کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ،متعلقہ فریقوں کی مشاورت کے لیے فارن ٹریڈ پالیسی، 2023 میں ترمیم کی ہے، جو جامع فیصلہ سازی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے

Posted On: 03 JAN 2025 4:20PM by PIB Delhi

غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے جمعرات کو فارن ٹریڈ پالیسی، 2023 میں ترمیم کو نوڑٹیفائی کیا ہے،  جس میں پیرا 1.07 اے  اور 1.07بی  کو ایف ٹی پی میں قانونی مدد حاصل کرنے کے لیے شامل کیا گیا،  تاکہ نظریات، تجاویز، اورمتعلقہ فریقوں  سے مشاورت کئے جانے کو ضروری بنایا جا سکے، جس میں غیر ملکی تجارتی پالیسی میں ترمیم  اور تشکیل سے متعلق درآمد کنندگان / برآمد کنندگان / صنعت کے ماہرین کے تبصرے یا رائے شامل ہے۔

یہ غیر ملکی تجارتی پالیسی، 2023 کی تشکیل یا ترمیم سے متعلق رائے ، تجاویز، تبصروں یا آراء کو قبول نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کرنے کا طریقہ کار بھی فراہم کرتی ہے۔

فارن ٹریڈ پالیسی، 2023 میں تازہ ترین ترامیم، فیصلہ سازی کے عمل میں مشاورت کے ذریعے متعلقہ فریقوں اور ماہرین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرکے ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی (ای او ڈی بی) کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

ان ترامیم کا کلیدی مقصد ، پالیسی اور طریقہ کار کو متعارف کرانے یا تبدیل کرنے سے پہلے فیصلہ سازی کے عمل میں تمام متعلقہ فریقوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو اشیا کی درآمد، برآمد اور نقل وحمل کو متاثر کرتی ہے اور اس عمل میں تبصرہ کرنے اور شراکت کرنے کا ایک معقول موقع  بھی ہے۔

حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عہد بستہ ہے کہ متعلقہ فریقوں  سے موصول ہونے والی ہر قیمتی رائے / فیڈ بیک پر مناسب غور کیا جائے۔ تاہم، ایک ہی وقت میں، حکومت کو اس حقیقت کا ادراک رکھنا چاہیے کہ ایک ہی موضوع پر متعدد متعلقہ فریق  مختلف رائے پیش کر سکتے ہیں اور ایسے معاملات میں ہموار کاروبار کے لیے حکومت کو حتمی فیصلہ لینے کا خود کا حق محفوظ رکھنا چاہیے۔  یہ صرف اس طرح کے غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے ہے کہ از خود پالیسیاں بنانے کا حق حکومت کے پاس محفوظ ہے۔

نوٹیفکیشن کو اس مجموعی شمولیت کی روشنی میں پڑھنے کی ضرورت ہے،  جس سے یہ فیصلہ سازی کی شروعات کر رہا ہے، اس نوٹیفکیشن کی رعایت، جو کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ازخود فیصلہ سازی فراہم کرتی ہے، آخر کار حکومت کی وسیع تر خود مختار طاقت میں دیکھا جانا چاہیے۔

آخر میں، نوٹیفکیشن مورخہ 2جنوری 2025 تجارت سے متعلق فیصلہ سازی میں شمولیت کے ایک نئے دور کا صرف ایک باب ہے، جس کے ثمرات سامنے آئیں گے، کیونکہ حکومت  اس نوٹیفکیشن کے جاری  ہونے کے ساتھ ہی سرکاری چینلوں ایف ٹی پی میں تبدیلیوں پر متعلقہ فریقوں کی  رائے  / آراء ، نظریات  سننا شروع کر دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش م۔ ق ر

 (U:4821)


(Release ID: 2089906) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil