال طرز زندگی کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ 2019 میں 'فٹ انڈیا' پہل کی شروعات کی تھی۔
اس ہفتے کا تھیم منشیات کے خلاف سماجی مہم کے ساتھ، سنگرام سنگھ نے 500 سے زیادہ سائیکل سواروں کی قیادت کی جن میں ہندوستانی فوج کے سپاہی، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) کے کیمپرز اور سینئر حکام اور مختلف سائیکلنگ کلبوں جیسے جائنٹ سائیکل کلب وغیرہ کے سائیکل سوار شامل ہیں۔ قومی دارالحکومت میں سائیکل سواروں نے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے کرتویہ پاتھ اور پھر وجے چوک تک سواری کی۔
"میں نے ہمیشہ یقین کیا ہے کہ صحت ہی واحد دولت ہے۔ ہمارا جسم ایک مندر ہے اور ہمیں منشیات کا استعمال کرکے اپنے جسم کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ، صحت کو بہتر بنانے کے لیے سائیکلنگ بہترین سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ اگر ہماری فوج کے جوان ایک صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ہماری سرحدوں کی حفاظت میں اپنا قیمتی وقت نکال سکتے ہیں تو ہم سب بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ منشیات کو نہ کہو اور سائیکل پر اتوار کا حصہ بنیں،‘‘ سنگرام سنگھ نے سواری کے لیے سائیکل اٹھانے سے پہلے کہا۔
ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی اور ارجن ایوارڈ یافتہ لولینا بورگوہین نے ملک کے مختلف حصوں کے دیگر نامور کھلاڑیوں کے ساتھ گوہاٹی میں ایس اے آئی علاقائی سینٹر سے سائیکلنگ مہم میں شمولیت اختیار کی۔
اس سے پہلے، سائیکلنگ ایونٹ میں مرکزی ریزرو پولیس فوج (سی آر پی ایف) اور انڈو تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کی شرکت دیکھی گئی تھی۔ یہ مہم ملک بھر میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست طریقوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔
سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) اور مائی بھارت کے ساتھ مل کر، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے ذریعہ ’فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریبات بیک وقت ملک بھر میں ایس اے آئی کے علاقائی مراکز، نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس (این سی او ای) اور کھیلو انڈیا مراکز(کے آئی سی) میں منعقد کی جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ن م (
4870
(Release ID: 2090335)
Visitor Counter : 24