صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نئے سال کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Posted On: 31 DEC 2024 8:18PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے نئے سال 2025 کے موقع پر تمام شہریوں کو اپنی جانب  سے مبارکباد  دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’نئے سال کے پرمسرت موقع پر میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں"۔

نئے سال کا آنا ہماری زندگی میں نئی ​​امیدوں، خوابوں اور امنگوں کا آغاز ہے۔ نئے سال کا موقع ہمیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے نئے جوش کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آئیے ہم نئے سال کا استقبال خوشی اور جوش کے ساتھ کریں اور اپنے معاشرے اور ملک  کو اتحاد اور سربلندی کی راہ پر آگے بڑھائیں۔

 صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*******

ش ح۔ ظ ا

UR No.4720


(Release ID: 2089109) Visitor Counter : 12