شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
‘‘پے رول رپورٹنگ ان انڈیا: روزگار کے تناظر میں – اکتوبر 2024’’ کی اشاعت کا اجراء’’
Posted On:
26 DEC 2024 5:36PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کےنفاذ کی وزارت نےرسمی شعبے میں روزگار سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں جو ستمبر 2017 کے بعد کی مدت پر مبنی ہیں۔ ان اعداد و شمار میں تین اہم اسکیموں، یعنی ‘ملازمین کی پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف)’ اسکیم،‘ملازمین کی اسٹیٹ انشورنس(ای ایس آئی)’ اسکیم اور‘قومی پنشن اسکیم (این پی ایس)’کے تحت سبسکرائب کرنے والے اراکین کی تعداد کی معلومات شامل ہیں۔
مکمل رپورٹ تک رسائی یہاں Payroll Reporting in India An Employment Perspective – October, 2024.pdf سےحاصل کی جاسکتی ہے۔
2.1 امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ اسکیم (ای پی ایف):
اکتوبر 2024 میں نئے ای پی ایف صارفین کی کل تعداد7,50,058 تھی، جبکہ ستمبر 2024 میں یہ تعداد9,87,988 تھی۔
2.2 امپلائیز اسٹیٹ انشورنس اسکیم (ای ایس آئی):
ای ایس آئی اسکیم کے تحت اکتوبر 2024 میں نئے رجسٹرڈ اور شراکت کرنے والے ملازمین کی تعداد12,93,076ہے، جب کہ ستمبر 2024 میں یہ تعداد15,09,736تھی۔
2.3 نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس):
اکتوبر 2024 میں این پی ایس کے تحت 64,977 نئے شراکت کنندگان ریکارکئے گئے، جب کہ ستمبر 2024 میں یہ تعداد 58,018تھی۔
****
ش ح۔ع ح ۔ف ر
Urdu No. 4592
(Release ID: 2088188)
Visitor Counter : 15