عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے شکایت کا ازالہ
Posted On:
19 DEC 2024 4:40PM by PIB Delhi
مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اےیم ایس) پر 2020-2024 کے دوران (31 اکتوبر 2024 تک) پانچ سالوں میں کل 1,12,30,957 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے اور جنوری سے اکتوبر 2024 تک سی پی جی آر اےایم ایس پورٹل پر 23,24,323 شکایات کا ازالہ سال 2024 میں اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔ حکومت نے سی پی جی آر ایم ایس کے مؤثر اور بروقت شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کے لیے 10 قدمی اصلاحات اپنائی ہیں۔ حکومت نے سی پی جی آراے ایم ایس پورٹل پر ایک لاکھ سے زیادہ شکایات کے افسران کی نشاندہی کی ہے، جس کی بدولت 31 اکتوبر 2024 تک مرکزی وزارتوں کے لیے زیر التوا شکایات کی تعداد کم ہو کر 54,339 رہ گئی ہے۔ حکومت نے 23 اگست 2024 کو عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے جامع رہنمائی اصول جاری کیے ہیں۔ ان اصولوں میں وزارتوں/محکموں میں مختص شکایات سیلز کا قیام، تجربہ کار اور اہل نودل افسران کی تقرری، شکایات کی جڑ کی وجہ کا تجزیہ اور فیڈبیک پر عملدرآمد، شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپیلیٹ اتھارٹیز کی تقرری، اور شکایات کے ازالے کے لیے وقت کی حد کو 30 دن سے کم کر کے 21 دن تک کرنے کی ہدایات شامل ہیں۔ ان اقدامات کی بدولت ازالے کے اوسط وقت میں 2019 میں 28 دن سے 2024 میں 13 دن تک کمی آئی ہے۔
یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ع ر)
U:4297
(Release ID: 2086099)
Visitor Counter : 8