سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: پی ایم-دکش یوجنا

Posted On: 18 DEC 2024 2:23PM by PIB Delhi

مرکزی شعبے کی ایک اسکیم پی ایم-دکش یوجنا، ، شیڈولڈ کاسٹ (ایس سی) دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) ڈی نوٹیفائیڈ ٹرائب (ڈی این ٹی) اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) صفائی کرمچاریوں بشمول کچرا چننے والوں سے تعلق رکھنے والے افراد ،کی اہلیت کی سطح کو بڑھانے کے مقصد سے شروع کی گئی تھی ،تاکہ انہیں معیاری مہارت کی تربیت کے ذریعے اجرت-روزگار اور خود کے روزگار دونوں میں ملازمت کے قابل بنایا جا سکے ۔

اس اسکیم کی منظوری 22-2021 سے شروع ہونے والے پانچ سالہ عرصے کے لیے 450 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ دی گئی تھی، جس کا مقصد 2,71,000 امیدواروں کو تربیت دینا تھا، جن میں سے24- 2023تک 1,55,208 امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب بی ایل ورما نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****

U.No:4214

ش ح۔م م ۔ ص ج


(Release ID: 2085633) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil