ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے مغربی بنگال میں  نادیہ کے فولیہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا افتتاح کیا


ادارے کا نیا  کیمپس مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور سکم کے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گا

آئی آئی ایچ ٹی، فولیہ میں پہلے سال کے داخلے کے لیے انٹیک صلاحیت  موجودہ 33 سے بڑھا کر  66 تک ہوگئی

’’ٹیکسٹائل کی وزارت سال 2030 میں مارکیٹ کا حجم 300 بلین ڈالر تک پہنچانے اور ٹیکسٹائل ویلیو چین میں 6 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘:  جناب گری راج سنگھ

Posted On: 05 JAN 2025 10:29AM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی (آئی آئی ایچ ٹی) فولیہ کے نئے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا نیا کیمپس 5.38 ایکڑ اراضی کے وسیع و عریض رقبے پر  جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے جس کی لاگت  75.95 کروڑ روپے ہے۔ عمارت میں جدید بنیادی ڈھانچہ ہے جس میں اسمارٹ کلاسز، ڈیجیٹل کتب خانہ، اور جدید اور اچھی طرح سے لیس جانچ لیبارٹریاں شامل ہیں۔ نیا کیمپس سیکھنے کی  ایک مثالی جگہ ہو گی اور ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مرکز کے طور پر کام کرے گا اور مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور سکم کے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گا۔

JD2_5226

عزت مآب مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے۔

JD2_4947

افتتاحی تقریب کے دوران، عزت مآب مرکزی وزیر نے دیگر معززین کے ساتھ ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودے لگائے

 

JD2_5337

ہندوستان کے تمام آئی آئی ایچ ٹیز میں سے صفِ اول کے دس پوزیشن حاصل کرنے والوں  کی وزیر موصوف کے ہاتھوں میرٹ کے سند کی عزت افزائی

 

اس افتتاحی تقریب کے دوران تمام 06 مرکزی آئی آئی ایچ ٹیز  کے لیے متحد ویب سائٹ لانچ کی گئی ۔

 

تقریب کے دوران مرکزی وزیر نے’’کمپیوٹر ایڈیڈ فگرڈ گراف ڈیزائننگ فار جیکورڈ ویونگ‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب جاری کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MGYV.jpg

اس موقع پر جناب  گریراج سنگھ نے اپنے افتتاحی خطاب میں ہاتھ سے بننے والے کپڑے کے کاریگروں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے تعاون کو اجاگر کیا۔ وزیر نے اس عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے والے ادارے کو مغربی بنگال کے نام وقف کیا اور اس ادارے میں پہلے سال کے داخلے کے لیے نشستوں کی تعداد 33 سے بڑھا کر 66 کرنے کا اعلان کیا۔ ہاتھ سے کپڑا بننے والے کاریگروں کے بچوں کو اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے اور مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ اور سکم کی ہاتھ سے کپڑا بننے کی صنعت کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔

قابل احترام وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ آئی آئی ایچ ٹی  فولیہ فلاکس اور لینن کو خام مال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کولکتہ سے ڈیزائن کی مدد حاصل کرتے ہوئے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں نمایاں تعاون کرے گا۔ مرکزی وزیر نے مغربی بنگال کے ہاتھ سے کپڑا بننے کی وراثت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ صنعتی انقلاب سے پہلے ہمارے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے کی مانگ مانچسٹر میں تیار ہونے والے کپڑے سے زیادہ تھی۔ بنگال کے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں کی باریکی ایسی تھی کہ ایک ساڑی کو ایک چھوٹی سی انگوٹھی کے ذریعے گزارا جا سکتا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EAVA.jpg

مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ٹیکسٹائل کی وزارت سال 2030 میں 300 بلین ڈالر کے بازار تک پہنچنے اور ٹیکسٹائل ویلیو چین میں 6 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LTX1.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ آئی آئی ایچ ٹی عمارت صرف ایک عمارت نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے ہینڈلوم بنانے والوں کے بچے اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔ طلباء کو انتہائی ہنر مند بنا کر، ہینڈلوم کے دستکاری کو پائیدار بنایا جائے گا اور اس سے ہینڈلوم سیکٹر کو عالمی سطح پر پہچان ملے گی۔ سادگی، روایت اور ٹکنالوجی کا سنگم ’آتم  نربھار بھارت‘ بنانے کی سمت ایک مشترکہ قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007548V.jpg

اس موقع پر مغربی بنگال کے معزز اپوزیشن لیڈر اور ایم ایل اے جناب سووندو ادھیکاری، راناگھاٹ حلقے سے معزز رکن پارلیمنٹ جناب جگن ناتھ سرکار، چکدہا سے معزز ایم ایل اے جناب بنکِم چندر گھوش، راناگھاٹ نارتھ ایسٹ سے معزز ایم ایل اے جناب اشیم بسواس، کرشنا گنج سے معزز ایم ایل اے جناب آشیش کمار بسواس اور وزارتِ ٹیکسٹائل، حکومتِ ہند کی ترقیاتی کمشنر برائے ہینڈلوم ڈاکٹر ایم۔ بینا، آئی اے ایس، بھی اس موقع پر موجود تھے۔

***

ش ح۔ ش ا ر۔  ول

Uno- 4866

 


(Release ID: 2090297) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil