الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
جناب بھونیش کمار نے بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی) کے چیف ایگزیکٹیو افسر کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
01 JAN 2025 6:42PM by PIB Delhi
جناب بھوونیش کمار نے بدھ کے روزبھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یوآئی ڈی اے آئی) کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کا چارج سنبھال لیا۔ وہ اتر پردیش کے کیڈر سے 1995 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔
انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کرکشیتر سے گریجویشن کی ہے اور وہاں گولڈ میڈلسٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مرکز اور اپنے کیڈر ریاست میں کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
سی ای او یو آئی ڈی اے آئی کے عہدے کے ساتھ، وہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے، وہ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں مشترکہ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اتر پردیش میں، انہوں نے محکمہ حیوانات ، ڈیری ترقی اور ماہی پروری میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں۔ اس سے پہلے وہ حکومت اتر پردیش میں سکریٹری فائنانس، سکریٹری ایم ایس ایم ای، سکریٹری تکنیکی تعلیم اورزمین کے ریونیو کے محکمے میں ڈویژنل کمشنر تھے۔
وہ اپنے کیڈر میں کئی دیگر اہم عہدوں کے علاوہ کھیلوں اور نوجوانوں کی بہبود، منصوبہ بندی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے محکمے میں سیکرٹری بھی تھے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4765 )
(Release ID: 2089415)
Visitor Counter : 27