صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پریس اعلامیہ

Posted On: 24 DEC 2024 9:18PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے اڈیشہ کے گورنر کے طور پر جناب رگھوبر داس کا  استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

  1. صدر جمہوریہ ہند نے درج ذیل گورنروں  کی تقرری   بھی عمل میں لائی ہے:

(i)      میزورم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی کو اب  اُڈیشہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔  

(ii)    جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ( پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم) ریٹائرڈ، کو میزورم کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(iii)    بہار کے گورنر جناب راجیندر وشنوناتھ ارلیکر کوکیرالہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

(iv)  کیرالہ کے گورنر جناب عارف محمد خان کو اب بہار کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(v)   جناب اجے کمار بھلا کو منی پورکا گورنر مقرر کیا گیا۔

  1. مذکورہ تقرریاں متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گی۔

 

************

ش ح ۔ ش ار۔  م  ص

 (U:4543)


(Release ID: 2087794) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Assamese , Malayalam