عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشن اور پنشنروں کی بہبودی سے متعلق محکمہ کی سال رواں کی کارکردگی کا جائزہ
100 دنوں کے ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل
پنشن اور پنش ن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے اپنے 100 دنوں کے ایکشن پلان کو کامیابی سے نافذ کیا
ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0،800 شہروں؍ قصبوں؍ ضلع ہیڈکوارٹروں میں منعقد کی گئی، جس میں 1.30 کروڑ ڈی ایل سیز (ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس) تیار کیے گئے۔ خاص طور پر 39.18 لاکھ ڈی ایل سیز چہرے کی شناخت کے ذریعے تیار کیے گئے، جو پنشن یافتگان کی ڈیجیٹل بااختیاری میں ایک اہم سنگ میل ہے
سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر مرکزی حکومت کے 1 لاکھ 6 ہزار پنشنروں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا
پنشن یافتگان کی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے پالیسی رہنما اصول 2024 کا اجرا
نیشنل انوبھو ایوارڈ اسکیم 2024 پر عمل آوری کا نفاذ شروع اور نیشنل انوبھو ایوارڈ اسکیم 2025 کا نوٹیفکیشن جاری
دو پنشن عدالتوں میں 330 شکایات حل
سی سی ایس (پنشن) رولز 2021 کے تحت نو پنشن فارموں کو ضم کر کے نیا سنگل یونیفائیڈ مربوط پنشن درخواست فارم 6A متعارف
3200 پنشن یافتگان نے بھوشیہ پورٹل پر فارم 6A کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پنشن فارم جمع کئے
Posted On:
29 DEC 2024 11:19AM by PIB Delhi
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودی کے محکمہ نے 2024 میں پنشنرز کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے، شکایات کے ازالے کو آسان بنانے اور پنشن کے عمل میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔
1. پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبودی کے محکمے کا 100 دن کا علمی منصوبہ
- محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر کے 100 دن کے ایکشن پلان کے تحت درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں:
- فیملی پنشنرز کی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ایک ماہ طویل مہم، 1737 فیملی پنشنرز کی شکایات کا ازالہ۔
- 54ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ جموں میں وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی صدارت میں منعقد کی گئی تاکہ سبکدوشی کے عمل میں ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
- مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس کی شرح 50 فیصد تک پہنچنے پر ریٹائرمنٹ گریجویٹی اور ڈیتھ گریجویٹی کی زیادہ سے زیادہ حد کو 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی ہدایات۔
- انوبھو ایوارڈ اسکیم 2024 کے تحت 5 انوبھو اعزازات اور 7 جیوری اسناد تفویض کئے گئے۔
2. ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی)مہم 3.0
- ڈی ایل سی مہم 3.0 ہندوستان میں 1 سے 30 نومبر 2024 تک800 شہروں؍قصبوں میں 1950 کیمپوں اور 1100 نوڈل افسروں کے ساتھ چلائی گئی۔ مہم کے دوران 1.30 کروڑ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے اور یہ اب تک کی سب سے بڑی مہم تھی۔
- 39 لاکھ 18 ہزار ڈی ایل سیز جو 30 فیصد سے زیادہ کی نمائندگی کرتے ہیں، چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے، اور یہ ڈی ایل سی مہم 2.0 کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ ہے۔ یہ خاص طور پر معمر پنشنرز جن کی انگلیوں کے نشان دھندلے ہیں، مختلف معذور افراد جن کو نقل و حرکت کے چیلنجز کا سامنا ہے اور دیہی اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے پنشنرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا ۔
