سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے قومی شاہراہ پر میٹل بیم کریش بیریئر کی تنصیب کے رہنما خطوط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے


ٹھیکیداروں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کریش بیریئرز آئی آر سی اور وزارت کے معیارات کا التزام کریں

پروجیکٹ سائٹس سے متعلق تنصیب ایس او پی فراہم کرنے کے لیے کریش بیریئرز پر لازمی کیو آر کوڈز

این ایچ اے آئی کے نئے اقدامات کا مقصد شاہراہوں کی حفاظت اور تعمیراتی احتساب کو بڑھانا ہے

Posted On: 18 DEC 2024 2:03PM by PIB Delhi

سڑک سے متعلق حفاظت کو مستحکم کرنے اور قومی شاہراہ کی تعمیر کے معیار کو بڑھانے کے لیے، این ایچ اے آئی نے ٹھیکیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ میٹل بیم کریش بیریئر (ایم بی سی بی) کی تنصیب کے لیے ٹریفک کے تحفظ بیریئرز سے متعلق انڈین روڈ کانگریس(آئی آر سی)  اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے بیان کردہ معیارات کے مطابق مقرر کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ان ہدایات میں یہ شامل ہے کہ رعایت یافتہ/ٹھیکیدار اس بات کو یقینی بنائے کہ کریش بیریئر کے لیے فراہم کردہ مواد اسی تصریح کا ہونا چاہیے جیسا کہ کریش ٹیسٹ رپورٹ میں دیا گیا ہے اور اسے مینوفیکچرر کے فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق انسٹال کیا جانا چاہیے۔ رعایت یافتہ/ٹھیکیدار کو مینوفیکچرر سے ایک سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا کہ پروجیکٹ سائٹ پر نصب کریش بیریئر مقررہ ڈیزائن، معیارات اور وضاحتوں کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ، گراؤنڈ لیئر کمپیکشن کی مطلوبہ سطح کو بھی رعایت یافتہ/ٹھیکیدار کے ذریعے یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ان میں میٹل بیم کریش بیریئر مینوفیکچرر کے لیے ہدایات بھی شامل ہیں جو ایم بی سی بی کے ہر عنصر پر برانڈ کا نام، لاٹ/بیچ نمبر، اسٹیل کا گریڈ اور دیگر متعلقہ تفصیلات کو کندہ کر کے اپنی پروڈکٹ کی شناخت کو یقینی بنانے کا حکم دیتی ہیں۔ مینوفیکچرر کو ایم بی سی بی  پر ایک کیوآر  کوڈ بھی فراہم کرنا چاہیے جس کے ذریعے ایم بی سی بی کی تنصیب کے لیے ایس او پی/طریقہ کار پر پروجیکٹ سائٹ پر کوئی بھی شخص آسانی سے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایم بی سی بی کو منظوری دیتے وقت، اتھارٹی انجینئر/آزاد انجینئر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام تکنیکی تفصیلات کریش ٹیسٹ رپورٹ میں بیان کردہ ڈیزائن کے معیارات پر پورا اترتی ہیں۔

این ایچ اے آئی قومی شاہراہ کی تعمیر میں اعلیٰ ترین معیارات حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ رہنما خطوط نہ صرف اچھے معیار کے پروجیکٹوں کی فراہمی کے لیے ٹھیکیداروں/ رعایت یافتگان کی جوابدہی میں اضافہ کریں گے بلکہ پورے ملک میں قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک طویل سفر طے کریں گے۔

**********

) ش ح –اک-  ش ہ ب )

U.No. 4212


(Release ID: 2085635) Visitor Counter : 20