امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  پرہلاد جوشی نے قومی یوم صارف کے موقع پر صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پہل کا آغاز کیا


‘جاگو گراہک جاگو ایپ’،‘جاگرتی ایپ،’ اور ‘جاگرتی ڈیش بورڈ’، تمام خدمات کے لیے‘ای-میپ’ پورٹل ،لیگل میٹرولوجی سروسز، اے آئی - اینبلڈاین سی ایچ2.0 اورایس ایم اے آر ٹی اسٹینڈرڈز کی شروعات

قومی یوم صارف 2024 کا موضوع:ورچوئل سماعت اور  انصاف تک صارفین کی ڈیجیٹل رسائی

حفاظت کا عہد، صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےرضاکارانہ عہد بندی جس پر 13 بڑے ای-کامرس پلیٹ فارمز نے دستخط کیے

جناب پرہلادجوشی نے نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، گوہاٹی میں ’آرگینک فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری‘ اور نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، ممبئی میں’خفیف وولٹیج سوئچ گیئر ٹیسٹنگ کی سہولت’ کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 24 DEC 2024 4:24PM by PIB Delhi

امورصارفین،خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں صارفین کے لیے مفید متعدد اقدامات کا آغاز کرنے کے لیے قومی یوم صارف 2024 کی تقریبات کی صدارت کی۔

قومی یوم صارفین خاص طور پرصارفین کے حقوق اور ضروریات کو تسلیم کرنے اور محکمہ کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران صارفین کے تحفظ اور تفویض اختیارمیں کی جانے والی اہم پیش رفت کو اجاگر کرنے کے لیے وقف ہے۔ اس سال کے قومی یوم صارف کا موضوع ‘‘ورچوئل سماعت اور انصاف تک صارفین کی ڈیجیٹل رسائی’’ ہے، جس سے جدید حل اور شفاف تصفیہ کے نظام کے ذریعے صارفین کی بہبود کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

جناب پرہلاد جوشی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ شکایات کی ورچوئل  سماعت سے صارفین کو انصاف تک ڈیجیٹل رسائی فراہم ہو رہی ہے اور یہ صارفین کو موثر اور قابل رسائی انصاف  فراہمی یقینی بنانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیرموصوف نے  کلاس ایکشن سوٹس اور کارروائیوں کے ذریعے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے گزشتہ برسوں میں سی سی پی اے کی حصولیابیوںکو اجاگرکیا۔ ان کےذریعہ ذکر کردہ اہم کامیابیوں میں سے  بعض یہ ہیں: سی سی پی اے کی طرف سے کارروائی کیے جانے کے بعد کووڈ 19  کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے منسوخ شدہ فلائٹ کے ٹکٹوں کے باعث متاثر ہونے والے صارفین  کوٹریول کمپنیوں کی طرف سے 1454کروڑ روپے کی رقم کی واپسی،کوچنگ اداروں کے خلاف  کی جانے والی کارروائیاں جن میں ملک بھر کے45 کوچنگ مراکز کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے لیے کارروائیاں کی گئیں،کار سیٹ بیلٹ الارم روکنے والے کلپس کو ان 5 ای- کامرس سے ڈی لسٹ کیا گیا،جس کے تحت سی سی پی اے کی طرف سے فلپ کارٹ، ایمیزون، شاپ کلوز،اسنیپ ڈیل، اور میشو کے خلاف پلیٹ فارم سے صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی تمام ایسی تمام مصنوعات کو ڈی لسٹ کرنے کے لیے جاری کردہ احکامات کی  بنیاد پر اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے تحت غیر منصفانہ تجارتی عمل کے لیے  کمپنیوں کو 13 نوٹس جاری احکامات جاری کیے گئے تھے۔  انہوں نے گرین واشنگ اور گمراہ کن ماحولیاتی دعووں کے انسداد  اور انضباط کے لیے درج ذیل رہنما خطوط، 2024 اور کوچنگ سیکٹر 2024 میں گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اورانضباط کے لیے رہنما خطوط 2024جاری  کرنے کےسی سی پی اے کے پالیسی کام کوی ستائش کی ۔

جناب  پرہلادجوشی نے سی سی پی اے کو گائیڈ لائنز فار پریوینشن اینڈ ریگولیشن آف ڈارک پیٹرنز، 2023 جاری کرنے اورڈارک پیٹرن کے خلاف اقدامات کرنے پر مبارکباد دی اور انہوں نےسی سی پی اے کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صارفین کے تحفظ میں اپنی کوششیں جاری رکھے۔

وزیرموصوف نے 2020 میں شروع کیے جانے والے ای-داخل پورٹل کے اقدام کی ستائش کی جس سے صارفین کی شکایات کے ازالے کے ڈیجیٹلائزیشن کو تمام صارفین کے لیے دستیاب کرنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

جناب پرہلاد جوشی نے ای-کامرس پورٹل پر صارفین کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہندوستان 950 ملین تک پہنچ کر ای- کامرس کا دوسرا سب سے بڑا یوزر بن گیا ہے۔ انہوں نے محکمہ کو کنزیومر پروٹیکشن ای- کامرس رولز 2020 کو نافذ کرنے اور ای- کامرس سے متعلق صارفین کے تحفظ کے لیے فعال اقدامات کرنے اور نئی پہل شروع کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کوالٹی کنٹرول آرڈرز کو تسلیم کرنے، سونے کے زیورات میں ہال مارکنگ اور معیاری مصنوعات کی مارکیٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے غیر معیاری مصنوعات کو واپس لینے سے متعلق بی آئی ایس کے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے 180 کیو سی او کے 769 پروڈکٹس اور 43 کروڑ سونے کے زیورات جاری کرنے کے لیے بی آئی ایس کی ستائش کی، جن پرایچ یو آئی ڈ ئی کی ہال مارکنگ کی گئ تھی۔

جناب پرہلادجوشی نے ہندوستان کے لیےبہتر  پیمانے اور معیارات کو یقینی بنانے کے لیے لیگل میٹرولوجی کی تعریف کی۔ نیز انہوں نے نیشنل ٹیسٹ ہاؤس کی ہندوستان بھر میں موجود لیبارٹریوں کے وسیع نیٹ ورک کی تعریف کی جس نے سال 2024 کے دوران نمونے کی جانچ میں 57.37 فیصد اضافہ اور آمدنی میں 42.49 فیصد اضافہ حاصل کیا۔

وزیرموصوف نے اسکولوں اور کالجوں میں 10,300 اسٹینڈرڈ کلب قائم کرنے والی کوالٹی کنیکٹ مہم جیسے بیداری پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے صارفین کی اگاہی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو تعلیم دے  باخبر کر کے ہم بہتر صارفین کی بااختیاری کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین، فروخت کنندگان اور مینوفیکچرر کے درمیان توازن کے ساتھ منافع بخش بازار کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔

جناب پرہلاد جوشی نے ‘‘ورچوئل ہیئرنگ اور ڈیجیٹل ایکسیس ٹو کنزیومر جسٹس’’ کے عنوان سے منعقد کیے گئے پروگرام کے لیے محکمہ امور صارفین کی ستائش کی جس سے صارفین پر مرکوز اہم مسائل پر غور و فکر کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر معزز وزیر جناب پرہلاد جوشی نے صارفین کو ڈارک پیٹرن سے بچانے کے لیے ‘جاگو گراہک جاگو ایپ’، ‘جاگرتی ایپ’، اور ‘جاگرتی ڈیش بورڈ’  کا آغاز کیا۔یہ ایپس محکمہ امور صارفین کو ای-کامرس پلیٹ فارمز پر ڈارک پیٹرن کی نشاندہی کرنے کے ذرائع اور وسائل سے لیس کریں گے اور جلد ہی ان ٹولز کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنایا جائےگا۔ انہوں نے نیشنل لیگل میٹرولوجی ای-میپ بھی لانچ کیا، جو گورننس اور کام کاج میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو بہتر بناتا ہے۔

