شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
2024 میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی حصولیابیاں
Posted On:
24 DEC 2024 7:46PM by PIB Delhi
ایم ڈی او این ای آر کی اسکیموں کے تحت حصولیابیاں
- شمال مشرقی ریاستوں کے لیے منظور شدہ پروجیکٹس
سال 2024 کے دوران 15 دسمبر 2024 تک مختلف اسکیموں کے تحت کل 86 منصوبے منظور کیے گئے، جن کی مالیت 1970.54 کروڑ روپے ہے اور ایم ڈی او این ای آر اسکیم سمیت شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت 1590.81 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، ان میں شمال مشرقی خصوصی انفراسٹرکچر ترقیاتی اسکیم - سڑکوں کے علاوہ انفراسٹرکچر( این ای ایس آئی ڈی ایس ۔ او ٹی آر آئی) ، شمال مشرقی خصوصی انفراسٹرکچر ترقیاتی اسکیم – روڈ(این ای ایس آئی ڈی ایس۔روڈز) ، وزیر اعظم کی شمال مشرقی خطے کے لیے ترقیاتی پہل( پی ایم ۔ڈی ای وی آئی این ای) ، این ای سی کی اسکیمیں اور خصوصی ترقیاتی پیکیجز شامل ہیں۔
(ii) منصوبے کی منظوری اور فنڈز کے اجرا کے لیے عمل میں اصلاحات۔
- پی ایم ڈی ای و آئی این ای، این ای ایس آئی ڈی ایس( او ٹی آر آئی) اور این ای ایس آئی ڈی ایس (روڈز)سکیمز کی گائیڈ لائنز کو سادہ بنایا گیا ہے تاکہ پروجیکٹ کی تجاویز کے کانسپٹ نوٹ اور ڈی پی آر کو ایک ہی وقت میں مشترکہ طور پر زیر غور لایا جا سکے۔ اس سے پروجیکٹس کی تصور سازی اور منظوری کے عمل میں وقت کی بچت ہوگی۔
- مالیاتی اور سیکٹرل حد بندی کی معقولیت: ایم ڈی او این ای آر کی اسکیموں کے درمیان مالی اور سیکٹرل حد بندی کو معقول بنایا گیا ہے تاکہ ایم ڈی او این ای آر کی متعدد اسکیموں میں اسی طرح کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے منصوبوں کی منظوری کی نقل کو روکا جا سکے۔
- پروسس کے عمل کو آسان بنانا: ایم ڈی او این ای آر؍ این ای سی کی اسکیموں کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز کی آمد کے عمل کو سادہ بنایا گیا ہے تاکہ منصوبوں کے لیے فنڈز صرف 4 قسطوں میں جاری کیے جا سکیں۔ اس سے فنڈز کےآمد کے عمل کو معیاری بنایا گیا ہے اور آمد کے مقدمات میں تاخیر اور التوا کو کم کیا گیا ہے۔
- پورووتر وکاس سیتو پورٹل: یہ پورٹل تجویزات کی تیز رفتار کارروائی کے لیے ایم ڈی او این ای آر کو تصوراتی نوٹ اور ڈی پی آر جمع کرانے کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس نے ریاستی حکومتوں کی طرف سے موصول ہونے والی تمام تجاویز کی مناسب ٹریکنگ کو بھی یقینی بنایا ہے۔
- پی ایم گتی شکتی پورٹل: شمال مشرقی خطے کی ترقی وزارت( ایم ڈی او این ای آر) نے پی ایم گتی شکتی پورٹل کا اپنا الگ ورژن تیار کیا ہے ،جس میں تمام جاری اور مکمل منصوبوں کی جیوٹیگڈ تفصیلات موجود ہیں۔ تمام جاری منصوبوں کے بعد کی منظوری کے عمل کی نگرانی اس پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے۔
- شمال مشرقی خطہ کے لیے 10؍فیصد مجموعی بجٹ سپورٹ کے تحت اخراجات
حکومت کی موجودہ پالیسی کے مطابق، تمام غیر مستثنیٰ مرکزی وزارتوں / محکموں (موجودہ وقت میں 54) کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مرکزی شعبے اور مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے مجموعی بجٹ سپورٹ ( جی بی ایس )کا کم از کم 10؍فیصد شمالی مشرقی خطے( این ای آر) پر خرچ کریں۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت( ایم ڈی او این ای آر) کے عزت مآب وزیر/سکریٹری کی سطح پر باقاعدہ سہ ماہی جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام وزارتیں اپنے جی بی ایس کا لازمی 10؍ فیصدشمالی مشرقی خطے میں خرچ کریں۔ ان وزارتوں/محکموں کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں بھی کی جا رہی ہیں جو اپنے ہدف کے مطابق خرچ نہیں کر پا رہے تاکہ منصوبوں کی تکمیل اور اخراجات کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے۔
دس (10) فیصد جی بی ایس اسکیم پورٹل (https://nesetu.mdoner.gov.in/gbs/) پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی خطے کے لیے بجٹ تخمینہ ( بی ای)، حقیقی اخراجات( اے ای) کی معلومات کو اسکیم کی سطح میں ظاہر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔جس پر ہر وزارت/محکموں سے ماہانہ بنیادوں پرجمع کیا جاتا ہے۔ سبھی غیر مستثنیٰ وزارتوں کو ڈیٹا انٹری کے لیے اس پورٹل میں لاگ ان فراہم کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل 10؍فیصد جی بی ایس اسکیموں کی پیش رفت کی نگرانی میں مدد کرتا ہے۔ اس پورٹل میں مختلف قسم کی رپورٹس بھی دستیاب ہیں۔
- شمال مشرقی خطہ پر توجہ مرکوز - شمال مشرقی ریاستوں کے عزت مآب مرکزی وزراء کا پندرہ روزہ دورہ
شمالی مشرقی خطے میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور خطے میں حکومت کے زیرِ عمل منصوبوں/ اسکیموں کی مؤثریت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر شمال مشرقی ریاست کا دورہ ہر 15 دن میں ایک مرکزی وزیر کریں گے۔ مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت( ایم ڈی او این ای آر) ان دوروں کو منظم اور ہم آہنگ کرتی ہے اور ہر ماہ مرکز ی وزیروں کو شمالی مشرقی ریاستوں کے دورے کے لیے باری باری نامزد کرتی ہے، یہ عمل 2015 سے جاری ہے۔ جنوری 2015 سے 31 نومبر 2024 تک، مرکزی وزیروں نے شمالی مشرقی خطے کا 723 سے زائد مرتبہ دورہ کیا ہے۔ یہ دورے ‘پُورورٹر سمپرک سیتو’ پورٹل کے ذریعے ہم آہنگ اور مانیٹر کیے جاتے ہیں، جو شمال مشرقی خطے میں مرکزی وزیروں کے ریاستی/ضلع وار دوروں کے بارے میں بیش قیمت معلومات اور گرافیکل تفصیلات فراہم کرتا ہے۔ ان دوروں کے دوران مرکزی وزیروں کی سفارشات پر کیے گئے اقدامات کا جائزہ وقتاً فوقتاً وزارت شمال مشرقی خطے کی ترقی کے معزز وزیر مملکت( ایم او ایس) کے ذریعے لیا جاتا ہے۔
4. مختلف ٹاسک فورسز کا قیام:
- آگر ووڈ ٹاسک فورس: آگر دنیا کے سب سے قیمتی درختوں میں سے ایک ہے، جو شمال مشرقی خطے( این ای آر) سے تعلق رکھتا ہے جو دوا اور خوشبو کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ این ای آر میں اگرووڈ کا شعبہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی تجارت کے لیے اہم وعدہ رکھتا ہے۔ اس کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ( ایم ڈی او این ای آر)) کی طرف سے ایک بین وزارتی ٹاسک فورس( آئی ایم ٹی ایف) تشکیل دی گئی تھی تاکہ خطے میں اگرووڈ صنعت کو پائیدار ترقی اور عالمی مسابقت کی طرف ہموار اور فروغ دیا جا سکے۔
- ٹورازم ٹاسک فورس: عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے فی شمالی مشرقی ریاست میں ایک عالمی معیار کی سیاحتی سائٹ تیار کرنا۔شمال مشرقی خطے میں 200 منفرد مصنوعات کے لیے جی آئی کا درجہ قائم کرنے اور ثقافتی شناخت اور برانڈ کی شناخت کو فروغ دینے سمیت بین وزارتی سیاحت ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ ہر ریاست میں ترقی کے لیے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں متعلقہ ریاستوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ ریاست آگے بڑھنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
