نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ  کا کرسمس کے موقع پر ملک کو مبارکباد

Posted On: 24 DEC 2024 5:20PM by PIB Delhi

میں کرسمس کے مبارک موقع پر تمام شہریوں کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کرسمس کا پیغام امید، ہمدردی اور یکجہتی کا ایک عالمگیر پیغام ہے۔ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات، جو خاص طور پر ہمارے موجودہ دور میں بہت اہمیت رکھتی ہیں، سبھی شہریوں کے درمیان ہمدردی، سمجھ بوجھ اور آپس میں احترام کی بنیادی اہمیت یاد دلاتی ہیں۔ یہ اصول ہمارے آئینی اقدار کے ساتھ بالکل ہم آہنگ ہیں، جو بھائی چارہ، مساوات اور انصاف پر مبنی ہیں۔ جب ہم اس خوشی کے موقع کا جشن منارہے ہیں،تو آئیے ہم ان لوگوں کو بھی یاد  کریں  جو کم نصیب والے   اور مراعات سے محروم ہیں اور اپنے آپ کو ایک ایسا جامع معاشرہ بنانے کے لیے دوبارہ وقف کریں جہاں ہر شہری خوشحال اور ترقی کرسکے۔

میری دعا ہے کہ تہواروں  کا یہ موسم ہمارے ملک کے ہر گھر کو محبت، ہم آہنگی اور گرم جوشی سے روشن کرے۔ امن اور خیر سگالی کا کرسمس پیغام ایک مضبوط اور جامع ملک  کی تعمیر میں ہماری رہنمائی کرے۔

************

U.No:4530

ش ح۔ع ح۔ق ر


(Release ID: 2087656) Visitor Counter : 10