- مجموعی طور پر 80 اور اس سے زیادہ عمر کے پنشنرز کے ذریعہ 8 لاکھ ڈی ایل سی، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ 11 لاکھ ڈی ایل سی، آئی پی پی بی کے ذریعہ تیار کردہ 7.5 لاکھ ڈی ایل سی اور پی این بی کے ذریعہ 2.75 لاکھ ڈی ایل سی تیار کیے گئے تھے۔
3. پنشن یافتگان کی شکایات کا ازالہ:
- نوّے وزارتوں اور محکموں کے پنشن یافتگان کی 1.06 لاکھ سے زیادہ ، 21,860 فیملی پنشن کیسز اور 9,818 سپر سینئر پنشنر کیسز کی شکایات کو حل کیا گیا ۔
- شکایت کے حل کا اوسط وقت 36 دن (2018) سے کم کر کے 26 دن (2024) کر دیا گیا ہے۔ صرف 0.54 فیصد شکایات چھ ماہ سے زائد عرصے سے زیر التوا ہیں۔
4. سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل میں بہتری:
- شکایات سے متعلق ماہانہ رپورٹس، وزارتوں/محکموں کی شکایات کے ازالے میں کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔
- نئی خصوصیات میں ان کے ذریعہ (آن لائن، پوسٹل، یا کال سینٹر) کی بنیاد پر شکایات کا سراغ لگانا اور حل کرنے کا اوسط وقت شامل ہے۔
5. فیملی پنشن کی شکایات کے لیے خصوصی مہم:
- جولائی 2024 میں ایک ماہ کی مہم نے 1,891 شکایات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی، جس نے 1,769 مقدمات کو حل کرکے 94 فیصد کامیابی کی شرح حاصل کی۔
- اس مہم کے دوران پیچیدہ معاملات، جیسے کہ نابالغ یا زیرِ کفالت بیٹیوں کے معاملات کامیابی سے حل کیا گیا۔
6. دفاعی پنشنرز کے لیے سی جی ڈی اے کے ساتھ تال میل:
- کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے ) کے ساتھ فعال تعاون کے نتیجے میں جنوری 2024 میں 7,810 شکایات کو حل کیا گیا، جب کہ دسمبر 2023 میں یہ تعداد 4,288 تھی۔
7. پنشن عدالتیں
- 2024 میں دو پنشن عدالتوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جن میں ایک تھیمیٹک عدالت بھی شامل تھی جس میں سپر سینئر پنشنروں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔
- اٹھائی گئی 403 شکایات میں سے 330 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔
- 2017 میں اس اقدام کے آغاز سے لے کر اب تک 11 پنشن عدالتیں منعقد کی جا چکی ہیں، جن سے شکایات کے حل میں کامیابی کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ہے۔
8. نیشنل انوبھو ایوارڈ سکیم: ریٹائر ہونے والے ملازمین کی شناخت
- ساتویں قومی انوبھو ایوارڈ اسکیم 2024 نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کے ذریعہ 15 مثالی تحریروں کو تسلیم کیا، جس میں 33 فیصد خواتین کو دیا گیا جو اسکیم کی تاریخ میں سب سے زیادہ فیصد ہے۔
9. انوبھو ایوارڈ یافتہ تقریری ویبینار:
- ایوارڈ یافتہ اور ممتاز ریٹائرڈ شخصیات پر مشتمل ایک ماہانہ سیریز نے اپنا 19 واں ایڈیشن مکمل کیا۔
- تیرہ وزارتوں کے مقررین نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو اپنے تجربات شیئر کرنے کی ترغیب دی۔
پنشن کے عمل کا انضمام
10. نیا پنشن درخواست فارم:
-
- بھاویشہ اور ای-ایچ آر ایم ایس کے تحت نو پرانے فارموں کی جگہ ایک واحد آسان فارم (فارم6-A) متعارف کرایا گیا تھا۔
- دو ہزار چوبیس میں 3,200 سے زیادہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں نے اس ڈیجیٹائزڈ عمل کو استعمال کیا۔
11. سی جی ایچ ایس کے ساتھ انضمام:
-
- سی جی ایچ ایس درخواست کا عمل مارچ 2025 تک بھویشیہ سے منسلک ہو جائے گا، جس سے ریٹائر ہونے والوں کو ریٹائرمنٹ کے پہلے دن سے فوائد تک رسائی حاصل ہو گی۔
12. بینکوں کے ساتھ انضمام
-
- دو نئے بینک یعنی سنٹرل بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا بھویشیہ کے ساتھ مربوط ہیں۔