5.کلیدی اقدامات:
- شمال مشرقی سمیلن: 05 فروری، 2024 کو شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر) نے نئی دہلی امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں شمال مشرقی سمیلن کا انعقاد کیا۔تقریب کے دوران شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے عزت مآوزیر نےدوارکا میں 116.38؍کروڑ روپے مالیت نارتھ ایسٹ کلچرل و سوشل انسٹی ٹیوٹ کا عملی طور پر سنگ بنیاد رکھا اور 28.67کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے نئی دہلی کے جے این یو میں باراک ہاسٹل کا افتتاح کیا۔



- ویودھتا کا امرت مہوتسو: 8 فروری 2024 کوہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے‘ویودھتا کا امرت مہوتسو’ کے 4 دنوں پر محیط ثقافتی تہوار کا افتتاح کیا، جو شمال مشرقی ہندوستان کی عظمت کو اجاگر کرتا ہوا ایک ثقافتی سفر تھا۔ یہ تہوار امرت اُدیان، رشترپتی بھون، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اس وقت کے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے عزت مآب وزیر مملکت جناب جی کشان ریڈی اور محترم وزیر برائے ارضیات، شری کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ شمال مشرقی خطے کی وزارت نے یہ ایونٹ وزارت ثقافت کے تعاون سے منعقد کیا۔ مہوتسو میں شمال مشرقی ہندوستان کی مالامال ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا گیا، جس میں روایتی فنون، دستکاریوں اور ثقافتوں کو ایک متحرک چھتری کے تحت یکجا کیا گیا۔ اس مہوتسو میں متنوح ذائقوں کی فعال نمایاں خوبیوں اور آسام کے لکسا، منی پور کے ایروما سمیت شمال مشرقی ہندوستان کے کھانوں کے روایتی پس منظر کی منفرد ذائقوں کا بھی جشن منایا گیا۔


- سی ایس آر راؤنڈ ٹیبل: 15 فروری 2024 کوشمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت( ایم ڈی او این ای آر) نے وگیان بھون، نئی دہلی میں ایک کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی( سی ایس آر) راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد کیا۔ اس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری، وزارت کارپوریٹ امور کے سینئر افسران، شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندے، شمال مشرقی کونسل، سی پی ایس ایز کے نمائندے، مختلف کارپوریٹ ادارے اور این جی اوز نے شرکت کی۔ اس راؤنڈ ٹیبل نے ریاستوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا، جس پر وہ شمالی مشرقی خطے( این ای آر) میں سی ایس آر خرچ کو بڑھانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔

- بھارتیہ کلّا مہوتسو: 29 ستمبر 2024 کوہندوستان کی عزت مآب صدرمحترکہ درپدی مرمو نے ‘بھارتیہ کلّا مہوتسو‘ کا افتتاح کیا، جو 29 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024 تک رشٹرپتی نیلاہم، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں اور تلنگانہ کے عزت مآب گورنرز، وزارت ثقافت اور سیاحت کے عزت مآب وزیر شری گجنندر سنگھ شیخاوت، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب سوکانتا مجمدار نے بھی شرکت کی۔ یہ آٹھ روزہ مہوتسوشمال مشرقی ریاستوں کی بھرپور ثقافتی وراثت کا جشن منانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس نے مہمانوں کو خطے کے متحرک فنون، دستکاریوں، موسیقی، رقص اور لذیذ پکوانوں کوپیش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ ان ریاستوں کے 300 سے زائد باصلاحیت فنکاروں اور کاریگروں نے اپنی متنوع روایات کا مظاہرہ کیا۔



