وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ-2025 میں 917 لڑکیوں سمیت 2,361 کیڈٹس شرکت کریں گے

Posted On: 30 DEC 2024 1:22PM by PIB Delhi

این سی سی یوم جمہوریہ (آر ڈی ) کیمپ-2025 کا آغاز کیریاپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی کینٹ میں آج 30 دسمبر 2024 کو‘‘سرو دھرم پوجا’’ کے ساتھ ہوا۔ 917 لڑکیوں کی شرکت کے ساتھ اس سال کے کیمپ میں لڑکیوں کی سب سے زیادہ تعداد دیکھنے کو ملے گی۔ملک کی تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کل 2,361 کیڈٹس ایک ماہ طویل کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس شرکت میں جموں و کشمیر اور لداخ کے 114 کیڈٹس اور شمال مشرقی خطہ (این ای آر)کے 178 کیڈٹس شامل ہیں جو ‘‘منی انڈیا’’  کا کائنات اصغر کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، 14 دوستانہ غیر ملکی ممالک ( ایف ایف سیز) کے کیڈٹس اور آفیسرز بھی یوتھ ایکسچینج پروگرام (وائی ای پی) کے ایک حصے کے طور پر کیمپ میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، ڈی جی این سی سی نے کیڈٹس کو این سی سی کے سب سے باوقار کیمپ کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کیڈٹس کو نیشن فرسٹ کے جذبے میں مذہب، زبان، ذات پات کی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کردار، دیانتداری، بے لوث خدمت، کامریڈ شپ اور ٹیم ورک کی اعلیٰ صفات کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

یوم جمہوریہ کیمپ کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے کیڈٹس میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قائدانہ خوبیوں کا گہرا احساس پیدا کرنا ہے۔ یہ سالانہ تقریب کیڈٹس کو تربیت، ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور سماجی خدمت کے اقدامات میں حصہ لینے کے لیے قیمتی مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جس سے اتحاد اور فخر کو فروغ ملتا ہے۔

 

***************

(ش ح۔ش ت۔ اش ق)

U:4674

 


(Release ID: 2088832) Visitor Counter : 33