ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اختتام سال کا جائزہ


اہم کامیابیاں

Posted On: 30 DEC 2024 2:44PM by PIB Delhi
  • مرکزی کابینہ نے  ارضیاتی سائنس کی وزارت کی‘‘پرتھوی وگیان(پرتھوی)’’ اوور آرچنگ اسکیم کو منظوری دے دی ہے جس کی مجموعی لاگت 4,797 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم کو 26-2021کے دوران نافذ کیاجائے گا۔یہ اسکیم  اس وقت چلنے والی پانچ ذیلی اسکیموں ،یعنی  ایٹموسفیئر اینڈ کلائمیٹ ریسرچ- ماڈلنگ آبزروینگ سسٹمز اینڈ سروسز ( ایکروس)، اوشین سروسز، ماڈلنگ ایپلی کیشن، ریسورسز اینڈ ٹیکنالوجی ( او۔اسمارٹ)، پولر سائنس اینڈ کرایواسفیئر ریسرچ (پیسر)، سیسمولوجی  اینڈجی او سائنسز  ( ایس اے جی ای) اور تحقیق، تعلیم، تربیت اور آؤٹ ریچ ( ریچ آؤٹ) کا احاطہ کرتی ہے۔
  • مرکزی کابینہ نے 11 ستمبر 2024 کو دو برسوں کے دوران 2000 کروڑ کے اخراجات کے ساتھ‘مشن موسم’ کو منظوری دی۔ مشن موسم کا تصور ہندوستان کے موسم اور آب و ہوا سے متعلق سائنس، تحقیق اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے ایک کثیر جہتی اور کایا پلٹ کرنے کی والی  پہل ہے۔
  • مرکزی کابینہ نے ہندوستان کے قومی دائرہ اختیار سے پرے حیاتیاتی تنوع ( بی بی این جے ) معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی، جو کہ سمندر کے قانون پر اقوام متحدہ کے کنونشن (یواین سی ایل اوایس) کے تحت ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔ بی بی این جے معاہدہ ہندوستان کو ہمارے  ای ای زیڈ (خصوصی اقتصادی زون) سے باہر کے علاقوں میں اپنی اسٹریٹجک موجودگی کو بڑھانے کی اجازت دے گا، جو کہ بہت امید افزا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ہماری سمندری تحفظ کی کوششوں اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ساتھ ہی اس سے  سائنسی تحقیق اور ترقی کے لیے نئی راہیں کھولے گا، نمونوں، ترتیب اور معلومات تک رسائی، صلاحیت سازی  اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد ملے گی۔
  • عزت مآب وزیر اعظم نے 03 جنوری 2024 کو کدمت (لکشدیپ) میں این آئی او ٹی کے ذریعے قائم کیے گئے 1.5 لاکھ لیٹر لو-ٹیمپریچر تھرمل ڈی سیلینیشن ( ایل ٹی ٹی ڈی) پلانٹ کا افتتاح کیا۔
  • عزت مآب وزیر اعظم نے 26 ستمبر 2024 کو آئی آئی ٹی ایم میں  ارضیاتی سائنس کی وزارت کے  ہائی پرفارمنس کمپیوٹرز (ایچ پی سی) سسٹمز ( جس کا نام ارکا رکھا گیا ہے) اور این سی ایم آر ڈبلیو ایف ( جس کا نام ارونیکا رکھا گیا ہے) کا آغاز کیا۔ ایچ پی  آفات کے سلسلے میں بہتر تیاری کے لیے موسم کی درست پیش گوئیوں کے واسطے ہندوسان کی کمپیوٹنگ صلاحیت کو22  پیٹا فلوپس (سابقہ صلاحیت 6.8پیٹا فلوپس کی تھی)تک کرتے ہوئے موسمیات، آب وہوا کے سلسلے میں تحقیق اور خدمات میں انقلاب برپا کرے گا۔
  • ڈیپ اوشین مشن کے تحت، پہلی بار،این سی پی او ر اور  این آئی او ٹی کے سائنسدانوں نے بحر ہند کی سطح سے 4,500 میٹر نیچے واقع ایک فعال ہائیڈرو تھرمل وینٹ کی تصویر حاصل کی ہے۔ یہ سائٹ اقتصادی اور حیاتیاتی دونوں نقطہ نظر سے دریافت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

  • ارضیاتی سائنس کے وزیر نے 23 فروری 2024 کو لینس ڈاؤن، اتراکھنڈ میں ڈوپلر ویدر راڈار کا افتتاح کیا۔
  • ارضیاتی سائنس کے وزیر نے 25 فروری 2024 کو اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں  محکمہ موسمیات کے ذریعہ11 ہیلی پورٹوں پر   نصب اور شروع کیے گئے  ایچ اے ڈبلیو او ایس کا افتتاح کیا جس سے موسم کے بہتر مشاہدے اور مشورے مل سکیں گے۔
  • ارضیاتی سائنس کے وزیر نے 14 فروری 2024 کو  آئی این سی او آئی ایس ، حیدرآباد میں‘ سینر جسٹک اوشین آبزرویشن پریڈکشن سروسز(سن آپس)سہولت کا افتتاح کیا، تاکہ سمندر کے حالات کے اعداد و شمار، سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ اور سمندر کی حالت کے مربوط نظارے کے لیے ماڈل پروڈکٹس کو بہتر انداز میں دیکھا جا سکے۔
  • ارضیاتی سائنس کے وزیر نے 12 مارچ 2024 کو ڈولفنز نوز، وشاکھاپٹنم میں این سی سی آر کی کوسٹل ریسرچ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔
  • ارضیاتی سائنس کے وزیر نے 12 مارچ 2024 کو سلکھیڑا، بھوپال، مدھیہ پردیش میں ایٹموسفیرک ریسرچ ٹیسٹ بیڈ  فیسی لٹی آئی آئی ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ اس  فیسی لٹی  میں مانسون سے منسلک بادل کے عمل کا مطالعہ کرنے کے لیے موسمیاتی مشاہدے کے کئی نظام ہوں گے۔
  •  محکمہ موسمیات نے 15 جنوری 2024 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں اپنے قیام اور ملک کی خدمت کا 150 واں سال منایا۔ نائب صدر  جمہوریہ  ہندنے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور ارضیاتی سائنس کے اعزازی  مہمان  تھے۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات نے پنچایت موسم سیوا کا آغاز کیا۔
  • جے پور، راجستھان کے لیے ایئر کوالٹی ارلی وارننگ اینڈ ڈیسیژن سپورٹ سسٹم کا آغاز راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما نے 05 جون 2024 کو کیا تھا۔
  •  ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری نے کولابا،ممبئی میں  14 ستمبر 2024 کو آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ قائم کردہ  ممبئی میٹروپولیٹن ریجن پر ہندوستان کے پہلے شہری راڈار نیٹ ورک کا افتتاح کیا، جس سے موسم کے شدید واقعات کی بہتر نگرانی اور پیش گوئی کرنے میں مدد ملے گی۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری نے 29 ستمبر 2024 کو اتراکھنڈ کے کیدارناتھ مندر میں ہیلی پورٹ آٹومیٹک ویدر آبزروینگ سسٹم (ایچ اے ڈبلیو او ایس) کا افتتاح کیا۔  آئی ایم ڈی اور اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ چلایا گیا یہ سسٹم یاترا سیزن کے دوران محفوظ ہیلی کاپٹر آپریشنز کے لیے موسمیاتی خدمات کو بہتر بنائے گا۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری نے 29 ستمبر 2024 کو انٹارکٹک ہٹس کی سہولت کا افتتاح کیا، جسے  این سی پی او آر اور ایم اینڈ ایس آئی-آٹی بی پی (انڈو تبتی بارڈر پولیس) کے درمیان ایک معاہدے کے تحت دوبارہ تیار کیا گیا،  جس کے تحت  جناب ایس بی شرما، انسپکٹر جنرل، آئی ٹی بی پی شرکاء کو برفانی  آئس کرافٹس اور پری انٹارکٹک مشنوں کے لیے موافقت  کی تربیت دیں گے۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری نے 12 ستمبر 2024 کو آئی این سی او آئی ایس کے ذریعہ تیار کردہ خصوصی اقتصادی زون کے اندر سمندری لہروں، کرنٹوں اور نمکیات کے میلان جیسے نیلے ذرائع سے 9.2 لاکھ  ٹی ڈبلیو ایچ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے لیے مربوط سمندری توانائی اٹلس کا افتتاح کیا۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت کی مالی اعانت سے چلنے والا تھرڈ جنریشن میٹرولوجیکل سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم نے17 فروری ، 2024 کو لانچ کیا تھا۔ انسیٹ-3 ڈی ایس موجودہ طور پر کام کرنے والے مدار میں واقع انسیٹ-3 ڈی  کے ساتھ ملک کی موسمیاتی (موسم، آب و ہوا اور سمندر سے متعلق) خدمات کو فروغ دے گا۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت  نے 30 نومبر سے 03 دسمبر 2024 تک گوہاٹی میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول ( آئی آئی ایس ایف) کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت نے  بمس ٹیک  ممالک کے لیے سائنسی صلاحیت اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطحی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا، خصوصی مہم 4.0، اور سوچھ ساگر سرکشت ساگر کے 2024 ایڈیشن کے تحت کامیابی کے ساتھ سرگرمیاں مکمل کیں۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سکریٹری اور ہندوستان میں ناروے کے سفیر نے بین الاقوامی کوسٹل کلین اپ 2024 کو یادگار بنانے کے لیے چنئی کے  تروونمیور بیچ پر سوچھ ساگر  سرکشت ساگر 3.0 میں شرکت کی۔
  • ارضیاتی سائنس کی وزارت نے عالمی بینک کے ماہرین کے ساتھ بلیو اکانومی پاتھ ویز اسٹڈی رپورٹ کی حیثیت پر ایک مشاورتی بین وزارتی مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں  مختلف وزارتوں جیسے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت، وزارت ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری صنعت کی وزارت، نیتی آیوگ، بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، سیاحت کی وزارت اور مختلف ریاستی اور قومی  آر اینڈ ڈی تنظیموں نے رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں ہر لائن کی وزارت کے باہمی تعاون پر غور کرنے کے لیے حصہ لیا۔
  • بیجنگ، چین میں منعقدہ بین الاقوامی ارضیاتی سائنس اولمپیاڈ ( آئی ای ایس او) کے 17ویں ایڈیشن میں گجرات، کیرالہ، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے طلباء پر مشتمل چار رکنی ہندوستانی ٹیم نے تین طلائی اور کانسے اور دو چاندی کے تمغے جیتے۔
  •  سی ایم ایل آر ای  نے ہندوستانی  ای ای زیڈ (خصوصی اقتصادی زون )سےایک کیٹلاگ بعنوان ٹیکسو نامی اینڈ سسٹمیٹکس آف  اینو موران کریبس(پیگورائیڈیا، کروسٹائیلو آئیڈیا اور گالاتھیو آئیڈیا)کا اجراء کیا۔
  • سی ایم ایل آر ای نے  بحر ہند سے فالز لابسٹرز کی پانچ نئی انواع ، جنہیں عام طور پر اسکواٹ لابسٹر کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسفنج کیکڑے کی ایک نئی قسم کی نشاندہی کی۔یہ منفرد کرسٹیشین خطے میں پہلے سے ہی متنوع سمندری حیات میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ نمونے  ایف او آر وی  ساگر سمپدا پر مختلف سائنسی مہمات کے دوران جمع کیے گئے تھے۔
  • سی ایم ایل آر ای نے 03 ستمبر 2024 کو بحر ہند کے حیاتیاتی تنوع انفارمیشن سسٹم ( انڈو بیس) پر ایک قومی سطح کی ورکشاپ کی میزبانی کی۔ ورکشاپ میں مختلف اداروں کے سائنسدانوں اور محققین کو اکٹھا کیا گیا، جس سے سمندری حیاتیاتی تنوع کے اعداد و شمار کی دستاویزات اور اشاعت کے بارے میں بیداری پیدا ہوئی۔
  • آئی ایم ڈی نے 26 اگست 2024 کو ‘تباہ کن موسمی واقعات 2023’پر ایک میٹ مونوگراف جاری کیا، جس سے تیاریوں اور ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں شدید موسمی واقعات کی اہم بصیرت فراہم کی گئی۔
  • آئی ایم ڈی نے 27 جولائی 2024 کو بھارت میں سائیکلون کی وارننگ پر معیاری آپریشن کا طریقہ کار  اور موسمی واقعات کی نگرانی اور پیش گوئی کرنے کے لیے مسابقتی فریم ورک جاری کیا۔
  • آئی آئی ٹی ایم  نے ناروے کے سوالبارڈ میں ہندوستان کے آرٹک اسٹیشن ہمادری میں ایک الیکٹرک فیلڈ مل نصب کی۔
  •  آئی آئی ٹی ایم نے آئی آئی ٹی ایم ارتھ سسٹم ماڈل (آئی آئی ٹی ایم-ای ایس ایم) کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان سے پیدا ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے تخمینوں کو پھیلانے کے لئے ایک موسمیاتی ڈیٹا آرکائیول اینڈ ڈسٹری بیوشن سسٹم ( سی ڈی اے ایس) قائم کیا۔
  • آئی آئی ٹی ایم دہلی برانچ آفس نے مانسون 2024 کے دوران ہند گنگا کے میدانی اور ہمالیہ کے دامن میں متعدد مقامات پر بارش کے پانی کی کیمسٹری مہم شروع کی، جو جون سے ستمبر 2024 تک چار مہینوں پر محیط ہے۔
  • آئی آئی ٹی ایم نےآئی آئی ٹی ایم –ڈیکیڈل کلائمٹ پریڈکشن سسٹم(ڈی سی پی ایس )کا پہلا  ورژن تیار کیا، جسے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایم او) کے لیڈ سینٹر کے ذریعے ‘گلوبل اینول ٹو ڈیکڈل کلائمیٹ اپ ڈیٹ’ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
  • آئی این سی او آئی ایس نے پہلے قومی خلائی دن 2024 کی تقریبات کی میزبانی کی، جس میں ایک ورکشاپ تھی جس کا موضوع تھا ‘ارتھ سسٹم کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کا اطلاق‘۔
  • آئی این سی او آئی ایس نے 12 جون 2024 کو بحر ہند کے سونامی وارننگ اور تخفیف کے نظام کے حصے کے طور پر 27ویں  آئی سی جی/آئی او ٹی ڈبلیو ایم ایس  کمیونیکیشن ٹیسٹ میں حصہ لیا، اور بحر ہند کے کنارے والے 26 ممالک کو سونامی سروس فراہم کنندہ کے طور پر ٹیسٹ بلیٹن جاری کیا۔
  • آئی این سی او آئی ایس نے 17 مئی 2024 کو جیو اسپیشل ورلڈ فورم 2024، روٹرڈیم، نیدرلینڈز کے دوران سمدرا  موبائل ایپ (بحری ڈیٹا وسائل اور مشورے کے لیے سمندری صارفین تک  اسمارٹ رسائی) تیار کرنے  کے لیے جیو اسپیشل ورلڈ ایکسی لینس ان میری ٹائم سروسز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
  •  این سی سی آر نے تمل ناڈو کے ساحل میں ماحول دوست تکنیکوں کے ذریعے ساحلی حیاتی ڈھال کی بحالی پر پروجیکٹ کو مکمل کیا جوکہ حکومت تمل ناڈو  کے ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی  کے محکمے کے ذریعے دیاگیا۔
  • این سی سی آر نے تمل ناڈو کے ساحلی انتظامی منصوبے کا مسودہ تمل ناڈو کے  محکمہ ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی کو پیش کیا۔
  • 15 فروری2024 تک ونٹر فوگ مہم  وائی فیکس  (2024-202315) چلائی گئی۔  وائی فیکس23-24 کے ایک حصے کے طور پر  آئی ایم ڈی ہیڈ کوارٹر میں  ایک جدید ترین ایروسول لیب قائم کی گئی۔
  • این سی ایم آر ڈبلیو ایف بمس ٹیک سینٹر فار ویدر اینڈ کلائمٹ(بی سی ڈبلیو سی) نےبمس ٹیک  کے رکن ممالک کے لیے 15 سے 26 جولائی 2024 تک ڈیٹا کے انضمام اور پیشن گوئی کی تصدیق کی تکنیکوں پر ایک دو ہفتے کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
  • این سی پی او آرنے ارضیاتی سائنس کی وزارت کےآشین ریسرچ ویسل کے لیے 16جولائی 2024 کو میسرز گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس ،کولکاتا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
  • این سی پی او آر نے 09 ستمبر 2024 کو کینیڈین پرما فراسٹ سے بنیادی نمونے حاصل کیے، جو  آب وہوا کی تبدیلی کے اثرات اور عالمی صحت پر اس کے اثرات کو سمجھنے میں مدد کریں گے۔
  • این سی پی او آر نے 46 ویں انٹارکٹک ٹریٹی کنسلٹیٹیو میٹنگ (اے ٹی سی ایم) اور ماحولیاتی تحفظ کمیٹی سی ای پی کی  26 ویں میٹنگ کا کوچی کیرالہ میں 20 سے 30 مئی 2024 تک میزبانی کی ۔
  • این سی پی او آر نے انٹارکٹیکا کے لیے 43ویں ہندوستانی سائنسی مہم کی میزبانی کی۔
  • این سی پی او آر نے 14 ویں انڈین آرکٹک مہم (2023-24) پر جامع رپورٹ جاری کی، جس میں 18 دسمبر 2023 کو شروع کی گئی ہندوستان کی پہلی سرمائی آرکٹک مہم بھی شامل ہے۔
  •  این آئی او ٹی نے ساگر منجوشا پر 11 جون 2024 کو چنئی سے جہاز کی کھوج اور ٹریکنگ کے لیے ڈیٹا کے حصول کے لیے ایک ویکٹر سینسر ارے سسٹم کو تعینات کیا۔
  • این آئی او ٹی نے ہندوستانی آرکٹک سب سرفیس انسٹرومینٹڈ مورنگ  انڈ آر ک- VIکو تعینات کیا اور ایکوسٹک مورنگ سسٹم مورنگ کو بازیافت کیا جو پچھلے سال کونگسفورڈن، نائی –آلسنڈ، سوالبارڈ آرکٹک میں 30-31 اگست 2024 کے دوران، آرکٹک یونیورسٹی آف ناروے کے جہاز،  آر وی ہیلمر ہینسن  میں تعینات کیا گیا تھا،  این سی پی او آر نے اس آرکٹک مہم کو مربوط کیا۔
  • این آئی او ٹی نے ‘روشنی’ (نوول الیومینیشن کے استعمال کے لیے قابل تجدید سمندری نظام) تیار کیا جوکہ  ایل ای ڈی لائٹ کو طاقت دینے کے لیے ایک نمکین پانی کی لالٹین ہے  اور موبائل چارجر کے طور پر بھی کام کرتی ہے جسے انڈین انوویٹر ایسوسی ایشن کی طرف سے سرفہرست 100 ہندوستانی اختراعات میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
  • این آئی او ٹی  نے مرطوب ہوا سے پانی نکالنے کا مظاہرہ کیا۔ ترقی یافتہ یونٹ سے پانی کا کنکشن عوامی استعمال کے لیے این آئی او ٹی  بس اسٹاپ پر فراہم کیا جاتا ہے۔
  • این آئی او ٹی  نے کھلے سمندر میں ڈوبی ہوئی فش کیج  ٹیکنالوجیز کی ترقی کے حصے کے طور پر کئے گئے پانی کے اخراج پر مبنی پانی کے اندر فیڈنگ سسٹم کا تجربہ کیا۔

 

************

ش ح۔ا گ۔ م ذ

 (UR: 4682)


(Release ID: 2088907) Visitor Counter : 26