- پُورورتر وکاس چنتن شیور: 13 ستمبر 2024 کو ‘پُورورتر وکاس چنتن شیور’ کا انعقاشمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری کی صدارت میں کیا گیا۔ اس میں 54 مرکزی وزارتوں/محکموں کے نمائندے، نیتی آیوگ، بارڈر روڈ آرگنائزیشن، شمال مشرقی خطے کے 14 اسپیریشنل اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے پلاننگ سسکریٹریز، شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت(ایم ڈی او این ای آر) کے سینئر افسران اور اس کی تنظیموں نے شرکت کی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اہم تجاویز دیں تاکہ ان کے نفاذ کو آسان بنایا جا سکے۔

- ورلڈ فوڈ انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) 2024:ڈبلیو ایف آئی 2024 کا انعقاد 19 سے 22 ستمبر 2024 تک بھارت منڈپم میں کیا گیا۔ اس چار دنوں کے میگا ایونٹ میں کئی ممالک، دیگر ہندوستانی ریاستیں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 18 مرکزی وزارتیں اور متعلقہ حکومت کے اداروں نے شراکت کی ۔ مشرقی مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت( ایم ڈی او این ای آر) نے اس ایونٹ میں اپنی سی پی ایس ای، نارتھ ایسٹرن ریجنل ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ( این ای آر اے ایم اے سی) اور تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے ذریعے شرکت کی۔ ایم ڈی او این ای آر نے ورلڈ فوڈ انڈیا کے ساتھ مل کر‘شمال مشرقی خطے( این ای آر) میں روزگار کے فروغ کے لیے پائیدار زراعت’ پر ایک سیشن کا انعقاد کیا۔
- اشت لکشمی مہوتسو (6-8 دسمبر، 2024): پہلا اشت لکشمی مہوتسو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد کیا گیا، جس میں شمال مشرقی ہندوستان کے متحرک ٹیکسٹائل سیکٹر، سیاحت کے مواقع، روایتی دستکاری، اور مخصوص جغرافیائی اشارے( جی آئی) ٹیگ شدہ مصنوعات کی نمائش کی گئی۔





مہوتسوکی افتتاحی تقریب کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم نے کیا۔ آسام، سکم، میگھالیہ اور تریپورہ کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے وزرا اور دیگر معزز شخصیات نے افتتاحی تقریب اور تکنیکی سیشنز میں شرکت کی۔ یہ ایونٹ علاقے کی ثقافتی دولت کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی مستقبل کی ترقی میں اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالنے کا موقع تھا۔ اس ایونٹ میں ’پوروی’ کو متعارف کرایا گیا، جو اشت لکشمی مہوتسو کا مسکٹ ہے۔ پوروی ایک نوجوان لڑکی ہے، جو ایونٹ کے دوران علاقے کی وراثت، ثقافت اور اس کی آرزوؤں کی نمائندگی کرتی ہے۔

250 سے زیادہ کاریگر منفرد دستکاری، ہینڈ لومز، اور زرعی باغبانی کی مصنوعات، بشمول 34 جی آئی ٹیگ شدہ اشیاء کی نمائش کریں گے۔ تکنیکی سیشنوں میں خواتین کی قیادت، آئی ٹی، توانائی، صحت کی دیکھ بھال، کھیل وغیرہ جیسے اہم ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سرمایہ کاروں کی ایک گول میز نے دستکاری، زراعت اور سیاحت جیسے شعبوں میں مواقع تلاش کیے، جبکہ خریدار میٹس نے کاروباری تعاون کو فروغ دیا۔ مہوتسو کے دوران منعقد ہونے والی سرمایہ کاروں کی گول میز نے مجموعی طور پر 2326 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ارادے حاصل کئے۔
.viiبینکرز کنکلیو (21.12.2024): بینکرز کنکلیو 2.0 کا انعقاد 21 دسمبر 2024 کو تریپورہ کے اگرتلہ میں کیا گیا، جس کا مقصد شمال مشرقی خطے میں مالی شمولیت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا تھا تھا۔ مالی شمولیت، کریڈٹ کی فراہمی، ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام اور ترجیحی شعبہ قرضہ دہی اہم توجہ کے علاقے تھے۔ کنکلیو میں ہونے والی بحث میں مالیاتی خواندگی کو بہتر بنانے، خود مدد گروپوں( ایس ایچ جی ایز) کو فروغ دینے اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز( ایم ایس ایم ای ایز) کو رسمی طور پر منظم کرنے کی حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ اس کا نتیجہ مالیات کی آمد میں اضافہ اور شمال مشرقی خطے( این ای آر) میں پائیدار ترقی کے لیے مکمل مالی معاونت فراہم کرنے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔



شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کا فروغ
- شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت سرمایہ کاری اور تجارت کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی سرگرمیاں منعقد کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے شناخت کیے گئے شعبے میں زراعت اور متعلقہ شعبے، دستکاری اور ہینڈ لوم، سیاحت اورہاسپٹلٹی( مہمان نوازی)، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، کھیل اور تفریح، تعلیم اور ہنر کی ترقی، اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔ وزارت کی جانب سے مارچ-اپریل 2025 میں شمال مشرقی سرمایہ کاروں کے سربراہ اجلاس( این ای آئی ایس) کے انعقاد کے پیش نظر، 2024 میں کل 4 روڈ شوز کا انعقاد کولکاتا، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلورو میں کیا گیا تاکہ شمال مشرقی خطے کی سرمایہ کاری اور تجارت کی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اب تک تمام 6 روڈ شوز کے دوران ریاستوں اور سرمایہ کاروں کے درمیان 115 مفاہمت کی یادداشتیں( ایم او یو ایز) پر دستخط کیے گئے ہیں، جن کی مالیت 38,856 کروڑ روپے ہے۔



- سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی( آئی پی اے) کو مضبوط بنانے اور شمال مشرقی ریاستی حکومتوں کو اپنے ریاستوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے، سہولت فراہم کرنے اور بڑھانے کے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد دینے کے لیے شمال شرقی ریاست کی ترقی کی وزارت انویسٹ انڈیا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت( ایم او ای) پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت کی جانے والی سرگرمیاں اور فراہم کی جانے والی خدمات میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا، مرکوز سرمایہ کاری، سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام میں بہتری، کاروبار کرنے کی آسانی کی ترقی، سرمایہ کاری کے لیے باہمی فائدے کے پارٹنرشپ کی تشکیل، سرمایہ کارکی موافق پالیسیوں کی تیاری میں مدد، اہم ترقی کے شعبوں کی شناخت اور سرمایہ کاری اور تجارت کے لیے پارٹنرشپ کی تشکیل شامل ہیں؛ جو شمال مشرقی ریاستوں کے وسائل کو بہتر طور پر استعمال کرنے میں مدد دیں گے تاکہ پائیدار ترقی اور جامع ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
7.نارتھ ایسٹرن کونسل پلانری
شمال مشرقی کونسل کا 72 واں اجلاس 21 دسمبر 2024 کو شیلانگ میں اسٹیٹ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ اس کی صدارت عزت مآب مرکزی وزیر داخلہ اور این ای سی کے چیئرمین،جناب امیت شاہ نے کی، جن کی موجودگی میں اس وقت کےشمال مشرقی خطے کی ترقی کے عزت مآب مرکزی وزیر(ڈی او این ای آر) اور این ای سی کے وائس چیئرمین، جناب جیوتی رادتیہ سندھیا اور ڈی او این ای آر کےعزت مآ ب وزیر مملکت اور این ای سی کے رکن جناب سوکانتا مجمدار، شمال مشرقی ریاستوں کےعزت مآب گورنرز اور شمال مشرقی ریاستوں کے معزز وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے سکریٹری، این ای سی کے سکریٹری اور حکومتِ ہند اور شمال مشرقی ریاستوں کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران این ای سی اور این ا ی آرسے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی۔ عزت مآب زیر داخلہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی اور ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ پر زور دیا۔
8.آئی ٹی انٹروینشن(مداخلتیں):
نارتھ ایسٹرن ریجن اگری کموڈیٹی ای کنکٹ( این ای آر اے سی ای) ایپ کا آغاز: 12 جولائی 2024 کو شمال مشرقی خطے کی ترقی کے عزت مآب وزیر نے شمال مشرقی خطے کے زرعی مال و تجارت ای-کنیکٹ ( این ای آر اے سی ای) ایپ کو لانچ کیا۔ این ای آر اے سی ای ایک جوائنٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے ،جو کسانوں کو عالمی منڈی سے جوڑتا ہے، جس سے براہ راست لین دین اور قیمتوں پر مذاکرات ممکن ہوتے ہیں۔ اس ایپ میں ایک کثیر زبانی ہیلپ لائن (انگریزی، ہندی، آسامیز، بنگالی، نیپالی، کھاسی، میزو اور منی پوری) موجود ہے اور اس میں کسانوں اور فروخت کنندگان کو مربوط کیا گیا ہے، جس سے شمال مشرقی ہندوستان میں زرعی رابطوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ کسانوں اور خریداروں کے درمیان خلا کو دور کرتے ہوئے این ای آر اے سی ای کا مقصد کسانوں کو زیادہ خریداروں تک پہنچنے، ان کی آمدنی میں بہتری اور نئے مواقع تک رسائی بڑھانے میں بااختیار بنانا ہے۔
موبائل ایپلیکیشن:
پروجیکٹس کی فیلڈ لیول مانیٹرنگ کے لیے اور پروجیکٹس کے فزیکل انسپیکشن کے دوران ایف ٹی ایس یو ایز کی مدد کے لیے پوسٹ سیکشن مانیٹرنگ سرگرمی کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کیاگیا ہے۔ اس ایپ میں فزیکل پروگریس، پروجیکٹ کی تصاویر، ٹینڈر کی تفصیلات، پروجیکٹ لوکیشن وغیرہ کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
9.شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے پانچ نکاتی فریم ورک: وزارت نے این ای سی کی مجموعی ترقی کے لیے پانچ نکاتی فریم ورک تیار کیا ہے،جو اس میں شامل ہیں:
- کمپیٹیو میٹرکس: شمال مشرقی علاقے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے درج ذیل نکات پر توجہ مرکوز کی ہے: (i) کسی خاص ریاست کی مقابلتاً دیگر سات ریاستوں کے مقابلے میں مسابقت؛ (ii) کسی ریاست کی ہندوستان کے باقی حصوں کے مقابلے میں مقابلہ جاتی طاقت؛ اور (iii) کسی ریاست کی اپنے بین الاقوامی ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں نسبتاً مضبوط بنانا وغیرہ شامل ہے۔ ہر ریاست کے لیے ایس ڈبلیو او ٹی تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں طاقت، کمزوریاں، مواقع اور خطرات شامل ہیں اور مختلف پیرامیٹرز جیسے صحت، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر، نقل و حمل و رابطہ، زراعت اور غذائی پروسیسنگ، اور سیاحت پر تفصیل سے غور کیا گیا ہے۔ قلیل مدتی، درمیانے مدتی اور طویل مدتی اقدامات کے لیے سفارشات ریاستوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ ایم ڈو این ای آر نے ان علاقوں کی نشاندہی کی ہے ،جن میں صلاحیت ہے، لیکن ابھی تک پوری طرح سے استفادہ نہیں کیا گیا ہے، جیسے سیاحت، پام آئل کی کاشت، اگارووڈ، باغبانی وغیرہ اور یہ موضوعات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے عزت مآب وزیر کی ریاستی وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتوں کے دوران زیر بحث آئے ہیں۔
- وابرینٹ ولیج: اس پروگرام کا مقصد شمال مشرقی سرحد سے متصل گاؤں اور قصبوں کی نشاندہی اور ترقی دینا ہے، خاص طور پر اروناچل پردیش اور سکم میں، تاکہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے اور رہائشیوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کا مقصد اقتصادی ترقی، سڑکوں کی کنیکٹیویٹی، قابل تجدید توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن خدمات، ماحولیاتی نظام کی بحالی، سیاحت، مالی شمولیت، ہنر کی ترقی اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قیام پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
- کیپٹل انویسٹمنٹ: اس کا مقصد ریاست میں ایم ڈی او این ای آر کی اسکیموں کے تحت منظور شدہ بڑے پروجیکٹوں کو مکمل کرنا ہے اور دیگر سبھی لائن وزارتوں اور محکموں کے لیے 10؍فیصد مجموعی بجٹ سپورٹ (جی بی ایس) کی فراہمی کرنا تاکہ ریاست میں بااثر ترقی کو یقین بنایا جاسکے۔اس نقطہ نظر کا مقصد بتدریج کم ،لیکن بڑے اور زیادہ اہم منصوبوں کی طرف منتقلی، وسائل کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور خاطر خواہ ترقیاتی نتائج حاصل کرنا ہے۔
- 100؍فیصدتکمیل: عمل درآمد کے لیے ایک آئیڈیا کی شناخت کرنا اور پھر پوری ریاست میں آئیڈیا کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا۔
- کارکردگی کی بنیاد پر مراعات: منصوبوں کی تکمیل اور آپریشنلائزیشن میں زیادہ مؤثر ریاستوں کو زیادہ بجٹ مختص کر کے ترغیب دینے کے لیے ایم ڈو این ای آر منصوبہ بنا رہا ہے۔
10.شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت( ڈی او این ای آر) نے جنوری 2024 سے ترقی کے ابھرتے ہوئے موضوعات پر‘وچار’ کے عنوان سے ماہانہ بنیادوں پر لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان لیکچرز کا مقصد شمال مشرقی خطے میں مختلف چیلنجز اور مواقع پر اعلیٰ معیار کے تبادلہ خیال اور بصیرت پیدا کرنا ہے۔ شہرت یافتہ اداروں/تنظیموں سے ممتاز مقررین کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ وہ ترقی کے مختلف شعبوں جیسے کہ انفراسٹرکچر، روزگار کے مواقع، ہنر کی ترقی، کاروبار، صلاحیت کی تعمیر، قابل تجدید توانائی وغیرہ میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔
ستمبر 2024 تک وزارت کی طرف سے مندرجہ ذیل موضوعات پر چھ لیکچرز منعقد کیے گئے ہیں، جن میں اداروں/تنظیموں وغیرہ کے نامور مقررین شامل ہیں:-
- 24؍ جنوری 2024 کو شمال مشرقی خطے میں پائیدار بنیادی ڈھانچہ
- یکم فروری 2024 کو شمال مشرقی خطے میں زرعی اور باغبانی کے شعبے میں روزگار کے مواقع پر
- 29 ؍ فروری 2024 کوشمال مشرقی ریاستوں میں بنکروں اور کاریگروں کی استعداد کارمیں اضافہ
