امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے یو پی ایس سی سی ایس ای 2022 اور 2023 کے نتائج کے بارے میں گمراہ کن دعوؤں کی تشہیر کرنے پر بالترتیب وجی راؤ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ اور آئی اے ایس اسٹڈی آئی کیوپر 7-7 لاکھ روپے اور ایج آئی اے ایس پر 1؍لاکھ جرمانہ عائد کیا
سی سی پی اے نے وجی راؤ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ،اسٹڈی آئی کیو آئی اے ایس اسٹڈی اور ایج آئی اے ایس کے خلاف فوری اثر سے گمراہ کن اشتہارات کو بند کرنے کا حکم جاری کیا
Posted On:
26 DEC 2024 12:36PM by PIB Delhi
چیف کمشنر محترمہ ندھی کھیرے اور کمشنر جناب انوپم مشرا کی سربراہی والی سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی( سی سی پی اے) نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی خلاف ورزیوں پر احکامات جاری کیے ہیں اور جرمانے عائد کیے ہیں۔ واجی راؤ ا اینڈریڈی انسٹی ٹیوٹ اور اسٹڈی آئی کیو آئی اے ایس پریو پی ایس یس سی ایس ای 2002 اور 2023 کے نتائج کے حوالے سے گمراہ کن دعووں کے اشتہارات دینے پر7؍لاکھ روپے فی انسٹی ٹیوٹ اور ایج آئی اے ایس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی مال یا خدمت کے لیے جھوٹے یا گمراہ کن اشتہارات نہ دیے جائیں جو کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔
وجی راؤ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ نے اپنے اشتہار میں درج ذیل دعوے کیے ہیں۔
- ‘‘یو پی ایس سی میں 933 میں سے 617 انتخاب’’
- ‘‘سرفہرست 10 اے آئی آر میں 7’’
- ‘‘ٹاپ 20 میں 16 اے آئی آر’’
- ‘‘ ٹاپ 50؍میں 39 اے آئی آر’’
- ‘‘ٹاپ 100 اے 72 اے آئی آر
- ہم ہندوستان میں یو پی ایس سی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں
سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ وجی راؤ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ نے کامیاب امیدواروں کے نام اور تصاویر نمایاں طور پر ظاہر کیں اور ساتھ ہی اپنی آفیشل ویب سائٹ پر مختلف قسم کے ادا شدہ کورسز کی تشہیر کی۔ تاہم، یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2022 میں مذکورہ کامیاب امیدواروں کے ذریعہ منتخب کردہ کورس کے حوالے سے معلومات کو مذکورہ اشتہار میں ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ تمام دعویٰ کردہ 617 کامیاب امیدواروں کا انٹرویو گائیڈنس پروگرام میں اندراج کیا گیا تھا۔ یہ صارف کا حق ہے کہ وہ اس مخصوص کورس کے بارے میں مطلع کرے جو کامیاب امیدواروں نے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے سی ایس ای کے حتمی انتخاب میں شامل کرنے کے لیے لیا تھا۔ ممکنہ صارفین کے لیے،یہ معلومات سی ایس ای میں ان کی کامیابی کے لیے منتخب کیے جانے والے کورس کے بارے میں باخبر انتخاب کرنے میں ان کی مدد کرتی۔
ہر کامیاب امیدوار کے ذریعہ منتخب کردہ مخصوص کورس کے بارے میں جان بوجھ کر چھپاتے ہوئے، وجی راؤ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ نے یہ ظاہر کیا کہ اس کے ذریعہ پیش کردہ تمام کورسز کی کامیابی کی شرح صارفین کے لیےیکساں ہے، جو کہ درست نہیں تھا۔ یہ حقائق ممکنہ طلبہء کے لیے ان کورسز کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے اہم ہیں، جو ان کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں اور انھیں اشتہار میں چھپایا نہیں جانا چاہیے تھا۔
اسٹڈی آئی کیو آئی اے ایس نے اپنے اشتہار میں درج ذیل دعوے کیے ہیں-
- یو پی ایس سی سی ایس ای 2023 میں پلس 120 انتخاب
- ‘سکسس پکا آفر’ اور ‘سلیکشن پکا آفر’
انسٹی ٹیوٹ تقریباً 60؍پلس کورسز پیش کرتا ہے۔ تاہم،سی سی پی اے نے انسٹی ٹیوٹ کے جواب اور تفتیشی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ معلوم کیا کہ ان 134 میں سے 126 طلبہء نے انٹرویو گائیڈنس پروگرام(آئی جی پی) منتخب کیا، 3 نے اخلاقیات اور مضمون کے کریش کورس میں داخلہ لیا، 2 نے ایم آر پی (مینز ریزیڈنشل پروگرام کورس) میں داخلہ لیا، 2 نے موک میں داخلہ لیا، 1 نے فاؤنڈیشن، آن لائن ایم آر پی، اور ڈی اے ایف اینالیسس میں داخلہ لیا۔ اسٹڈی آئی کیو آئی اے ایس نے کامیاب امیدواروں کے منتخب کردہ کورس کا مخصوص نام دانستہ طور پر چھپاتے ہوئے صارفین پر گمراہ کن تاثر ڈالا، جس کی وجہ سے صارفین نے اشتہاری کورسز کی خدمات کے معیار کے بارے میں غیر معلوماتی فیصلہ کیا، حالانکہ آئی جی پی کا اشتہار بالکل بھی نہیں دیا گیا تھا۔
اسٹڈی آئی کیو آئی اے ایس اپنے دعوے ‘سکسس پکا آفر اور ‘سلیکشن پکا آفر’کو ثابت کرنے میں ناکام رہا اوریو پی ایس سی سی ایس ای 2023 کے دعویدار کامیاب امیدواروں کی درخواست/اندراج/رجسٹریشن فارم اور فیس کی رسیدیں جمع کرانے میں بھی ناکام رہا۔ان حالات کی روشنی میں،سی سی پی اے نے اس طرح کے جھوٹے یا گمراہ کن اشتہارات اور غیر منصفانہ تجارتی پریکٹس سے نمٹنے کے لیے نوجوان اور متاثر کن خواہشمندوں/صارفین کے مفاد میں جرمانہ عائد کرنا ضروری سمجھا۔
سی سی پی اے نے یو پی ایس سی سی ای ایس ای 2023 کے نتائج کے بارے میں گمراہ کن دعوؤں کی تشہیر کرنے پرایج پرایک لاکھ روپےکاجرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ایج آئی اے ایس نے اپنے شائع کردہ اشتہار میں یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2023 کے 13 کامیاب امیدواروں کی تصاویر اور نام نمایاں طور پر شائع کیے تھے ، جبکہ ان کے ذریعہ منتخب کردہ کورسز کی اہم معلومات کو چھپا رکھا تھا۔ سی سی پی اے کو پتہ چلا کہ 11 کا اندراج انٹرویو گائیڈنس پروگرام (آئی جی پی) میں کیا گیا تھا اور 2 کو مینٹورنگ کورس اور آئی جی پی میں اندراج کیا گیا تھا جو کہ ابتدائی اور مینز کے امتحان میں کامیابی کے بعد ہی عمل میں آتا ہے۔
کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کا سیکشن 2(28) (iv) گمراہ کن اشتہارات کی وضاحت کرتا ہے، بشمول وہ اشتہارات جن میں ‘جان بوجھ کر اہم معلومات چھپانا’’ شامل ہیں۔ سی سی پی اے نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اپنے اشتہارات میں ایک ہی کامیاب امیدوار کے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہیں ،جبکہ ان کی طرف سے منتخب کردہ مخصوص کورسز کے بارے میں اہم معلومات کو جان بوجھ کر چھپاتے ہیں تاکہ یہ دھوکہ دیا جا سکے کہ کامیاب امیدوار کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں کلاس روم کے باقاعدہ طالب علم تھے یا کئی کورسز کے طالب علم تھے، جنہیں اشتہار میں پیش کیا گیا ہے۔ لہذا، کامیاب امیدواروں کے ذریعے منتخب کردہ مخصوص کورس کے بارے میں معلومات صارفین کے علم کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ کورس اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ/پلیٹ فارم کا فیصلہ کرتے وقت باخبر انتخاب کر سکیں۔
سی سی پی اےنے کوچنگ انسٹی ٹیوٹس کی جانب سے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس سلسلے میں سی سی پی اے نے اب تک مختلف کوچنگ انسٹی ٹیوٹس کو گمراہ کن اشتہارات کے لیے 45 نوٹس جاری کیے ہیں۔ سی سی پی اے نے 22 کوچنگ انسٹی ٹیوٹس پر 71 لاکھ 60 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں گمراہ کن اشتہارات کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔
*********
ش ح ۔ٖ م ع ن۔ ت ع
U. No.4577
(Release ID: 2088076)
Visitor Counter : 21