امور داخلہ کی وزارت
سواانتترتا سینک سمان پنشن سکیم
Posted On:
18 DEC 2024 5:17PM by PIB Delhi
بھارت کی تحریک آزادی میں شراکت کو مدنظر رکھتے ہوئے، 15.08.2016 کو مجاہدین آزادی کی پنشن پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ مزید برآں، صنعتی کارکنوں کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی موجودہ مہنگائی ریلیف سسٹم، جو اب تک مجاہدین آزادی کی پنشن پر سالانہ بنیادوں پر لاگو ہوتا تھا، بند کر دیا گیا تھا ، اس کی جگہ مہنگائی بھتہ نے لے لی ہے۔
مرکزی حکومت کے ملازمین پر سال میں دو بار الاؤنس سسٹم لاگو ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مجاہدین آزادی کو درج ذیل فوائد بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
دورنتو میں سیکنڈ اور تھرڈ اے سی کے مفت لائف ٹائم ریلوے پاس، راجدھانی/شتابدی سمیت کسی بھی ٹرین کےفرسٹ کلاس،سیکنڈکلاس اے سی کلاس میں ایک ساتھی کے ساتھ مجاہدین آزادی سفر کرسکتے ہیں۔
سی جی ایچ ایس کے تحت مفت طبی سہولیات اورپی ایس یوز کے ذریعے چلائے جانے والے ہسپتالوں میں فریڈم فائٹرز اوران پر منحصر اہل افراد کو مفت طبی علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
اسٹیٹ بھون، نئی دہلی میں مجاہدین آزادی کے اوران پر منحصر اہل افراد کے لیے ایک ساتھی کے ساتھ کھانے کے ساتھ مفت ٹرانزٹ قیام۔
کلکٹرس/ایس ڈی ایم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مجاہدین آزادی کی خیریت کے بارے میں باقاعدگی سے دریافت کریں اور ان کے پنشن سے متعلق مسائل کو حل کریں۔
پینشن اسکیم کے لیے درخواست اور تقسیم کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں، جس سے مجاہدین آزادی اور ان کے خاندانوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے تجربے کو یقینی بنایا گیا ہے:
مجاہدین آزادی کی موت کے بعد پنشن کی منتقلی کے لیے زیر کفالت افراد کی جانب سے بینکوں میں درخواست جمع کرانے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دی گئی۔
ان پر منحصراہل افراد کی پنشن کی منظوری/منتقلی کی تاریخ میں درخواست کی تاریخ سے پنشنر کی موت کی تاریخ تک ترمیم کی گئی ہے۔
پنشنرز کو سال میں دو بار کے بجائے سال میں ایک بار اپنا لائف سرٹیفکیٹ بینکوں میں جمع کروانا ہوگا۔
بینکوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ 01 سے 03 سال تک لائف سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے کی وجہ سے روکی ہوئی پنشن کو دوبارہ شروع کریں۔
جیون پرمان پورٹل کے ذریعے آدھار لنک لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
فریڈم فائٹرز / زیر کفالت افراد کو لائف سرٹیفکیٹ بروقت جمع کرانے کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے۔
اپنے فریڈم فائٹر/فیملی (کے وائی ایف ایف؍ایف) کے فارموں کو جانیں جو اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی موثر ٹریکنگ اور تصدیق کے قابل بنانے کے لیے تازہ ترین معلومات جمع کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔
یہ بات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4248
(Release ID: 2085858)
Visitor Counter : 11