محکمہ امور صارفین نے جدید خصوصیات شامل کرکے اپنے نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پورٹل کو نئی شکل دی ہےاور اس طرح عزت مآب وزیر نے قومی یوم صارف 2024 کے موقع پرلانچ کردہ  اے آئی سے لیس این سی ایچ 2.0 کے ذریعے بہتر کارکردگی ، بہتر نیویگیشن اور شکایات کے تیز ترحل کی پیشکش کی گئی ہے۔این سی ایچ 2.0 میں کثیر لسانی معاونت اوراےآئی سے چلنے والے چیٹ بوٹس کی خصوصیات شامل ہیں، جن سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے  کہ  ملک بھر کے صارفین کو ہموار اور جامع تجربہ حاصل ہو۔

وزیر موصوف نے فوڈ سیفٹی اور برقی معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل ٹیسٹ ہاؤس ، گوہاٹی میں ‘آرگینک فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ’اور نیشنل ٹیسٹ ہاؤس ، ممبئی میں‘‘لو وولٹیج سوئچ گیئر ٹیسٹنگ فیسیلٹی’ کا بھی افتتاح کیا ۔ انہوں نے پیکیجڈ کموڈٹیز رولز پر ایک تازہ ترین ای بک بھی لانچ کی ، جو صارفین کی بہتر تفہیم اور تعمیل کے لیے جامع رہنما خطوط فراہم کرتی ہے ۔

وزن اور پیمائش کے آلات کی درستگی ، بھروسہ مندی اور عالمی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ، صارفین کے امور کا محکمہ سی-ڈی اے سی کے تعاون سے 6 علاقائی ریفرینس اسٹینڈرڈ لیبارٹریوں میں (آر آر ایس ایلز)میں سافٹ ویئر ٹیسٹنگ کی سہولیات قائم کر رہا ہے ۔علاقائی ریفرنس اسٹینڈرڈ لیبارٹری ، احمد آباد میں ‘وزن اور پیمائش کے آلات کے لیے سافٹ ویئر ٹیسٹنگ سہولت‘ کا بھی وزیر موصوف نے ڈیجیٹل طور پر آغاز کیا ۔

صارفین کے امور کے محکمے نے اس موقع پر گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی (جی این ایل یو) کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور قانونی میٹرولوجی کی مہارت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔

ڈیجیٹل ارتقاء کو اپناتے ہوئے ، بی آئی ایس نے اپنا اسمارٹ سفر شروع کیا ۔ وزیر موصوف نے 2025 سے اسمارٹ معیارات کا آغاز کیا ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر 4 ریاستوں کے قانونی میٹرولوجی کے کنٹرولرز کو‘معیاری وزن‘ بھی سپرد کیے۔

صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب  بی ایل ورما نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی اور قیادت میں صارفین نے ملک کی ترقی میں بہت بڑا تعاون کیا ہے ۔ صارفین کے امور کا محکمہ نہ صرف صارفین کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرتا ہے بلکہ ان کی ترقی کے لیے کام بھی کرتا ہے ۔ ای-جاگرتی پورٹل اور این سی ایچ 2.0 صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے 17 زبانوں میں24 گھنٹے ساتوں دن دستیاب ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریاس’ کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی نے انصاف کی فراہمی میں ایک بڑی تبدیلی لائی ہے ، جس سے صارفین کو اپنے گھروں سے آرام سے انصاف حاصل کرنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کچن سیفٹی ، میڈیکل ڈیوائسز ، الیکٹرک گاڑیوں کی حفاظت میں اضافہ کرنےکے معاملے میں کوالٹی کنٹرول آرڈرز جاری کرنے پر صارفین کے تحفظ کے لیے بی آئی ایس کے ذریعے کیے گئے کام کو سراہا ۔ مزید برآں ، اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے الیکٹرک وہیکل بیٹری ٹیسٹنگ ، ڈرون ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن ، اور ہائی وولٹیج آلات کی ٹیسٹنگ فراہم کرنے کے لیے ‘میک ان انڈیا’ اور ‘آتم نربھر بھارت’ جیسے اقدامات کے تحت اپنی توجہ بڑھانے کے لیے نیشنل ٹیسٹ ہاؤس کو مبارکباد دی ۔

