عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سوشاسن سپتہ 2024 کے تحت ’’پراشاسن گاؤں کی اور‘‘ – عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ملک گیر مہم،19 سے 24 دسمبر 2024 کے دوران بھارت کے 700 اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے
پرشاسن گاؤں کی اور مہم کے دوسرے دن 20,463 کیمپ منعقد کیے گئے، 10,69,993 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، اور 1,54,39,614 خدمات کی فراہمی کی درخواستوں کو نمٹایا گیا
بیس دسمبر 2024 کو مدھیہ پردیش میں 8546 کیمپ، اتر پردیش میں 3282 کیمپ، راجستھان میں 2481 کیمپ، مہاراشٹر میں 1275 کیمپ، چھتیس گڑھ میں 1128 کیمپ اور بہار میں 1032 کیمپ منعقد کیے گئے
’’پرشاسن گاؤں کی اور مہم 2024‘‘ بھارت کی سب سے بڑی مہم ہوگی، جو خدمات کی دہلیز پر فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے وقف ہے
Posted On:
21 DEC 2024 6:44PM by PIB Delhi
ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گڈ گورننس ویک کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ مہم بہتر حکمرانی ہفتہ کا ایک اہم عنصر بنی ہوئی ہے۔ ’پرشاسن گاؤں کی اور‘ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ دیہی عوام کے قریب مؤثر حکمرانی لانے کی ایک انقلابی کوشش ہے۔ یہ نچلی سطح کی جمہوریت کی حقیقی روح ہے، جہاں ترقی عوام تک پہنچتی ہے۔‘‘ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ 19 سے 24 دسمبر 2024 تک منعقد ہورہی ملک گیر پرشاسن گاؤں کی اور مہم 2024 کے رابطہ کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔
بیس دسمبر 2024 کو پرشاسن گاؤں کی اور مہم کی سرگرمیاں 700 اضلاع میں انجام دی گئیں، جہاں تحصیل اور پنچایت ہیڈکوارٹروں پر 20,463 کیمپ منعقد کیے گئے، 1,54,39,614 سروس ڈلیوری درخواستوں کو نمٹایا گیا، اور 10,69,993 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، ایک مخصوص پورٹل، https://darpgapps.nic.in/GGW24کو 10 دسمبر 2024 سے فعال کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوسرے دن یعنی 20 دسمبر 2024 تک ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع کی شرکت کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں۔
20.12.2024 تک موصول شدہ ڈیٹا
|
مخصوص میدان
|
نمبر شمار
|
700
|
کل اضلاع
|
1
|
20,463
|
کیمپوں کی کل تعداد
|
2
|
10,69,993
|
عوامی شکایات کا ازالہ
|
3
|
1,54,39,614
|
سروس ڈیلیوری کے تحت نمٹا ئی گئیدرخواستیں
|
4
|
704
|
گڈ گورننس پریکٹس کی دی گئیاطلاع
|
5
|
296
|
عوامی شکایات کی کامیابی کی کہانی
|
6
|
16
|
ویژن دستاویز ضلع @ 100
|
9
|
سروس ڈیلیوری کے تحت 53,68,214 درخواستوں کو بہار نے نمٹا دیا، سروس ڈیلیوری کے تحت 35,74,549 درخواستوں کو چھتیس گڑھ نے نمٹا دیا، آندھرا پردیش کی طرف سے سروس ڈیلیوری کے تحت 13,03,853 درخواستوں کو نمٹا دیا گیا، سروس ڈیلیوری کے تحت 7,89,208 درخواستوں کو راجستھان کی طرف سے نمٹا دیا گیا۔ 6,33,355 سروس ڈیلیوری کے تحت درخواستوں کو مدھیہ پردیش نے نمٹا دیا، سروس ڈیلیوری کے تحت 5,9,022 درخواستوں کو گجرات نے نمٹا دیا اور سروس ڈیلیوری کے تحت 5,77,141 درخواستوں کو مہاراشٹر نے نمٹا دیا۔
’پرشاسن گاؤں کی اور‘ مہم 19 سے 24 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ 23 دسمبر 2024 کو ضلعی سطح پر ایک ورکشاپ منعقد کی جائے گی جس میں ضلع انتظامیہ کی 3 اچھی حکمرانی کی مشقوں؍اقدامات اور خدمات کی فراہمی میں بہتری پر غور کیا جائے گا۔
یہ مہم تمام شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام، منی پور، تریپورہ، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں چلائی جا رہی ہے۔ یہ مہم جموں و کشمیر، لداخ، انڈمان و نکوبار، لکشدیپ، دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو جیسے تمام مرکزی علاقوں میں بھی منعقد کی جا رہی ہے۔
’پرشاسن گاؤں کی اور‘ مہم 2024 خدمات کی دہلیز پر فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بھارت کی سب سے بڑی مہم ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4411
(Release ID: 2086885)
Visitor Counter : 7