وزارت خزانہ
کسٹم بروکرز لائسنسنگ امتحان 2025، 18 مارچ2025 کو منعقد ہوگا
Posted On:
30 DEC 2024 6:30PM by PIB Delhi
درج بالا اشتہار کے حوالے سے جو 31 اگست 2024 کو قومی اخبارات میں شائع ہوا تھا، کسٹم بروکرز لائسنسنگ امتحان 2025،
18 مارچ 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔
تحریری اور زبانی امتحانات کا نمونہ مندرجہ ذیل ہوگا:
- تحریری امتحان کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا جس میں متعدد انتخابی سوالات (ملٹی پُل چوائس کوسچن ) ہوں گے۔
- سوالات دو زبانوں میں ہوں گے یعنی انگریزی اور ہندی۔
- امیدواروں کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ انگریزی یا ہندی میں سے کسی بھی زبان میں جواب دیں۔
دیگر تفصیلات مندرجہ ذیل ہوں گی:
No. of questions
|
:
|
150
|
Time duration
|
:
|
Two and half hours (10:30 hrs to 13:00 hrs)
|
Marking scheme
|
:
|
+3 for each correct answer
|
-1 for each incorrect answer
|
Maximum marks
|
:
|
450
|
Qualifying marks
|
:
|
270 (60%)
|
تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کسٹم بروکرز لائسنسنگ ریگولیشنز 2018 کی دفعہ 6 کے تحت زبانی امتحان میں شرکت کرنا ہوگی۔ زبانی امتحان میں کامیابی کے لیے ضروری فیصد نمبر 60% ہوں گے۔
کسی بھی سوال کے لیے براہ کرم ویب سائٹس (www.cbic.gov.in اور www.nacin.gov.in) پر جائیں یا اپنے قریب ترین کسٹم کمشنریٹ/این اے سی آئی این، پالسمودرم سے رابطہ کریں۔
ای میل آئی ڈی: cblr-nacinpsm[at]gov[dot]in۔
*****
ش ح۔ اس ک
U-4694
(Release ID: 2088941)
Visitor Counter : 17