آگاہی پروگرام اور رابطہ کاری
13. بینکروں کے آگاہی پروگرام:
-
- فیلڈ بینکرز کو پنشن کے قوانین اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
- عملی طور پر یہ پروگرام احمد آباد میں جبکہ پنشن تقسیم کرنے والے مختلف بینکوں کے ساتھ یہ آن لائن موڈ پر منعقد کیے گئے۔
14. سبکدوشی سے قبل کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپس:
-
- احمد آباد، جموں اور دہلی میں منعقد کی گئی ورکشاپس نے پنشنری فوائد، ڈی ایل سی جمع کرانے، اور سرمایہ کاری کے اختیارات جیسے موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے 1,840 سے زیادہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو فائدہ پہنچایا۔
15. پنشن یافتگان کی بہبودی کے ایسوسی اینوں کے ساتھ ملاقاتیں:
-
- ڈی او پی پی ڈبلیو اقدامات کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے ممبئی، کولکتہ، اور بنگلورو جیسے شہروں میں چھ رابطہ کاری کے پروگرام منعقد کئے گئے۔
گریچوٹی اوراین پی ایس ، او ایس ایم میں اصلاحات
16. گریجویٹی کی حدوں میں اضافہ:
-
- مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے گریجویٹی کی زیادہ سے زیادہ حد20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دی گئی، جو یکم جنوری 2024 سے نافذ ہو گئی۔
- ایک خصوصی مہم کے ذریعے زیر التواء گریجویٹی معاملات کو 1,051 سے کم کر کے 75 کر دیا گیا۔
17. این پی ایس کے نفاذ کی نگرانی:
-
- ڈیلنگ افسران کے لیے این پی ایس پر چار ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جن میں 400 سے زیادہ اہلکاروں نے شرکت کی۔
- وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ این پی ایس کے نفاذ کو ٹریک کرنے کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا گیا۔
زیر التوا معاملات کو کم کرنے کی کوشش
18. ای-پی پی او کیس التواء میں کمی:
-
- زیر التواء الیکٹرانک پنشن ادائیگی آرڈرز (ای-پی پی او) کو کم کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی۔ زیر التواء معاملات 1,849 سے کم ہو کر 776 ہو گئے۔
گورننس اور شکایت کا طریقہ کار
19. پنشن کی شکایات پر قومی ورکشاپ:
-
- گڈ گورننس ویک کے دوران منعقد ہونے والی ورکشاپ نے شکایات کی بہتر درجہ بندی اور فیڈ بیک میکانزم سمیت سی ای ای این جی آر اے ایم ایس کے اقدامات پر زور دیا۔
20. بین وزارتی جائزہ میٹنگیں:
-
- ماہانہ جائزوں نے شکایات کے ازالے کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ۔
21. سی پی ای این جی آر اے ایم ایس کی رابطہ کاری مہمات:
-
- پنشنرز میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 500 سے زیادہ کامیابی کی کہانیاں اور 70 لاکھ ایس ایم ایس الرٹس کا اشتراک کیا گیا۔
دیگر کلیدی اقدامات
22. پنشن سے متعلق ہدایات کے لیے مجموعہ:
-
- وزارتوں اور محکموں کے ذریعہ آسان حوالہ جات کے لئے سرکلر کے دو مجموعے شائع کیے گئے۔
23. پنشن ضوابط کا انضمام:
-
- عمل کو ہموار کرنے کے لیے ریلوے پنشن رولز اور اے آئی ایس پنشن رولز کو سی ایس ایس پنشن رولز کے ساتھ ضم کرنے کی تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
24. صنفی مساوات پر ورکشاپ:
-
- جنسی ہراسانی کی روک تھام ایکٹ (پی او ایس ایچ) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دسمبر 2024 میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
25. ہندی پکھواڑہ کی تقریبات:
-
- شاعری، ترجمے اور مضامین کے مقابلے منعقد کیے گئے، جس میں 60 شرکاء نے حصہ لیا۔ محکمہ کے عملے کی طرف سے لکھی گئی نظموں کا مجموعہ ’’سوپن‘‘ بھی جاری کیا گیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4659
(Release ID: 2088714)
Visitor Counter : 23