سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مقامی اشیاء پر اصرار
دیویہ کلا میلہ 2024 میں صناعوں کی اختیار دہی اور روایات کا تحفظ
Posted On:
19 DEC 2024 4:08PM by PIB Delhi
مقامی آرٹ کمیونٹیز کے دل کی دھڑکن ، ان کی شناخت، تاریخ اور مشترکہ تجربات کا عکاس ہے۔ پیچیدہ دستکاری سے لے کر روایتی ٹیکسٹائل اور متحرک پینٹنگز تک، یہ اپنے علاقے کے منفرد جذبے کو مجسم بناتا ہے، جو نسل در نسل مہارتوں اور کہانیوں کو آگے بڑھاتا ہے۔
دیویہ کلا میلے میں، اس جذبے کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، اور یہ ایک ایسا فعال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں خلاقیت اور مقصد آپس میں ملتے ہیں۔ فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے علاوہ، میلہ کاریگروں کے ناقابل تسخیر جذبے کو اجاگر کرتا ہے جو بااختیار بنانے اور شمولیت کی راہ ہموار کرتے ہوئے ان روایات کو محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بیانیے تقریب کے تغیر کے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں، شمولیت اور معاشی آزادی کی اہمیت کو تقویت فراہم کرتے ہوئے لچک اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن مناتے ہیں۔
دیویہ کلا میلے میں نیلم مکوانا
گجرات سے تعلق رکھنے والی نیلم نریش بھائی مکوانا استقامت اور اختیاردہی کی درخشاں مثال ہے۔ صرف 7ویں جماعت تک ہی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود، نیلم کی فطری صلاحیت اور صنعت کاری کی تصوریت نے شاندار پیتل آکسائڈائزڈ زیورات کے تخلیق کار کے طور پر ان کے سفر کو آسان بنایا۔ جو چیز نیلم کو سب الگ کرتی ہے، وہ ہے دیگر افراد کے لیے مواقع بہم پہنچانے کا ان کا عزم۔ وہ گجرات میں خواجہ سراؤں کے ایک گروپ سمیت متعدد افراد کو تربیت فراہم کرتی ہیں جس کا مقصد یکساں زیورات تیار کرنا اور انہیں فروخت کرنا، ان لوگوں کو مالی طور پر بااختیار بننے میں مدد فراہم کرنا۔ نیلم کے لیے، اختیار دہی کی کوئی حد نہیں ہے؛ یہ ایک ایسا موقع ہے جس کا مستحق ہر کوئی ہے! ان کا کام نہ صرف ہاتھ سے تیار زیورات کے روایتی فن کو تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ حاشیے پر موجود طبقات کو اوپر اٹھاتا اور شمولیت کے حقیقی جذبے کو تقویت بہم پہنچاتا ہے۔
دیویہ کلا میلے میں محمد سلیم کا اسٹال
اتر پردیش میں، محمد سلیم نے گذشتہ چھ سے سات برس دھاتی لالٹین بنانے کے روایتی ہنر کو محفوظ رکھنے کے لیے وقف کیے ہیں۔ 10-15 دیویانگ کارکنوں کی ایک ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے، سلیم دھات کی پیچیدہ مصنوعات تیار کرتے ہیں جو گھروں اور زندگیوں کو روشن کرتے ہیں۔ ان کی کاوشیں فنکاری سے بالاتر ہیں۔ وہ معذور افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو اس لازوال ہنر کی تربیت دیتے ہیں۔ سلیم کا کام دیویانگ کاریگروں کے لیے ہمہ گیر ذریعہ معاش کی بہم رسانی کے ساتھ ساتھ دھاتی فنکاری کی مقامی روایات کی بقا کو یقینی بناتا ہے۔
دیویہ کلا میلے میں پرنے دیو کا اسٹال
آسام سے، پرنے چندر دیو اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے بانس کے تھیلوں کے ذریعے ماحولیاتی شعور کو ثقافتی تحفظ کے ساتھ مربوط کرتے ہیں۔ 50 کاریگروں کی ایک ٹیم کے ساتھ، پرانے پائیدار اور سجیلی مصنوعات تیار کرتے ہیں جو آسام کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتی ہیں۔ دیویہ کلا میلہ انہیں قومی سامعین تک پہنچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جو ان کی ٹیم کی فنکارانہ صلاحیتوں اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ بانس کی روایتی دستکاری کو فروغ دے کر، پرنے نہ صرف آسام کی ثقافتی شناخت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ کاریگروں کو روزگار اور شناخت کے ساتھ بااختیار بناتے ہیں۔
22 واں دیویا کلا میلہ، جو 12 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 تک، نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر منعقد ہوا، ثابت قدمی، عزم اور ثقافتی ورثے کے ایک متحرک جشن کے طور پر کھڑا ہے۔ 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 100 دیویانگ کاروباریوں اور کاریگروں کو پیش کرتے ہوئے، یہ تقریب تخلیقی صلاحیتوں اور بااختیار بنانے کے درمیان قابل ذکر ہم آہنگی کو اجاگر کرتی ہے۔ "مقامی اشیاء پر اصرار" کے جذبے کو مجسم کرتے ہوئے، دیویا کلا میلہ ثقافتی روایات اور مقامی آرٹ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لیے اقتصادی مواقع کو فروغ دیتا ہے۔ مقامی کاریگروں کو قومی سامعین سے جوڑ کر، میلہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ہندوستان کی متنوع فنکارانہ روایات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ ان کی قدر کی جائے اور وسیع تر سامعین کے ساتھ ان کا اشتراک کیا جائے۔
حوالہ جات
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2083444
Click here to see in PDF:
پی ڈی ایف ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4301
(Release ID: 2086172)
Visitor Counter : 6