وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

قومی آیوش مشن میں سدھا کا تعاون قابل تعریف – آیوش سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا

Posted On: 19 DEC 2024 5:49PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی آیوش کی وزارت  کے سدھا میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ نے حکومتِ ہند کی آیوش کی وزارت کے سدھا کے  قومی انسٹی ٹیوٹ  اور تمل ناڈو حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈین میڈیسن اینڈ ہومیو پیتھی کے اشتراک سے بتاریخ 19 دسمبر 2024 چنئی-85 کے کوٹورپورم میں واقع انا سنٹینری لائبریری آڈیٹوریم میں صحت عامہ کے لیے سدھا کے موضوع پر آٹھویں سدھا ڈے کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L7-Photo1-19-DecJ3IB.jpg

اس موقع پر موجود معززین میں وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا، این سی آئی ایس ایم کے بورڈ آف یونی سدھا اور سووا رگپاکے صدر پروفیسر جیگناتھن صدر، پی سی آئی ایم ایچ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رمن موہن سنگھ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا کے سابق ڈائرکٹر اور ایس اے بی سی سی آر ایس کی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر بھانومتی، این آئی ایس کی انچارج ڈائرکٹر ڈاکٹر جی سینتھیل ویل، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا کی سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر میناکماری، شعبہ انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کےجوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر پرتھیبن، سی سی آر ایس کے ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر این جے متھوکمار، اور سی سی آر ایس کے ڈی ڈی او ڈاکٹر ایس سیلواراجن شامل تھے۔ اس تقریب میں سدھا کے فیکلٹیز، اسکالرز اور 1500 طلباء بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L7-Photo2-19-Dec8A7A.jpg

سی سی آر ایس کے ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر این جے متھو کمار نے اپنے خیر مقدمی تقریر میں سدھا نظام طب میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے لیے ایوارڈز اور اعزازات سمیت 8ویں سدھا ڈے کی تقریب کے ایجنڈے کے بارے میں بتایا۔

حکومت ہند کے عزت مآب آیوش کے وزیرجناب پرتاپراؤ جادھو نے ورچوئل طریقے سے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے آٹھویں سدھا ڈے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور سی سی آر ایس  کے ڈی جی پروفیسر این جے متھو کماراور سی سی آر ایس ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سدھا کے مختلف پہلوؤں اور جدید ترقیات کی وسیع پیمانے پرنشر و اشاعت کے لیے ایک سدھا ایکسپو کی منصوبہ بندی کے لیے اپنی خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سدھا ڈے کے انعقادکے ذریعہ قدیم سدھا نظام طب کو جدید طب کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ نظام دنیا بھر میں لوگوں کی صحت میں معاون ثابت ہو۔ انہوں نے آٹھویں سدھا کے دن کی شاندار تقریب کے لیے مکمل کامیابی کی دعا کی۔

وزارت آیوش کی سکریٹری نےسی سی آر ایس کے ایس سی آر آئی کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر ٹی آنندن اورسی سی آر ایس کے فارماکگنوسی ایس سی آر آئی میں ریسرچ افسر ڈاکٹر ای ششی کلا کو سدھا کی فہرست ادویہ کے تئیں خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا۔ سکریٹری نے سدھا میڈیکل سروس کے لیے سی سی آر ایس کے ایس اے بی ممبراور کوکیلا اسپتال مدورئی کے ڈاکٹر جیاونکٹیش کو اعزاز سے نوازا۔ آیوش کی وزارت کے سکریٹری نے کیرالہ یونیورسٹی، ٹی این ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا سےمطالعات میں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کے لیے پہلا مقام حاصل کرنے کے لیےتمغےتقسیم کئے۔ اس تقریب میں سی سی آر ایس کی منی پروجیکٹ اسکیم کے فاتحین کا اعلان کیا گیا اور ان فاتحین کو آیوش سکریٹری سے سرٹیفکیٹ ملے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L7-Photo3-19-Dec4TZM.jpg

