صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) پر اپ ڈیٹ
مارچ 2024 میں، آشا، آنگن واڑی کارکُن، اور آنگن واڑی مددگاروں کے 37 لاکھ خاندانوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا تھا
مورخہ 29.10.2024 کو، حکومت نے اے بی پی ایم-جے اے وائی کو توسیع دی تاکہ 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر ہر سال 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کے فوائد فراہم کیے جائیں
مورخہ 30.11.2024 تک، تقریباً 36 کروڑ مستفیدین کی تصدیق کی گئی ہے، اور 8.39 کروڑ مریض اسپتال میں داخل ہوئے ہیں جن کیلیے اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت 1.16 لاکھ کروڑروپے کی منظوری دی گئی
Posted On:
20 DEC 2024 4:54PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت پردھان منتری-جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) حکومت کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے جس کے تحت ملک کی اقتصادی طور پر کمزورا 40 فیصد آبادی کے 12.37 کروڑ خاندانوں کے تقریباً 55 کروڑ مستفیدین کو فی سال پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ کور فراہم کیا جاتا ہے۔یہ کور ثانوی اور ٹرشیری نگہداشت کے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے دیا جاتا ہے۔
اس اسکیم کو نافذ کرنے والی بہت سی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اپنی متعلقہ ریاستی صحت بیمہ اسکیموں کو اے بی پی ایم-جے اے وائی کے ساتھ جوڑ دیا ہے، اس طرح 18 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو شامل کرنے کے لیے حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی طبی بیمہ کے تحت آنے والی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
مارچ 2024 میں، آشا، آنگن واڑی ورکرس، اور آنگن واڑی مددگاروں کے 37 لاکھ خاندانوں کو بھی اس اسکیم میں شامل کیا گیا تھا۔مزید بر آں، 29.10.2024 کو، حکومت نے اے بی پی ایم-جے اے وائی کو بڑھایا تاکہ 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو ہر سال ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت سے قطع نظر 5 لاکھ روپئے تک کے مفت علاج کے فوائد فراہم کیے جائیں۔ ملک بھر میں 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مستحق خاندانوں کی تخمینہ تعداد 4.5 کروڑ ہے جو اس اسکیم کے تحت 6 کروڑ افراد کےمساوی ہے۔
مورخہ30.11.2024 تک، اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت تقریباً 36 کروڑ مستفیدین کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مزید،اس اسکیم کے تحت 8.39 کروڑ افراداسپتال میں داخل کرئے گئے جن کو 1.16 لاکھ کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے اخراجات سے متعلق فائدہ اٹھانے والوں کے لیے جیب سے باہر کے اخراجات (او او پی ای) کی طرف نمایاں بچت ہوئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U:4382)
(Release ID: 2086603)
Visitor Counter : 13