وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی میں آئی سی جی کے لیے ایم ڈی ایل کی طرف سےتیار کی جارہی 14 ایف پی وی میں سے پہلی کشتی اور چھ این جی او پی وی میں سے پہلی کشتی کے لیے پلیٹ کٹنگ کی تقریب کا انعقاد

Posted On: 19 DEC 2024 4:22PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی  گارڈ (آئی سی جی) کے لیےمیزاگان ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے 14 فاسٹ پیٹرول ویسلز (ایف پی وی) میں سے پہلے اور چھ اگلی نسل کے آف شور پیٹرول ویسلز (این جی او پی وی) میں سے پہلےکے لیے پلیٹ کٹنگ کی تقریب 19 دسمبر 2024 کو ممبئی میں منعقد ہوئی۔ ایم ڈی ایل کو ان جہازوں کو بنانے کے لیے’بائے(بھارتی-آئی ڈی ڈی ایم)‘ زمرہ کے تحت 2,684 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ دیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے کہ نگرانی کے لیے ڈرون، فیصلہ سازی کے لیے اے آئی، تدبیر کے لیے ایک مربوط برج نظام اور موثر آپریشنز کے لیے ایک مربوط مشینری کنٹرول سسٹم شامل ہوگا۔

ان جدید ترین جہازوں کو مقامی طور پر ڈیزائن، تیار اور تعمیر کیا جا رہا ہے اور اگلے چند سالوں میں ان کی فراہمی کی جائے گی، جس سے حکومت کے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو تقویت ملے گی اور ملک کی دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ان جہازوں کے کام کرنے سے، آئی سی جی ساحلی سلامتی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے، بھارت کی سمندری سرحدوں کو محفوظ بنانے، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں انجام دینے، خطے میں کسی بھی ابھرتے ہوئے سلامتی کے خطرات کا تیزی سے جواب دینے اور ملک کے وسیع و عریض سمندری علاقے میں بحری قوانین کو نافذ کرنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہو جائے گی۔

*******

U. No. 4293

(ش ح ۔ک ح)


(Release ID: 2086169) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil