کارپوریٹ امور کی وزارتت
سرکاری اور نجی کمپنیوں سے تقریباً 11.6 لاکھ خواتین ڈائریکٹرزوابستہ ہیں
کمپنیوں میں فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شراکتداری کی حوصلہ افزائی کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں
Posted On:
17 DEC 2024 3:26PM by PIB Delhi
30 نومبر 2024 تک فہرست شدہ کمپنیوں، غیرفہرست شدہ پبلک کمپنیوں اور پرائیویٹ کمپنیوں میں خواتین ڈائریکٹرز کی مجموعی تعداد درج ذیل ہے۔
کیٹیگری
|
وابستہ خواتین ڈائریکٹرز کی تعداد
|
فیرست شدہ پبلک کمپنیاں
|
8,672
|
غیر فہرست شدہ پبلک کمپنیاں
|
46,939
|
نجی کمپنیاں (بشمول او پی سی)
|
11,11,040
|
کارپوریٹ امور کی وزارت نے کمپنیوں میں مختلف سطحوں پر فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شراکتدای کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے کمپنیز ایکٹ-2013 میں درج ذیل دفعات کو شامل کیا ہے،
- کمپنیز ایکٹ-2013 (ایکٹ) کے سیکشن149 کی ذیلی دفعہ (1) کی دوسری شرط یہ فراہم کرتی ہے کہ کمپنیوں کی مقررہ درجہ میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہونی چاہیے۔
- مزیدبرآں، کمپنیز (ڈائریکٹرز کی تقرری اور اہلیت) رولز- 2024 کے قاعدہ 3 کے مطابق، ہرفہرست شدہ کمپنی اور ہر دوسری پبلک کمپنی جس نے 100 کروڑروپے یا اس سے زیادہ روپے کا شیئر کیپیٹل ادا کیا ہویا کاروبارکیاہویااس کاٹرن اوور300 کروڑروپے یا اس سے زیادہ ہوتواسے کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر کی تقررکرنے کی ضرورت ہے۔
- اگر کوئی کمپنی ایکٹ کی اس شق کی تعمیل کرنے میں ناقص رہتا ہے تو کمپنی اور کمپنی کا ہر افسرجواس عمل کا مرتکب ہے، کمپنیز ایکٹ، 2013 کی دفعہ172 کے تحت جرمانہ اداکرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
کارپوریٹ امور کی وزارت اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی ہے۔
********
( ش ح ۔ م م ع ۔ م ا )
UNO: 4157
(Release ID: 2085326)
Visitor Counter : 13