- 28؍ مارچ 20024 کو این ای آر میں انٹرپرینیورشپ اسٹارٹ اپس کا فروغ
- 26ٖ؍ اپریل 2024 کو شمال مشرقی خطہ میں میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کے خیالات اور دائرہ کار
- 9؍ ستمبر 2024 کو کو پبلک سیکٹر میں مصنوعی ذہانت۔
11.نارتھ ایسٹرن ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ( این ای ایچ ایچ ڈی سی) کی حصولیابیاں
این ای ایچ ایچ ڈی سی نے شمال مشرقی ریاستوں کی تمام آٹھ ریاستوں کے 623 ہنر مندوں اور بنکروں کی شناخت کی اور انہیں متحرک کیا اور حال ہی میں مکمل ہونے والے ‘آتم نِربھَر بھارت اُتسَو’، ‘وِوِدھتا کا امرت مہوتسو 2024’، ‘سورج کنڈ میلہ 2024’ میں شمال مشرقی خطے کے بھرپور دستکاریوں کو پیش کیا گیا اور ان کے لیے مارکیٹنگ کا پلیٹ فارم فراہم کیا۔
- ایری ریشم کی ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے، 78ویں یوم آزادی 2024 کی تقریبات کے تحت، این ای ایچ ایچ ڈی سی نے گارچک آفس کیمپس میں ایری ریشم کی پرورش اور پیداوار کے تجرباتی مرکز( ای ایس آر پی ای سی) کا افتتاح کیا۔ اس مرکز کا بنیادی مقصد ایری ثقافت کو فروغ دینا اور ایری ریشم کی زندگی کے مختلف مراحل کو ظاہر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، مرکز میں تعلیمی نمائشیں، ویڈیوز اور انٹرایکٹو ڈسپلے بھی ہوں گے جو ایری ریشم کی تاریخ، ثقافتی اہمیت اور تکنیکی پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔
این ای ایچ ایچ ڈی سی نے ملک کے 78 ویں یوم آزادی پر جرمنی سے اپنے Eri Silk کے لیے باوقار OEKO-TEX® STANDARD 100 سرٹیفیکیشن بھی حاصل کر لیا ہے۔
- گواہاٹی کے گارچک میں ایپیرل میڈ-اپس اینڈ ہوم فرنیسنگ سیکٹر اسکل کونسل کے ساتھ تعاون میں ایک مرکزِ امتیاز قائم کیا گیا ہے، جو انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور جاری تعلیم کے لیے روزگار پر مبنی اور صنعت سے متعلق نصاب کی تدریس کے لیے ہے، تاکہ ٹریننگ آف ٹرینرز اور اسسورس کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ایپیرل اور ہوم فرنیشنگ سیکٹرز میں صنعت کے ماہرین کو مہارت حاصل کرائی جا سکے۔
- این ای ایچ ایچ ڈی سی موبائل ایپ کے ذریعے ‘یارن آن ویلز (ہر گھر دھاگا)’ منصوبے کا آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے مقامی بنکروں کی کمیونٹی پر اہم اثرات مرتب ہوئے، کیونکہ انہیں براہ راست ان کے دروازے پر سستے دھاگے کی فراہمی کی گئی۔ اس منصوبے کے تحت 1,907.53 کلوگرام کاٹن، ایری، تسر اور ایکریلیک دھاگے28.40 لاکھ روپے کے فنڈ فراہم کیے گئے۔
- 'نیچرز ویو' کے برانڈ نام کے تحت ان ہاؤس اسمارٹ ہنڈلوم اور انوکھا سینٹر قائم کیا گیا ہے، جس نے 4977 یونٹس ساڑیاں، اسٹولز، دوپٹہ، مفلرز، بیڈ شیٹس، پردے، تکیہ کورز اور 1240 میٹر دیگر قسم کے کپڑے تیار کیے ہیں جو کاٹن، ایری، ملبری، مگا ریشم وغیرہ سے بنائے گئے ہیں۔ ان کی مجموعی فروخت91.03 لاکھ روپےرہی۔
- گواہاٹی کے گارچک میں این اے بی ایل سے منظور شدہ ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے اور اس وقت تک 12,971 ٹیسٹ رپورٹس نجی اور سرکاری اداروں کو فائبر، دھاگے اور کپڑے کے ٹیسٹنگ کے بارے میں فراہم کی جا چکی ہیں۔ یہ لیباریٹری مختلف قسم کے ٹیسٹ جیسے فائبر کا مواد، فائبر کی فٹنس، کپڑے کی موٹائی، دھاگے کی گنتی، دھاگے کی قوت، لی اسٹینتھ ٹیسٹ وغیرہ انجام دے سکتی ہے۔
********************
ش ح-م ع ن-ت ع
U No.4571
(Release ID: 2088070)
Visitor Counter : 29