وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے رامائن اور مہابھارت کے عربی ترجمے کے لیے عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی ستائش کی
Posted On:
21 DEC 2024 7:03PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے رامائن اور مہابھارت کو عربی میں ترجمہ کرانے اور شائع کرانے میں عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی کوششوں کی ستائش کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:
’’رامائن اور مہابھارت کا عربی ترجمہ دیکھ کرخوشی ہوئی۔ میں اس کے ترجمے اور اشاعت میں عبداللہ البارون اور عبدالطیف النصف کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔ ان کی پہل قدمی عالمی سطح پر بھارتی ثقافت کی مقبولیت کو اجاگر کرتی ہے۔‘‘
"يسعدني أن أرى ترجمات عربية ل"رامايان" و"ماهابهارات". وأشيد بجهود عبد الله البارون وعبد اللطيف النصف في ترجمات ونشرها. وتسلط مبادرتهما الضوء على شعبية الثقافة الهندية على مستوى العالم."
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4410
(Release ID: 2086856)
Visitor Counter : 10