امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ڈی اے پی پر اضافی سبسڈی فراہم کرنے اور ‘پی ایم فصل بیمہ یوجنا’ کو جاری رکھنے کے لیے 69,515.71 کروڑ روپے کی منظوری کے لیے کابینہ کے فیصلوں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا
مودی حکومت کسانوں کے لیے حفاظتی ڈھال کے طور پر کھڑی ہے اور سال 2025 کے پہلے ہی دن اس نے ایک بار پھر ان کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیاہے
ڈی اے پی پر اضافی سبسڈی دینے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی ملتارہے گا
Posted On:
01 JAN 2025 8:56PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے ڈائمونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) پر اضافی سبسڈی دینے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مودی حکومت کسانوں کی حفاظتی ڈھال کے طور پر کھڑی ہے اور سال 2025 کے پہلے ہی دن حکومت نے کسان برادری کی مدد کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ، جناب امت شاہ نے کہا ‘‘ڈی اے پی پر اضافی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہمارے کسانوں کو سستی قیمتوں پر ڈی اے پی ملتا رہے گا۔ اس خصوصی پیکیج کے لیے مودی جی کا شکریہ۔’’
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ایک اور پوسٹ میں پی ایم فصل یوجنا کے مسلسل نفاذ کے لیے 69,515.71 کروڑ روپے اور اختراع اور ٹیکنالوجی کے لئے فنڈ(ایف آئی اے ٹی) کے لیے 824.77 کروڑ روپے رقم کو منظوری دینے کے کابینہ کے فیصلے کی ستائش کی۔
جناب امت شاہ نے کہا، ‘‘مودی کابینہ نے آج مودی جی کی ‘پی ایم فصل بیمہ یوجنا'’ کے مسلسل نفاذ کے لیے 69,515.71 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، جو لاکھوں کسانوں کو فصلوں کے نقصان سے بچا کر ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔ مزید برآں، اختراع اور ٹیکنالوجی کے لئے فنڈ (ایف آئی اے ٹی )کے لیے 824.77 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح۔رض
U-4771
(Release ID: 2089479)
Visitor Counter : 13