این سی آئی ایم کے ڈاکٹر جیگناتھن نے ادویات کے سدھا نظام کی ترقی کے لیے این سی آئی ایم کی طرف سے کی گئی مختلف پیش رفتوں سے آگاہ کیا۔ پی سی آئی ایم ایچ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رمن موہن سنگھ نے سدھا کے لیے پی سی آئی ایم ایچ کے تیار کردہ فہرست ادویات کے معیارات اور سدھا فارمولری آف انڈیا پارٹ 3 تمل کی اشاعت اور سدھا نظام طب سے آنے والی فہرست ادویات کی اشاعتوں کے بارے میں خوش خبری  دی۔ این آئی ایس کی سابق ڈائرکٹر  پروفیسر مینا کماری نےورمم پر بنائے گئے گنیز عالمی ریکارڈ میں تعاون کے لیے  وزارت آیوش اور سی سی آر ایس کا شکریہ ادا کیا اور این آئی ایس میں این سی ڈی اور ذیابیطس کے علاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ این آئی ایس کے انچارج ڈائرکٹر پروفیسر جی سینتھیل ویل نے سدھا کے ورمم طریقۂ علاج  کی اہمیت اور ملائیشیا جیسے ممالک میں اس کی وسیع قبولیت اور بھارت کے دیگر حصوں میں اس کے تشہیر کے لیے سدھا اداروں کی کوششوں پر زور دیا۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے صدارتی کلمات پیش کیے۔ انہوں نے 8 ویں سدھا ڈے کے انعقاد پر سدھا برادری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سدھا سکالرز کی خواتین کی طاقت کی ستائش کی جنہوں نے شاندار تعلیمی اور چھوٹے پروجیکٹس حاصل کئے۔ انہوں نے کووڈ 19 کے قومی کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کے لیے کبسورا کڈینیر کو بطور دوا شامل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سدھا میں ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے سی سی آر ایس کے ذریعے سدھا میں اسٹارٹ اپ کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے آئی آئی ٹی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر زور دیا۔ پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور آیوش کے وزیر پرتاپراؤ جادوجی کے تعاون سے آیوش سیکٹر 8 کی بہتر کارکردگی بڑھی ہے۔ آیوش کے اس سنہری دور میں، انہوں نے ابھرتے ہوئے سدھا ڈاکٹروں سے اس موقع کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے سدھا میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا اور تمل ناڈو حکومت کے شعبہ انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کے سدھا اور نیشنل آیوش مشن کی ترقی میں تعاون کی تعریف کی۔ سکریٹری نےقومی صحت کے نظام کے لیے سدھا برادری کے ذریعہ تیار کردہ آیوش ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے-ایچ ایم آئی ایس) کی ستائش کی۔

میڈیسنل پلانٹس ایکسپو جس میں 240 مستند زندہ پودے اور 130 خام مواد، قدیم سدھاروں کے زیر استعمال سامان، قدیم کتابیں اور سدھا سے تعلق رکھنے والی بڑی شخصیتوں کی زندگی کی تاریخ، کھجور کے پتوں کے مخطوطات، سدھا ادویات کے مختلف علاج کو دکھایا گیا تھا۔ سدھائے ٹول جو جسمانی ساخت کی خود تشخیص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کو اس تقریب کے مقام پرمفت دستیاب کرایا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/L7-Photo4-19-DecAMEH.jpg

نیز اس تقریب کے چار مکمل سیشنزتھے– چنئی کے آئی سی ایم آر-این آئی آر ٹی کے کلینیکل ریسرچ کے شعبےکےسائنسداں ڈاکٹر سید حصار کی طرف سے’’صحت عامہ میں ترکیبی طریقۂ کار - سدھا معالجاتی نظام کا دائرہ کار‘‘؛ چنئی کےمنصوبہ بندی کے ریاستی کمیشن کے ممبر اور چنئی کے آروگیہ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر جی شیوارمن کی طرف سے’’وورم ٹو وارم‘‘ ہم کیا کر سکتے ہیں؟‘‘چنئی کے امرتھا سینٹر فار سدھا میڈیسن کے سدھا ماہر طبیب ڈاکٹر وی بالا مرگن کی طرف سے ’’صحت عامہ کی نئی پالیسی کو مضبوط بنانے کے لیے تیاری کا سدھا طریقہ‘‘ اور چنئی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا کے ورمم مروتھوم کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر پی سمندری اسسٹنٹ کی طرف سے’’سدھ طریقۂ علاج، صحت عامہ کے اقدامات کا ایک لازمی حصہ‘‘

اس تقریب کے دوران سدھا فارمولری آف انڈیا، پارٹ 3 (تمل ورژن) اور 8ویں سدھا ڈے کی یادگاریں اور سی سی آر ایس کے زیر اہتمام احتیاطی اور افزائشی طبی حفظانِ صحت میں سدھا معالجےکی قدیم حکمت سے متعلق قومی کانفرنس کے کارروائی جاری کی گئی۔

*****

U. No. 4332

(ش ح۔ک ح۔ت ع)


(Release ID: 2086357) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil