وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے ہاف میراتھن کا افتتاحی ایڈیشن نئی دلی میں ہوگا
Posted On:
30 DEC 2024 3:56PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے ہاف میراتھن (آئی این ایچ ایم ) کا افتتاحی ایڈیشن 2 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ہوگا۔توقع ہے کہ اس میں ملک بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ یہ ریس تین زمروں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا 21.1 کلومیٹر ہاف میراتھن، دوسرا 10 کلومیٹر دوڑ اور تیسرا 5 کلومیٹرکا دوڑ ہوگا، جس سےیہ ہر طرح کی صلاحیت اور مختلف پس منظر سے متعلق ایتھلیٹوں کے لئے سب کی شمولیت پر مبنی پروگرام بن جائے گا۔
تمام شرکاء کو ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔اس ایونٹ کا انعقاد مشہور جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، جس میں ریس کا راستہ انڈیا گیٹ اور تاریخی کرتویہ پتھ پر محیط ہوگا۔
تقریب میں ڈیفنس فورسز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ اس تاریخی ایونٹ کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے درمیان صحت اور تندرستی کو فروغ دینا، انہیں جسمانی سرگرمی کو اپنانے اور مجموعی طور پر تندرستی کے لئے ایک فعال طرز زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے بھائی چارے اور مسابقت کا احساس پیدا کیاجائےگا، جس سے لوگ ہندوستانی بحریہ اور آپس میں مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لئے ایک ساتھ آسکیں۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی کہ نوجوانوں کو مہم جوئی کی زندگی گزارنے کی ترغیب دی جائے اور ہندوستانی بحریہ میں شامل ہونےکے لئے رغبت دلائی جا سکے، جو کہ ہمت، نظم و ضبط اور قوم کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔
ممبئی، وشاکھاپٹنم، اور کوچی میں بحریہ کی طرف سے منعقد کی جانے والی اسی طرح کی فلیگ شپ دوڑ کے زمرے میں شامل ہو کر آئی این ایچ ایم کا ایک سالانہ ایونٹ بننے کا تصور کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک سال کے اندر بحریہ کی چاروں میراتھن مکمل کرنے والے دوڑنے والوں کو باوقار نیوی سلیم سے نوازا جائے گا، جو چاروں مقابلوں کے تمغوں کے ڈیزائن کے ساتھ کندہ ایک خصوصی یادگار ہے۔
مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے لئے، برائے مہربانی indiannavyhalfmarathon[dot]com پر جائیں۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ ع د
(Release ID: 2088885)
Visitor Counter : 25