بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ویر بال دیواس تحریك و ترغیب کا ایک زندہ دھارا ہے‘‘: سربانند سونووال


مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال كی ڈبرو گڑھ کے شری گرو سنگھ سبھا گوردوارہ میں 'ویر بال دیوس' کی یاد میں شرکت

شری گرو گوبند سنگھ کے صاحبزادے صاحبزادہ زوراور سنگھ اور صاحبزادہ فتح سنگھ کی یاد میں ویر با دیواسی کا انعقاد

’’صاحبزادہ زوراور سنگھ اور صاحبزادہ فتح سنگھ، شری گرو گوبند سنگھ کے بزرگ فرزندوں کی جانب سے اپنے عقیدے اور مادر وطن کی عزت، فخر اور حفاظت کے لیے دی گئی قربانی قوم کے لیے ایک لازوال ترغیب ‘‘: سربانند سونووال

سونووال نے ڈبرو گڑھ کے کچری باڑی پبیرون سنگھا میں ایک ثقافتی مرکز کا بھی سنگ بنیاد رکھا جسے ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے

Posted On: 26 DEC 2024 7:52PM by PIB Delhi

ویر بال دیوس کے پروقار موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے شری گرو گوبند سنگھ کے صاحبزادوں صاحبزادہ زوراور سنگھ اور صاحبزادہ فتح سنگھ کی بے مثال ہمت اور قربانی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈبرو گڑھ میں شری گرو سنگھ سبھا گوردوارہ میں تقریب میں  انہوں نے سکھ برادری کے ساتھ تقریبات کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا۔

اس اہم موقع پر جناب سونووال نے دونوں بہادر بیٹوں کو دل كی  گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا اور ماتا گجری اور شری گرو گوبند سنگھ کی تعظیم میں سر خم كیا۔

مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں كہا  کہ ’’ہر نسل کو ان شہداء کی بے مثال ہمت اور قربانیوں سے تحریک حاصل کرنی چاہیے تا کہ وہ عقیدت اور حب الوطنی کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کریں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ "چھوٹی عمر میں صاحبزادہ زوراور سنگھ اور صاحبزادہ فتح سنگھ نے مغل جارحیت پسندوں کے وحشیانہ مظالم کو بے مثال جذبے کے ساتھ برداشت کیا۔ اپنے عقیدے اور وطن کی عزت کے لیے ان کی عظیم قربانی نہ صرف ہندوستان کی تاریخ کا ایک باب ہے بلکہ ایک مثال ہے۔ ویر بال دیوس کے ذریعے انسانیت کے لیے ہمارا مقصد اس بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ ان کی عظیم قربانی اور نسلوں کو انصاف اور صداقت کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہے اور یہ جشن خدمت اور حب الوطنی کے نظریات کے لیے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے" ۔جناب سربانند سونووال نے جو ڈبرو گڑھ سے ممبر پارلیمنٹ ہیں سبھی پر زور دیا کہ وہ ایمان، انصاف اور نیک راستوں کے لیے لگن كے ساتھ متحد ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا كہ "ویر بال دیوس محض یاد کا دن نہیں ہے؛ یہ تحریک کا ایک زندہ دھارا ہے" ۔یہ 'ایک بھارت شریسٹھ بھارت' کے جوہر کو مجسم کرتا ہے اور قوم کو پہلے رکھنے کے شری گرو گوبند سنگھ کے وژن  کی عکاسی کرتا ہے۔ نئے ہندوستان میں ہم ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے اور اپنے مالا مال ورثے کے احیاء کے لیے پرعزم ہیں۔ اس پہل کے ذریعے  مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت انگیز کوششیں اور ہمارے سورماوں کے لیے حقیقی احترام نوجوانوں کو ان کی تاریخ کو سمجھنے اور ملک کے روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتا رہے گا، اس خاص دن پر  میں ایک بار پھر زوراور سنگھ اور فتح سنگھ کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے 6 اور 9 سال کی عمر میں  اپنی جانیں قربان کیں اور  اورنگ زیب کی بڑی فوج کے سامنے بے خوف ہو كر کھڑے ہو ءے۔"

مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ڈبرو گڑھ میں کچری باڑی پبیرون سنگھا میں ثقافتی مرکز کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس مرکز کو ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ اسکیم کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور خطے میں ثقافتی اور فنکارانہ مہارت کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر اس کا تصور  کیا جاتا ہے۔

اس تقریب میں آسام ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) کے چیئرمین ریتوپرنا باروہ، ڈبرو گڑھ میونسپل کارپوریشن (ڈی ایم سی) کے ڈپٹی میئر اجول پھکن، ڈبرو گڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے چیئرمین، عاصم ہزاریکا، وائس چیئرمین آسام گیس کمپنی اندرا گوگوئی ، سونووال کچہری خود مختار کونسل کے چیف ایگزیکٹو ممبر  ٹنگ کیشور سونووال  اور دیگر معزز مہمان سمیت قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔ 

*****

U.No:4598

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2088240) Visitor Counter : 14


Read this release in: Punjabi , Hindi , English