ریلوے کی وزارت
کھیلوں کی 29 اقسام میں 9,000 سے زائد کھلاڑیوں کے ساتھ،بھارتی ریلوے کا وسیع تعاون بھارت کے کھیلوں کے نظام کو شکل دے رہا ہے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مہارت کو فروغ دے رہا ہے
ریلوے کے پانچ کھلاڑی 2024 کے ارجن ایوارڈز حاصل کرنے کے لیے 17 جنوری 2025 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
02 JAN 2025 6:27PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے کھیلوں کے شعبے میں اپنی خصوصی ونگ، ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ (آر ایس پی بی) کے ذریعے ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 1928 میں معمولی آغاز کے ساتھ ہاکی، ایتھلیٹکس اور ٹینس کی ترویج سے شروع ہونے والا یہ ادارہ اب ملک میں کھیلوں کے فروغ میں ایک اہم تنظیم بن چکا ہے۔ اس وقت آر ایس پی بی 29 کھیلوں کی اقسام کی سرپرستی کر رہا ہے، جن میں 18 انفرادی کھیل اور 11 ٹیم کھیل شامل ہیں۔ آر ایس پی بی 28 قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کے ساتھ وابستہ ہے اور اس کے علاوہ یو ایس آئی سی (ورلڈ ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن) کے ساتھ بھی منسلک ہے۔
بھارت کی ریلوے نے ایک بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی مدد کی ہے، انہیں ملازمت کے ذریعے سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ اس وقت 29 کھیلوں کی اقسام میں 9000 سے زیادہ کھلاڑی بھارتی ریلوے میں شامل ہیں، جن میں تقریباً 3000 فعال کھلاڑی ہیں۔ بھارت کی ریلوے کے کھلاڑیوں کی اہم بین الاقوامی تقریبات میں شاندار کارکردگی رہی ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے 2024 کے قومی کھیل ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات فخر کی ہے کہ با وقار ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے 32 کھلاڑیوں میں، پانچ کھلاڑی بھارتی ریلوے سے ہیں۔ کھلاڑیوں اور ان کے ایونٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- محترمہ جیوتی یاراجی، ایس سی آر (ایتھلیٹکس-100 میٹر ہرڈل)
- محترمہ انو رانی، پی ایل ڈبلیو (ایتھلیٹکس-نیزہ پھینک)
- محترمہ سلیمہ ٹیٹے، ایس ای آر (ہاکی)
- جناب سوپنل سریش کسالے، سی آر (شوٹنگ-50 میٹر 3 پی)
- جناب امن ، این آر (کُشتی-57 کلوگرام فری اسٹائل)
ان 5 ارجن ایوارڈز کے ساتھ، بھارتی ریلوے نے کل 183 ارجن، 28 پدم شری، 12 دھیان چند، 13 درون چاریہ اور 9 میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو بذات خود کسی بھارت تنظیم کے لیے اس طرح کے ایوارڈز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ایوارڈ یافتہ افراد 17 جنوری 2025 کو راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی طور پر منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ ہند سے اپنے ایوارڈ حاصل کریں گے۔
بھارتی ریلوے ان کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے لئے ایک روشن مستقبل کی دعا کرتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4793 )
(Release ID: 2089681)
Visitor Counter : 20