زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پریس نوٹ
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ میں زرعی سائنسدانوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں کی بات بے بنیاد ہیں: آئی سی اے آر
Posted On:
30 DEC 2024 2:06PM by PIB Delhi
یہ کچھ خبروں کے حوالے سے ہے جو27 دسمبر2024 کو میڈیا کے چند حلقوں میں شائع ہوئی ہیں جس میں’’ آئی سی اے آر میں زرعی سائنسدانوں کی تقرریوں میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے‘‘۔
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) ایک اعلیٰ سائنسی تنظیم ہے جو زرعی تحقیق، تعلیم اور توسیعی سرگرمیوں کی قیادت کرتی ہے جو کہ حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے زرعی تحقیق وتعلیم کے محکمہ کے زیر انتظام ہے۔ آئی سی اے آر خود اپنے قواعد و ضوابط کے تحت چلتی ہے اور زراعت وکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر آئی سی اے آر کے صدر ہیں۔
آئی سی اے آر ایسے بے بنیاد الزامات پر سخت اعتراض کرتا ہے جو نہ صرف حقیقت میں غلط ہیں بلکہ انتہائی گمراہ کن بھی ہیں۔ درحقیقت تمام حالیہ بھرتیاں مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظور شدہ ماڈل کوالیفکیشن کے مطابق کی گئی ہیں۔ ڈائرکٹر، انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی اے آر آئی) ، نئی دہلی کے عہدہ کے لیے ضروری قابلیت (ای کیو) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کیونکہ ای کیو پر پہلے نظر ثانی کی گئی تھی اور آئی اے آر آئی، نئی دہلی کے سابق ڈائرکٹر (ڈاکٹر اے کے سنگھ) جو کہ جون 2024 میں ملازمت سے فارغ ہوئے تھے ، کہ2019 میں اسی قابلیت کے ساتھ تعینات کے گئے تھے، جو موجودہ بھرتی کے عمل کے لیے مشتہر کیے گئے ہیں۔ درحقیقت گزشتہ پانچ برسوں میں آئی سی اے آر کی کسی بھی سائنسی عہدے کے لیے ای کیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آئی اے آر آئی ڈائرکٹر کے عہدہ کے موجودہ اشتہار کو کبھی غلط قرار نہیں دیا گیا، جیسا کہ مسخ شدہ حقائق میں غلط طریقے سے ذکر کیا گیا ہے۔ لہٰذا جیسا کہ الزام لگایا گیا ہے، کوئی طریقہ کار کی خرابیاں نہیں ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چند ناراض عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لیے گورننگ باڈی (جی بی) کے رکن کو گمراہ کرنے کے لیے غیر ضروری طور پر افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
جہاں تک ڈاکٹر چیروکوملی سرینواس راؤ کی ڈائرکٹر، آئی اے آر آئی کے عہدہ پر جوائننگ کا تعلق ہے، تو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ آئی اے آر آئی ڈائرکٹر کے طور پر اپنے انتخاب کے وقت پہلے ہی سے نیشنل اکیڈمی آف ایگریکلچرل ریسرچ مینجمنٹ (این اے اے آر ایم) ، حیدرآباد کے ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور ایسے التزامات ہیں جو ٹور پر ہوتے ہوئے کسی اہلکار کو ریلیو کرنے کی اجازت دیتی ہیں، کیونکہ ٹور پر موجود ملازم سرکاری ڈیوٹی پر ہی رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر چیروکوملی سری نواس راؤ نے ڈائرکٹر، آئی اے آر آئی کا چارج صرف اس وقت سنبھالا جب وہ باضابطہ طور پر ڈائرکٹر، این اے اے آر ایم کے عہدہ سے فارغ ہوئے اور اس معاملے میں کوئی طریقہ کار کی بے ضابطگی نہیں ہے، کیونکہ اس طرح کی منظوری وضع کردہ دفتری طریقہ کار کے مطابق ای میل اور/یا ای-آفس کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ اس طرح کے طریقہ کار کو "اچانک" اور "غیر معمولی" کہنا غلط، ہتک آمیز ہے اور افواہ پھیلانے والے کی علم کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس طرح تمام حقائق کو فوری طور پر مسخ اور غلط رپورٹ کیا گیا ہے جو کہ عوامی معافی کا مطالبہ کرتاہے، کیونکہ بظاہر چند عناصر کے ذاتی مفادات کو پورا کرنے کے لیے تنظیم کی شبیہ کو داغدار کرنے کی بار بار کوششیں کی جا رہی ہیں۔
****
(ش ح۔م م۔ش ت)
U:4675
(Release ID: 2088854)
Visitor Counter : 26