امور صارفین کے محکمہ کی سکریٹری  محترمہ ندھی کھرے نے اپنے افتتاحی کلمات میں صارفین کے تحفظ کے قانون 2019 کے رہنما اصولوں اور اس کے تحت قائم کردہ تین درجے کے ازالے کے نظام یعنی صارفین کی شکایتوں کی رفتار کارگرطریقے سے نمٹانےکی تعریف کی ۔ انہوں نے مختلف علاقائی ورکشاپس ، مخصوص ریاستی اجلاسوں اور مختلف شعبے سے متعلق کانفرنسوں جیسے مختلف اقدامات کے ذریعے صارفین کے امور کے محکمے کے ذریعے کیے گئے کام کی بھی تعریف کی ، جن کی وجہ سے کئی ریاستوں اور ضلعی کمیشنوں میں 100فیصد سے زیادہ نمٹارے کی شرح کے ساتھ معاملات کو تیزی سے اور موثر طریقے سے نمٹانے کی طرف ایک اہم مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ آج تک تمام کنزیومر کمیشنوں میں 28,92,624 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان میں سے 23,45,558 مقدمات نمٹائے گئے ہیں ۔ انہوں نے سال 2024 میں سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے پر اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک جیسے ریاستی صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشنوں کو بھی مبارکباد دی ۔ اس کے علاوہ ناندیڑ ، پربھنی اور شمال مغربی دہلی جیسے ڈسٹرکٹ کنزیومر ریڈریسل کمیشن کو بھی سال 2024 میں نمٹائے گئے مقدمات کے سب سے زیادہ نمٹارے پر مبارکباد دی ۔

ای-داکھل کے استعمال نے تیز مواصلات اور حل کو آسان بنایا ہے ، جس سے صارفین اور صارفین کے کمیشن دونوں کو یکساں فائدہ ہوا ہے ۔ سکریٹری نے ایس سی ڈی آر سی کرناٹک ، پنجاب ، راجستھان اور ڈی سی ڈی آر سی ناگپور (مہاراشٹر) گوالیار (مدھیہ پردیش) اور بیڈ (مہاراشٹر) کو ای-داکھل کے ذریعے 100فیصد مقدمات درج کرنے پر سراہا ۔ انہوں نے ایس سی ڈی آر سی کیرالہ کو بھی سب سے زیادہ کیسوں کے لیے مبارکباد دی ، 1625 سے زیادہ کیسوں کی سماعت وی سی موڈ کے ذریعے ہوئی ۔

آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے چیئرمین پروفیسرٹی جی سیتارام نے اس موقع پر اپنے خوبصورت الفاظ کے ساتھ خطاب کیا اور ٹماٹو گرینڈ چیلنج کے دوران کیے گئے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرتا ہے ۔ انہوں نے ٹماٹرکی پری پروڈکشن سے لے کر ٹماٹر کی ویلورائزیشن تک ٹماٹر ویلیو چین کے ڈیزائن میں مرکوز اختراعات کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب انیل کمار لاہوٹی نے اس موقع پر اپنےخوبصورت الفاظ کے ساتھ خطاب کیا اور صارفین کے مفاد کی اہمیت اور موجودہ دور میں ان کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے صارفین کے تنازعات کے حل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا  اور اس سال کے قومی یوم صارفین کے اس اہم موضوع کے لیے صارفین کے امور کے محکمے کو مبارکباد دی ۔

اس موقع پر ریلائنس ریٹیل گروپ ، ٹاٹا سنز گروپ ، زومیٹو اور اولا اور سوئگی سے تعلق رکھنے والے 13 ای کامرس پلیٹ فارمز کی نمائندگی کرنے والے اعلی ایگزیکٹوز نے حفاظتی عہد نامے پر دستخط کیے ۔   حفاظتی عہد کی پاسداری کے لیے ان کی حمایت اور معاہدہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا ۔

امور صارفین کے محکمے نے 30 جون 2023 کو ، وزارت تعلیم (انوویشن سیل) کے تعاون سے ٹماٹر گرینڈ چیلنج (ٹی جی سی) کا آغاز کیا ۔ فاتح ٹیمیں یعنی مانوو رچنا  انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کو‘ٹماٹولیکسر-ایک بائیوپیسٹی سائڈ’ تیار کیا، جس کا مقصد ٹماٹر میں پودوں کے پیتھوجینز کو کم قیمت پر ختم کرنا ہے ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، راورکیلا ، اڈیشہ کی ٹیم نے ایک ‘‘زیرو انرجی کولنگ موبائل یونٹ’’  تیار کیا ہے ، جو ایک پائیدار ، توانائی سے پاک حل ہے جو ٹماٹر کو محفوظ رکھتا ہے ، فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرتا ہے   اور بجلی یا بیرونی توانائی کے ذرائع پر انحصار کیے بغیر بخارات کولنگ اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے شیلف لائف کو بڑھاتا ہے ، فروویٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ، آئی آئی ٹی ، دہلی کی ٹیم نے‘‘ٹومواسٹیٹ ٹوموٹرانس’’ تیارکیا جوکہ ایک جدید آلہ جس کا مقصد فصل کے بعد کے اسٹوریج کے دوران ٹماٹر کی شیلف لائف کو بڑھانا ہے ، کو اعزاز سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ، روہتک کی جانب سے کنزیومر کمیشنز کی ری اورینٹیشن پراین امپیکٹ اسسمنٹ اسٹڈی پر ایک رپورٹ پیش کی گئی۔

اس پروگرام میں مزید تین امور پر توجہ مرکوز کی گئی جنہیں ‘صحت کی صفائی اور یہ صارفین کے انتخاب کو کس طرح متاثر کرتا ہے’ ،‘صارفین کے کمیشن کے احکامات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا’ ، اور 'ای-جاگرتی/ورچوئل سماعت: موثر ، پریشانی سے پاک اور کم لاگت والے  موثر انصاف کی فراہمی کے نظام’ پر الگ الگ تکنیکی اجلاسوں میں تقسیم کیا گیا ۔

نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کے اراکین کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستی/ضلعی کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کے صدور اور اراکین نے پروگرام میں شرکت کی ۔ ایف ایس ایس اے آئی ، وزارت آیوش ، بی آئی ایس ، لیگل میٹرولوجی اور دیگر سرکاری اداروں کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں کے پرنسپل سکریٹریوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔ این ایل یو دہلی ، رانچی اور بنگلورو کے وائس چانسلرز اور پروفیسرز جیسے دیگر اسٹیک ہولڈرز نے پروگرام میں شرکت کی ۔ مختلف رضاکارانہ صارفین تنظیموں اور صنعتی تنظیموں اور ای کامرس کمپنیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔

ایسے موقع پرجب کہ ہم ان کامیابیوں کا جشن منارہےہیں ، محکمہ آنے والے سال میں صارفین کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے کام کومزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے ۔ یہ محکمہ صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اختراع اور موافقت جاری رکھے گا  اوراس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کی آوازیں سنی جائیں ۔

ذیل کے لنک پر پورا پروگرام دیکھیں:

https://www.youtube.com/live/Nt-Q5orPBd4

***************

(ش ح۔م ش ع، اگ۔ اش ق،م ر)

U:4529


(Release ID: 2087687) Visitor Counter : 18