جل شکتی وزارت
این ڈبلیو ڈی اے سوسائٹی کی 38ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور ندیوں کو باہم مربوط کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی (ایس سی آئی ایل آر) کی 22ویں میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی
دریاؤں کے ساحل پر واقع مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے براہ راست اور ورچوئل طریقےسے میٹنگ میں شرکت کی
Posted On:
20 DEC 2024 10:20AM by PIB Delhi
این ڈبلیو ڈی اے سوسائٹی کی 38ویں سالانہ عام میٹنگ اور دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کے لیے خصوصی کمیٹی (ایس سی آئی ایل آر) کی 22ویں میٹنگ جل شکتی کے عزت مآب وزیر جناب سی آر پاٹل کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جناب سی آر پاٹل نے ایم پی کے سی (موڈیفائیڈ پربتی کالی سندھ چمبل) اور کین بیتوا لنک پروجیکٹ کی حالیہ پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے راجستھان کے مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کے لیے جے پور میں منعقد کیے گئے حالیہ پروگرام کے بارے میں بھی بتایا اور ساتھ ہی ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعہ ایم پی کے سی لنک پروجیکٹ پر ایم او اے پر دستخط کرنے کے اعلان کے بارے میں بھی بتایا۔ ساتھ ہی انہوں نے دیگر ریاستوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ہمارے ملک کی ترقی میں مزید پیش رفت کے لیے اپنے متعلقہ لنک پروجیکٹس پر اتفاق رائے پیدا کریں۔
سکریٹری (ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر) نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کے پروگرام میں حالیہ برسوں کے دوران خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کا ذکر کیا جو کہ زیر عمل نیشنل پرسپیکٹیو پلان کی پہلی کڑی ہے۔ سکریٹری نے ذکر کیا کہ آبی وسائل کا انتظام حکومت ہند کی کلیدی ترجیحات میں سے ایک رہا ہے اور دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کے (آئی ایل آر) پروگرام کو حکومت کی اولین ترجیح دی گئی ہے۔
میٹنگ کے دوران، ڈائریکٹر جنرل، این ڈبلیو ڈی اے کی طرف سے ایجنڈے کے موضوعات پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔ مختلف کام کی صورت حال اور آئی ایل آر پروجیکٹس کے لیے زیر التواء مسائل/ کام میں رکاوٹ وغیرہ، این ڈبلیو ڈی اے اور انٹراسٹیٹ لنکس کے سال 2023-24 کے لیے سالانہ رپورٹ اور آڈٹ شدہ اکاؤنٹس پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے اپنے متعلقہ آئی ایل آر منصوبوں پر اپنے خیالات / مشاہدات کا اظہار کیا۔
جل شکتی کے عزت مآب وزیر مملکت جناب راج بھوشن چودھری، بہار کے ڈبلیو آر ڈی کے عزت مآب وزیر جناب وجے کمار چودھری، اترپردیش کے عزت مآب وزیر (آبپاشی اور ڈبلیو آر ڈی)، جناب سواتنتر دیو سنگھ اور پڈوچیری کے پی ڈبلیو ڈی کے عزت مآب وزیر جناب لکشمی نارائنن نے میٹنگ میں شرکت کی۔کیرالہ کے ڈبلیو آر ڈی کے عزت مآب وزیر روشی آگسٹین، ہریانہ کی ڈبلیو آر ڈی کی عزت مآب وزیرمحترمہ شروتی چودھری، گجرات ڈبلیو آر ڈی کے عزت مآب وزیرجناب کنورجی بھائی باولیا نے بھی میٹنگ میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف مرکزی اور ریاستی محکموں کے سینئر افسران بھی شامل ہوئے ۔



*********
ش ح ۔ ٖف ا ۔ ت ع
U. No.4335
(Release ID: 2086334)
Visitor Counter : 39