پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ای ایس اے ایکٹ پر قومی ورکشاپ 24 دسمبر 2024 کو جھارکھنڈ  کے رانچی میں منعقد ہوگی


جھارکھنڈ پی ای ایس اے ایکٹ کو حتمی شکل دینے کے قریب: قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ورکشاپ

Posted On: 23 DEC 2024 12:24PM by PIB Delhi

حکومت جھارکھنڈ کا پنچایتی راج کا محکمہ 24 دسمبر 2024 کو رانچی میں پی ای ایس اے ایکٹ پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کرے گا ،جس کا مقصد پنچایتوں (شیڈولڈ ایریاز میں توسیع) ایکٹ، 1996 (پی ای ایس اے ایکٹ) کی دفعات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ محترمہ دیپیکا پانڈے سنگھ، وزیر پنچایتی راج، دیہی ترقی اور دیہی امور، جھارکھنڈ پی ای ایس اے ورکشاپ کی صدارت کریں اور  وہ افتتاحی تقریر بھی کریں گی۔جناب وویک بھاردواج، سکریٹری، وزارت پنچایتی راج، پی ای ایس اے ایکٹ کی اہمیت پر قومی ورکشاپ سے خطاب کریں گے، جس میں شیڈیولڈ ایریاز میں مقامی حکومت کو آگے بڑھانے میں پی ای ایس اے ایکٹ کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزارت پنچایتی راج کے اس ایکٹ کے مؤثر نفاذ کے لیے عزم کو بیان کیا جائے گا۔ جناب آلوک پریم ناگر، جوائنٹ سکریٹری، وزارت پنچایتی راج، شری وِنئے کمار چوبے، پرنسپل سکریٹری، محکمہ پنچایتی راج، جھارکھنڈ، محترمہ نیشہ اوراون، ڈائریکٹر، پنچایتی راج، جھارکھنڈ پی ای ایس اے ورکشاپ میں حصہ لیں گے اور پی ای ایس اے ایکٹ کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بصیرت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔

پنچایتوں (شیڈیولڈ ایریاز پر توسیع) ایکٹ، 1996 (پی ای ایس اے ایکٹ) کی دفعات پر قومی ورکشاپ جو 24 دسمبر 2024 کو رانچی، جھارکھنڈ میں منعقد ہوگی، جوہندوستان کے قبائلی علاقوں میں بنیادی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ موقع پی ای ایس اے ایکٹ کے 24 دسمبر 1996 کو نفاذ کی یاد دلاتا ہے، جو ایک تاریخی قانون ہے، جس نے شیڈیولڈ ایریاز میں گرام سبھاؤں کو خود مختاری اور قدرتی وسائل کے انتظام کا اختیار دیا۔ اس قانون کو قبائلی کمیونٹیوں کو استحصال سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تسلیم کیا گیا ہے اور یہ حکومت کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ شیڈیولڈ قبائل کے سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی طرز زندگی کو محفوظ اور فروغ دے۔

یہ قابل ذکر بات ہے کہ جھارکھنڈ پی ای ایس اے ایکٹ کے مطابق اپنے پی ای ایس اے ضابطے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ یہ اہم موقع ایک ضروری پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ،جہاں ایکٹ کے مقاصد، کامیابیوں اور شیڈیولڈ ایریاز میں کمیونٹیز کے حقوق کے تحفظ کے دوران مقامی حکومت کو بااختیار بنانے میں اس کے اہم کردار پر بات چیت کی جائے گی۔ پورے دن پر محیط پی ای ایس اے ورکشاپ کا مقصد مفید مکالمے کو فروغ دینا اور ایسے قابل عمل نتائج پیدا کرنا ہے، جو ہدف شدہ کمیونٹیوں کے لیے  مفید ہوں۔

پروگرام میں ایک شارٹ فلم اور نغمہ شامل ہے، جس میں پی ای ایس اے کے جوہر اور اثرات کو ظاہر کرنے کے ساتھ شیڈولڈ ایریاز میں انتظامات  کو مضبوط بنانے میں پی ای ایس اے کے کردار پر جامع گفتگو شامل ہے۔ اس تقریب میں کلیدی خطابات، قبائلی روایات اور حکمرانی کے طریقوں پر پینل مباحثے اور قبائلی برادریوں کے بھرپور ورثے کی نمائش کرنے والی ثقافتی پرزینٹیشن کو پیش کیا جائے گا۔ اسٹیک ہولڈرز اہم مسائل پر غور کریں گے، جس میں  روایتی گرام سبھا کے طریقوں اور ان کا پنچایت گورننس کے ساتھ انضمام  شامل ہے،تاکہ شیڈولڈ علاقوں میں مقامی خود مختاری کو بہتر بنایا جا سکے۔ ورکشاپ کا مقصد تعاون کو فروغ دینا، بیداری پیدا کرنا، اور پی ای ایس اے ایکٹ کے مضبوط نفاذ کے ذریعے طے شدہ علاقوں میں قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک واضح راستہ تیار کرنا ہے۔

وزارت پنچایتی راج نے پی ای ایس اے کے 10 ریاستوں – آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیسہ، راجستھان اور تلنگانہ – کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں آگاہی اور صلاحیت سازی کی موثر سرگرمیاں ترتیب دیں۔ یہ اقدامات اہم مقصد اسٹیک ہولڈرز، بشمول پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں، گرام سبھا کے اراکین، اور لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران جیسے کہ جنگلات، محصولات، دیہی ترقی، قبائلی بہبود اور سماجی انصاف کے اہلکاروں کو فعال طور پر شریک  کرنا ہے۔مفید مباحثوں اور انٹرایکٹو سیشنز کے ذریعے، پیسا ایکٹ کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرنے اور شیڈیولڈ ایریاز میں حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے اس کے بے پناہ امکانات کو دریافت کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ان ریاستوں کی مشترکہ کوششیں آگاہی بڑھانے، گرام سبھاؤں کو بااختیار بنانے اور پی ای ایس اے ایکٹ کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی، جس سے بالآخر شیڈیولڈ ایریاز میں جامع ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

پس منظر:

پنچایتوں (شیڈیولڈ ایریاز پر توسیع) ایکٹ (پی ای ایس اے) 24 دسمبر 1996 کو شیڈیولڈ ایریاز میں قبائلی کمیونٹیوں کو گرام سبھاؤں کے ذریعے خود مختاری دے کر بااختیار بنانے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ تاہم، اس کے مؤثر نفاذ میں ریاستی سطح پر پی ای ایس اے ضابطے میں تاخیر، جامع تربیتی مواد کی کمی، اور معاون ریاستی قوانین کی عدم موجودگی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے، وزارت پنچایتی راج نے تمام پی ای ایس اے ریاستوں سے 24 دسمبر 2024 کو مناسب سرگرمیاں، تقریبات منظم کرنے اور ایک جامع بیداری مہم چلانے کی درخواست کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے، جس کا مقصد مشترکہ اور ہم آہنگ کوششوں کو مستحکم کرنا ہے تاکہ پی ای ایس اے ایکٹ کے فوائد کو شیڈیولڈ ایریاز میں رہنے والے لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔ اس کا مقصد ان کی زندگی کی سہولتوں میں اضافہ اور ان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرنا ہے، جو عزت مآب وزیراعظم شری نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہو۔ یہ پہل پی ای ایس اے ایکٹ کے بارے میں بیداری بڑھانے، اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت سازی کرنے اور گرام سبھاؤں کو بااختیار بنانے کے لیے ہے تاکہ شیڈیولڈ ایریاز میں بہتر حکمرانی اور گرام پنچایتوں کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے 2024 کے دوران منعقد کی گئی اہم ورکشاپس/کانفرنس:

وزارت پنچایتی راج نے 2024 میں پنچایتوں (شیڈیولڈ ایریاز پر توسیع) ایکٹ، 1996 – جو کہ پی ای ایس اے ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے – کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک سیریز کی اہم کانفرنسوں کا انعقاد کیا ہے۔ پہلی علاقائی کانفرنس11 سے 12؍ جنوری 2024 کو یاشدا، پونے، مہاراشٹر میں ہوئی، جس میں گجرات، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور راجستھان کے پی ای ایس اے ریاستوں کو شامل کیا گیا۔ دوسری علاقائی کانفرنس 4تا5 مارچ 2024 کو رانچی، جھارکھنڈ میں منعقد ہوئی، جس میں آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اوڈیسہ اور تلنگانہ کے پی ای ایس اے ریاستوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ایک قومی کانفرنس 26 ستمبر 2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد کی گئی، جہاں پی ای ایس اے –جی پی ڈی پی پورٹل اور سات خصوصی تربیتی ماڈیولز کا آغاز کیا گیا تاکہ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پیز) اور تربیتی اقدامات کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزارت پنچایتی راج نے پی ای ایس اے ایکٹ پر جامع تربیتی ماڈیولز تیار کیے ہیں، جس سے پی ای ایس اے ریاستوں کو انہیں مقامی زبانوں اور بولیوں میں ترجمہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ان تک بہتر رسائی حاصل ہو اوراس کا  نچلی سطح پر مؤثر نفاذ ہو سکے۔

 

***********

ش ح-م ع ن

U No.4460


(Release ID: 2087217) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil